محمد اسحاق بھٹی

  • نام : محمد اسحاق بھٹی

نام: مولانامحمداسحاق بھٹی۔

ولدیت: ان کےوالدگرامی کانام میاں عبدالمجیداوردادا کااسم گرامی میاں محمدتھا۔

ولادت:

مولانامحمداسحاق بھٹی  ﷫مارچ 1925ء کوکوٹ کپورہ(ریاست فریدکوٹ)میں پیداہوئے۔

تعلیم وتربیت: ان کےدادا میاں محمد نہایت نیک انسان تھے دین داری،تقوی وصالحیت اورورع وعفاف کےزیورسےآراشدتھےان کےقلب و ذہن پراسلامی تعلیمات کےگہرےنقوش ثبت تھے۔وہ اپنےدل میں اسلام کی سچی محبت رکھتےتھے انہوں نےاپنےاس پوتےمحمداسحاق کوشروع سےہی علم وعمل کی راہ پرڈال دیا اوراسلامی تقاضوں کے مطابق اس کی تربیت کرناشروع کی گھرمیں ہی دادا نےقرآن پڑھایا اورتیسویں پارہ کی چندسورتیں حفظ کروادیں اوراردوکی کتابیں بھی پڑھادیں۔اسلام کی کتاب اول تاچہارم مولوی رحیم بخش کی پڑھادی اسی طرح حافظ محمدلکھوی کی بعض کتب انواع محمدی،زینت الاسلام اوراحوال الآخرت بھی پڑھادین تھیں۔ 1933ء میں جب محمداسحاق صاحب چوتھی جماعت کےطالب علم تھےتوان کےدادا ان کومولوی عطاء اللہ حنیف کی خدمت میں لےکرحاضرہوئے اورکہاکہ اس کوقرآن مجیدکاترجمہ اورتاریخ اسلام کےعلاوہ اس کےفہم کےمطابق دینی مسائل کی کتب پڑھادیاکریں۔چنانچہ مولانا عطاء اللہ کی خدمت میں رہ کرمروجہ علوم و فنون اورتفاسیرواحادیث کتب پڑھیں مولانا کےحکم پراسحاق صاحب حافظ گوندلوی اورمحمداسماعیل سلفی کی خدمت میں حاضرہوئے اوربخاری مسلم اوربعض دوسری کتب پڑھ کرسندفراغت حاصل کی۔

اساتذہ:

مولانا اسحاق صاحب نےاپنےتعلیمی سفرمیں جن اساتذہ کرام سےاکتساب علم کیاان کےاسمائے گرامی یہ ہیں۔

1۔مولاناعطاء اللہ حنیف بھوحیانی۔

2۔حافظ محمدگوندلوی ۔

3۔شیخ الحدیث مولانا حافظ اسماعیل سلفی۔

درس وتدریس:درس نظامی کی تکمیل کےبعدمولانااسحاق بھٹی صاحب ایک سال محکمہ انہارہیڈسلیمانکی میں ہیڈکلرک رہےپھرمارچ 1943ء  تک وہاں مدرسہ مرکزالاسلامیں تدریسی فرائض سرانجام دیتےرہے۔اس دوران انہوں نےتحریک آزادی میں حصہ لیا اورفریدکوٹ کی جیل میں قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کیں۔

بھٹی صاحب مولاناآزادمرحوم کےبہت بڑےمداح اورعقیدت مندہیں۔

13 اگست 1947ء کومولاناابوالکلام آذاد سےملنے 21پرتھوی روڑنئی دہلی گئے۔پاکستان بننےکےبعدمولانا نے21اگست 1947ءکوایک قافلہ کےساتھ پاکستان میں قصور شہرمیں پہنچے۔اورپھراپنےخاندان کےساتھ چک نمبر53 گ ب منصورپور(تحصیل جڑانوالا،ضلع فیصل آباد)آگئے اورانہوں نےاس گاؤںمیں سکونت اختیارکرلی۔مولانا نےتجارت بھی کی۔جولائی 1948ءمیں مولاناکومرکزی جمعیت اہل حدیث کاناظم دفتر بنادیاگیاتھا۔مولانااسحاق بھٹی صاحب مولاناداؤد غزنوی کےساتھ15 سال رہےاوران کےساتھ چل کر جماعت کی ترقی کےلیےبہت کامک کیا۔ ہفت روزہ الاعتصام کااجراء 19اکست 1999ء کوگوجرانوالا سےہوا تو حنیف ندو ی کواسکا مدیربنادیا گیا کچھ عرصہ بعدمولانااسحاق کوانکا معاون مدیر بنادیا۔

