نبی ﷺ کی قبر مسجد نبوی میں ہے ؟ شبہات کا ازالہ

  • صفحات: 87
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1740 (PKR)
(پیر 03 جولائی 2017ء) ناشر : کتاب و سنت ڈاٹ کام

اسلام کی بنیاد توحید الہی ہے ، اور شرک سے بچنے کی تاکید کی گئی ، صالحین کی تعظیم میں غلو قبر پرستی کا اہم سبب ہے ، جو کہ واضح اور کھلا شرک ہے ، دین اسلام میں ایسی ہدایات دی گئی ہیں تاکہ مسلمان شرک میں مبتلا ہونا تو دور کی بات اس کا ذریعہ بننے والی چیزوں سے بھی دور رہیں ، حضور ﷺ زندگی کے آخری ایام میں یہود و نصاری پر لعنت کرتے رہے کہ انہوں نے انبیاء و صالحین کو قبروں کوسجدہ گاہ بنالیا تھا ، آپ کی واضح تعلیمات کی روشنی میں نہ قبر کو سجدہ گاہ بنانا درست ہے اور نہ ہی کسی سجدہ گاہ یعنی مسجد میں قبر بنانے کا کوئی جواز ہے ،امہات المؤمنین ، آپ کی اولاد ، دیگر عزیز و اقارب اور کئی جلیل القدر صحابہ کرام ؓ اجمعین آپ کی حیات مبارکہ میں اس دنیا فانی سے رخصت ہوئے ، آپ نے کسی کو مسجد کے اندر دفن کیا ، اور نہ ہی ان کے مدفن کو سجدہ گاہ بنانے کی ترغیب دی ۔ زیر تبصرہ کتاب’’نبی ﷺ کی قبر مسجد نبوی میں ہے؟ شبہات کا ازالہ خضر حیات صاحب نے پروفیسر ڈاکٹر صالح بن عبد العزیز سندی کی کتاب ’’ الجواب عن شبهة الاستدلال بالقبر النبوي على جواز اتخاذ القبور مساجد‘‘ کا ترجمہ کیا ہے۔جس میں قبر پرستی کی قرآن و سنت کی روشنی میں تردید کی گئی ہے اور نبی ﷺ کی قبر کے بارے میں پیدا ہونے والے اشکالات کو دلائل سے رد کیا ہے۔یہ کتاب 5 حصوں پر مشتمل ہے۔ اول : قبروں کو سجدہ گاہ بنانے کی ممانعت میں وارد احادیث اور ان کا معنی و مفہوم۔ دوم : مسجد نبوی کی مختلف زمانوں میں ہونے والی توسیعات کا مختصر تعارف اور ان کا مسجد نبوی پر اثر ۔ سوم : قبرپرستوں کے ایک شبہ ( کہ بعض صحابہ کرام نے نبی کریم ﷺ کو مسجد میں دفن کرنے کی رائےدی تھی اور کسی نے ان کی بات کا انکار نہیں کیا تھا ) کا ذکر اور اس کا جواب ۔ چہارم :نبی کریم ﷺ کی قبر کو مسجد میں داخل کرنے سےقبر پرستوں کا استدلال اور اس کا جواب ۔ نجم : حجرہ عائشہ کو مسجد میں شامل کرنے کے بارے میں سلف کا موقف ۔امید ہے اس کتاب کے مطالعے سے لوگ شرک کی دلدل سے نکل کر توحید پرست بن جائیں گئے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اس کتاب کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور مؤلف و نمترجم کے لیے باعث اجر و ثواب بنائے۔ آمین۔ (رفیق الرحمن)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض مترجم

 

5

ابتدائیہ

 

10

قبروں کو سجدہ گاہ بنانے کی ممانعت میں وارد احادیث

 

14

اتحاد القبور مساجد کا معنی و مفہوم

 

22

مسجد نبوی میں ہونے والی توسیعات کا مختصر تعارف

 

23

حجرہ کے گرد دیوار خماسی تعمیر کرنے کی دو جہیں

 

27

مسجد میں تدفین سے متعلق ایک شبہ اور اس کا تفصیلی جواب

 

31

جسد اطہر کے منبر کے پاس دفن کے متعلق تحقیق

 

32

مسجد میں دفن کا مشورہ اور انکار کی بحث

 

35

مسجد میں تدفین کے متعلق قبر نبوی سے استدلال اور جواب

 

39

مسجد نبوی اور قبر نبوی میں تعلق کی تین صورتیں

 

40

پہلی صورت میں پیدا ہونے والا اشکال اور اس کا جواب

 

42

حجرہ و مشرقی دیوار کے متعلق خلاصہ کلام

 

49

دوسری صورت

 

51

شیخ ابن باز ؒ کا قول

 

52

تیسری صورت

 

53

نبی کریم ﷺ کی خصوصیت

 

53

قبر نبوی پر قیاس درست نہیں ایک اور وضاحت

 

56

مسجد نبوی اور دیگر مساجد میں ایک اور فرق

 

57

سابقہ دلائل کے علاوہ غور و فکر کے چند مزید پہلو

 

59

ابن تیمیہ  کے چند اقوال

 

62

حجرہ کی مسجد میں شمولیت اور سلف کا موقف

 

65

اجماع سلف کے دعوی کی حقیقت

 

66

عروہ بن زبیر  کا عمر بن عبد العزیز  سے تکرار

 

67

علامہ صنعانی  کا ایک قول

 

69

بفرض تسلیم

 

70

تابعین کا طرز عمل کیا تھا

 

71

حرف اخیر

 

74

کتابیات

 

76

اس مصنف کی دیگر تصانیف

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 35253
  • اس ہفتے کے قارئین 228515
  • اس ماہ کے قارئین 1256680
  • کل قارئین96908524

موضوعاتی فہرست