بچوں کی تربیت کے بنیادی اصول

  • صفحات: 35
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1575 (PKR)
(بدھ 19 فروری 2025ء) ناشر : نا معلوم

اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت اولاد بھی ہے۔ اگر اولاد کی صحیح تربیت کی جائے تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بن جاتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔ دین و شریعت میں اولاد کی اچھی تربیت ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔کیونکہ جس طرح والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کے والدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کے ساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے ایسے ہی اس نے ہمیں اولاد کے ساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے ۔ کتاب و سنت کے دلائل میں اس بات کا واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا جائے ۔ زیر نظر کتابچہ ’’بچوں کی تربیت کے بنیادی اصول ‘‘ فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق البدر حفظہ اللہ کے بچوں کی تربیت کے متعلق ایک مختصر رسالہ بعنوان ’’ركائز في تربية الأبناء‘ کا اردو ترجمہ ہے۔شیخ نے اس رسالہ میں بچوں کی تربیت کے بارے میں ان بنیادی اصول و ضوابط کو ذکر کیا ہے جو بچوں کی تربیت کے لیے ضروری ہیں ۔ رسالہ ہذا کی افادیت کے پیش نظر محترم جناب محمد صدیق لون السلفی حفظہ اللہ (متعلّم مدینہ یونیورسٹی) نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے تاکہ عام قارئین بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔اللہ تعالیٰ مصنف و مترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین(م۔ا)

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 20853
  • اس ہفتے کے قارئین 20853
  • اس ماہ کے قارئین 1679287
  • کل قارئین118247037
  • کل کتب8942

موضوعاتی فہرست