جنوری 1958ءمیں بھٹی صاحب نےالاعتصام کی ادارت سےعلیحدگی اختیارکرلی اورچندمخلص دوستوں کےتعاون سےسہ روزہ ’’المنہاح،، جاری کیا۔یہ اخبارچودہ مہینےجاری رہاپھر بعض ماگیزیہ حالات اورمالی مشکلات کی وجہ سےاورخسارہ اٹھاکراپریل 1959ءمیں اس اخبار کوبندکردیا۔

مولانا داؤدغزنوی  کےکہنےپ سوا سال بعددوبارہ پھرالاعتصام میں واپس آگئے۔

21 اکتوبر1965ءمیں مولانااسحاق صاحب ادارہ ثقافت اسلامیہ سےمنسلک ہوگئے۔

تصانیف وتراجم:

ادارہ ثقافت اسلامیہ میں  رہ کربھٹی صاحب نےتصنیفی خدمات سرانجام دیں اس کی تفصیل درج ذیل ہے۔

1۔الفہرست ابن الفدیم 2۔برصغیرپاک وہندمیں علم فقہ۔

3۔فقہائے ہند۔ 4۔برصغیرمیں اسلام کےاولین نقوش۔

5۔ارمغان حنیف۔  ان کےعلاوہ اردو دائرہ مصارف اسلامیہ پنجاب یونیورسٹی کےلیےجمع وتدوین قرآن،فضائل قرآن ،مضامین قرآن،واقعات وقصص قرآن اوراعجازقرآن کےنام سےمفصل مقالات لکھے اس کےعلاوہ متعددموضوعات پر30۔32 مقالات لکھےہیں جوتمام کےتمام اردو دائرہ مصارف اسلامیہ کی مختلف جلدوں میں شائع ہوئے۔ان کےعلاوہ بھٹی صاحب نےمختلف شخصیات کےسوانخی خاکہ جات بھی تحریرکیےہیں۔

ان کےنام درج ذیل ہیں۔ نقوش  عظمت رفتہ،بزم ارجمنداں،کاروان سلف اورقافلہ حدیث ۔ یہ اشاعت پزیر ہوکرمنصہ شہودپرآچکےہیں۔

ان کےعلاوہ مولانا کےقلم سےدیگرکتب بھی ہیں جن کےنام یہ ہیں۔

1۔قصوری خاندان 2۔میاں فضل حق اوران کی خدمات ۔

3۔برصغیرمیں اہل حدیث کی آمد 4۔صوفی محمدعبداللہ۔

5۔میاں عبدالعزیزمالواڈہ 6۔قاضی محمدسلیمان منصورپوری۔

7۔مولاناابوالکلام آزاد،ایک نابغہ روزگارشخیصت۔

8۔برصغیرکےاہل حدیث خدام قرآن 9۔ریاض الصالحین اردوترجمہ۔

10۔ابوبکرصدیق ؓ11۔لشکراسامہ کی روانگی۔

12۔لسان القرآن جلدسوم 13۔چہرہ نبوت۔

14۔اسلام کی بیٹیاں 15۔ارمغان حدیث۔

16۔دبستان حدیث 17۔ہفت اقلیم۔

حوالہ: مؤرخ اہل حدیث مولانا محمداسحاق بھٹی حیات وخدمات:از مولانا محمدرمضان یوسف سلفی حفظہ اللہ۔

کل کتب 41

  • 30 #3829

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 20880

    60 باکمال خواتین

    (اتوار 01 مئی 2016ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی
    #3829 Book صفحات: 286

