#4184.02

مصنف : عادل سہیل ظفر

مشاہدات : 1845

مثالی شخصیات ( دی آئیڈیلز ) حصہ سوم

  • صفحات: 64
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1280 (PKR)
(جمعرات 02 جولائی 2020ء) ناشر : کتاب و سنت ڈاٹ کام

انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام ﷢ کی   مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے   انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام  سے محبت اور  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث مبارکہ  میں جوان کی افضلیت  بیان کی ہے ان کو تسلیم   کرنا  ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام ﷢ کے ایمان  ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر  پسند آیا کہ اسے   بعد میں آنے والے  ہر ایمان  لانے والے  کے لیے کسوٹی قرار  دے  دیا۔حیطہ اسلام  میں آنے   کے بعد صحابہ  کرام  ﷢ کی زندگی کاہر گوشہ تاب ناک ہے  لیکن بعض  پہلو اس  قدر درخشاں ،منفرد اور ایمان افروز ہیں کہ  ان کو  پڑہنے  اور سننے والا دنیا کا   کوئی بھی  شخص  متاثر  ہوئے بغیر  نہیں رہ سکتا۔ صحابہ کرام ﷢  وصحابیات رضی اللہ عنہن کےایمان  افروز  تذکرے سوانح حیا ت کے  حوالے  سے  ائمہ محدثین او راہل علم نے  کئی  کتب تصنیف کی  ہیں عربی زبان  میں  الاصابہ اور اسد الغابہ وغیرہ  قابل ذکر ہیں  ۔اور اسی طرح اردو زبان میں  کئی مو جو د کتب موحود ہیں ۔ زير تبصره کتاب ’’ مثالی شخصیات  (دی آئیڈیلز) حصہ سوم ‘‘ محترم جناب عادل سہیل ظفر کی تصنیف ہے  اس  مختصر  کتاب میں  انہوں  نے نبی کریم ﷺکے  15 جلیل القدر صحابہ کرام﷢  کا آسان ا نداز میں مختصراً تعارف پیش کیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو   عوام الناس کے  لیے صحابہ کرام  کی عظمت وفضلیت کوسمجھنے  کا ذریعہ   بنائے اور ہمیں صحابہ کرام کو اپنا آئیڈیل بنانے کی توفیق دے ۔ (آمین) اس کتاب کے پہلے دو حصے بھی کتاب وسنت سائٹ  پر موجود ہیں ۔ زیر تبصرہ اس کتاب کا انٹرنیٹ ایڈیشن  ہے  (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

2

صحابہ کون تھے؟؟؟ان کی شخصیات کے بارے میں بری صفات ماننے والے کیا جرم کرتے ہیں؟؟

3

طلحہ بن عبید اللہ،رضی اللہ عنہ وأرضاه

3

عباده بن صامت ،رضی اللہ عنہ وأرضاه

9

عتبه بن غزوان،رضی اللہ عنہ وأرضاه

10

عكر مه ،رضی اللہ عنہ وأرضاه بن ابو جہل

15

ابو نجبيح عمروبن عبسه،رضی اللہ عنہ وأرضاه

21

ثابت بن أقرم،رضی اللہ عنہ وأرضاه

24

عبدالله بن سلام،رضی اللہ عنہ وأرضاه

29

عبدالله بن مخرمه،رضی اللہ عنہ وأرضاه

33

ابو نعمان بشير سعدأنصاري،رضی اللہ عنہ وأرضاه

36

زيد بن الخطاب،رضی اللہ عنہ وأرضاه

40

قعاقع بن عمروتميمی،رضی اللہ عنہ وأرضاه

44

سلمہ بن ہشام المخزومی القرشی،رضی اللہ عنہ وأرضاه

48

سعید رضی اللہ عنہ وارضاہ بن زید رحمۃ اللہ

51

اسامہ بن زید،رضی اللہ عنہما وارضاھما

54

خزیمہ بن ثابت ،رضی اللہ عنہ وأرضاه

58

اس کتاب کی دیگر جلدیں

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 39032
  • اس ہفتے کے قارئین 232294
  • اس ماہ کے قارئین 1260459
  • کل قارئین96912303

موضوعاتی فہرست