    اسلامی تاریخ ہمارے سامنے مسلمان عورت کابہترین اورپاکیزہ  نمونہ پیش کرتی ہے۔ آج جب زمانہ بدل رہا ہے، مغربی تہذیب و تمدن  او رطرزِ معاشرت ہمارے گھروں میں سرایت کررہا ہے، تہذیب مغرب کی دلدادہ مسلمان خواتین  او رلڑکیاں اسلام کی ممتاز اور برگزیدہ  خواتین کے اسوہ حسنہ کو چھوڑ کر گمراہ اور ذرائع ابلاغ کی زینت خواتین کواپنے لیے آئیڈل سمجھ رہی ہیں۔ ہمیں اپنے اسلاف کی خدمات کو پڑھنے کی اشد ضرورت ہے۔ اسلام کے ہردور میں عورتوں نےمختلف حیثیتوں  سے امتیاز حاصل کیا ہے ،اور بڑے بڑے عظیم کارنامے سر انجام دیئے ہیں۔ ازواجِ مطہرات طیباتؓ اور اکابر صحابیاتؓ، تابعیات، صالحات کی زندگیاں ہمارے لئے بہترین نمونہ ہیں۔ان کے دینی، اخلاقی معاشرتی اور علمی کارنامے نہ صرف دنیا وآخرت دونوں جہانوں میں نجات کا ذریعہ  ہیں، بلکہ موجودہ دور کے تمام معاشرتی خطرات سے  محفوظ رکھنے کے بھی ضامن ہیں۔ اسلامی تاریخ میں ایسی خواتین بھی گزری ہیں جن کے سامنے اچھے اچھے سیاستدان اور حرب وضرب کے ماہر اپنے آپ کے بے بس پاتے تھے ان کی زبان کی کاٹ تلوار سے تیز تھی اوربعض کے اش...

  • 31 #3968

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 4747

    تذکرہ مولانا غلام رسول قلعوی

    (اتوار 09 اکتوبر 2016ء) ناشر : مولانا غلام رسول ویلفئیر سوسائٹی گوجرانوالہ
    #3968 Book صفحات: 539

    تاریخ نویسی ہو یا سیرت نگاری ایک مشکل ترین عمل ہے ۔ اس کےلیے امانت ودیانت او رصداقت کاہونا از بس ضروری ہے۔مؤرخ کے لیے یہ بھی ضروری ہےکہ وہ تعصب ،حسد بغض، سے کوسوں دور ہو ۔تمام حالات کو حقیقت کی نظر سے دیکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہو ۔ذہین وفطین ہو اپنے حافظےپر کامل اعتماد رکھتا ہو۔حالات وواقعات کوحوالہ قرطاس کرتے وقت تمام کرداروں کا صحیح تذکرہ کیا گیا ہو ۔اس لیے کہ تاریخ ایک ایسا آئینہ ہے کہ جس کے ذریعے انسان اپنا ماضی دیکھ سکتاہے اور اسلام میں تاریخ ، رجال اور تذکرہ نگار ی کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور یہ اس کے امتیازات میں سے ہے۔بے شمارمسلمان مصنفین نے اپنے اکابرین کے تذکرے لکھ کر ان کےعلمی عملی،تصنیفی،تبلیغی اورسائنسی کارناموں کوبڑی عمدگی سے اجاگر کیا ہے۔ یوں تو صدیوں کی تاریخ ہمارے سامنے ہے لیکن ماضی قریب اور موجودہ دور میں تذکرہ نویسی اور سوانح نگاری کے میدان میں جماعت اہل حدیث میں اردو مصنفین اور مقالہ نگاروں میں محترم مولانا محمد اسحاق بھٹی﷫،مولانا حافظ صلاحالدین یوسف، مولانا عبد الرشید عراقی مولانا محمد رمصان یوسف سلفی حفظہم اللہ وغیرہ کی خدمات قابلِ قدر...

  • 32 #4123

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 6103

    چمنستان حدیث

    (ہفتہ 17 دسمبر 2016ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #4123 Book صفحات: 812

    مولانا محمد اسحاق بھٹی ﷾ کی شخصیت تعارف کی محتاج نہیں آپ برصغیر پا ک وہند کے اہل علم طبقہ میں او رخصوصا جماعت اہل میں ایک معروف شخصیت ہیں آپ صحافی ،مقرر، دانش ور وادیب ،یاسات حاضرہ سے پوری طرح باخبر اور وسیع المطالعہ شخصیت ہیں عہد حاضر کے ممتاز اہل قلم میں ان کا شمار ہوتا ہے ۔ تاریخ وسیر و سوانح ان کا پسندیدہ موضوع ہے او ر ان کا یہ بڑا کارنامہ ہے کے انہوں نے برصغیر کے جلیل القدر علمائے اہل حدیث کے حالاتِ زندگی او ر ان کےعلمی وادبی کارناموں کو کتابوں میں محفوظ کردیا ہے مولانا محمداسحاق بھٹی ﷾ تاریخ وسیر کے ساتھ ساتھ مسائل فقہ میں بھی نظر رکھتے ہیں مولانا صاحب نے تقریبا 30 سے زائدکتب تصنیف کیں ہیں جن میں سے 26 کتابیں سیر واسوانح سے تعلق رکھتی ہیں مولانا تصنیف وتالیف کےساتھ ساتھ 15 سال ہفت روزہ الاعصتام کے ایڈیٹر بھی رہے الاعتصام میں ان کےاداریے،شذرات،مضامین ومقالات ان کے انداز ِفکر او روسیع معلومات کے آئینہ دار ہیں الاعتصام نے علمی وادبی دنیا میں جو مقام حاصل کیا ہے اس کی ایک وجہ محترم مولانا محمد اسحاق بھٹی ﷾ کی انتھک مساعی اور کوششیں ہیں ۔برصغیر پاک وہند ک...

  • 33 #7359

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 21561

    استقبالیہ و صدارتی خطبات

    (پیر 26 اگست 2024ء) ناشر : المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور
    #7359 Book صفحات: 371

    قیامِ پاکستان کے بعد مسلک کے عنوان پر سب سے پہلی غیر سیاسی تنظیم مرکزی جمعیت اہل حدیث ہے ۔جس کے تحت سال دو سال کے بعد کسی شہر میں ایک کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ۔کانفرنس کی صدارت کے لیے ہر دفعہ ملکی سطح کی کسی اہم علمی اور خاندانی شخصیت کو منتخب کر کے ان کی خدمت میں صدارت قبول کرنے کی درخواست کی جاتی ۔صدارت کا اعزاز قبول کرنے والے حضرات ِ گرامی کانفرنس میں خطبہ صدارت ارشاد فرماتے جس میں وہ مسلک کی حقانیت ، محدثین سے تعلق اور ان کی خدمات کا تذکرہ بھی فرماتے۔جماعت اہل حدیث کی اشاعتی خدمات ، رسائل و جرائد تو تاریخ میں محفوظ ہو چکے ہیں ۔لیکن اس کی تبلیغی خدمات کو محفوظ کرنے کی ضرورت تھی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’استقبالیہ و صدارتی خطبات‘‘ میں مولانا محمد اسحاق بھٹی ﷫ نے دعوت و تبلیغ کی غرض سے مرکزی جمعیت کے تحت منعقد کی جانے والی تمام سالانہ کانفرنسوں کے خطبہ ہائے صدارت و استقبالیہ کو جمع کر دیا ہے موصوف نے اولاً ان خطبات کو تلاش کیا مطبوعہ اور غیر مطبوعہ خطبات میں طباعتی اغلاط درست کیں۔ پھر اپنی نگرانی میں ان کو کمپوز...

  • 34 #4402

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 6588

    تذکرہ مولانا محی الدین لکھوی رحمۃ اللہ علیہ حالات خدمات خاندان

    (ہفتہ 15 اپریل 2017ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #4402 Book صفحات: 459

    برصغیر بالخصوص پنجاب میں دین اسلام کی نشرو اشاعت، دعوت وتبلیغ، سماجی ورفاہی خدمات لکھوی خاندان کا طرۂامتیاز رہا ہے۔ بے شمار لوگ ان کے بزرگوں کی تبلیغی مساعی کے نتیجے میں توحید وسنت کی روشنی سے فیض یاب ہوئے۔عوامی خدمت کے اسی جذبے کے تحت یہ نصف صدی سے زائد عرصے سے سیاست میں بھی ہیں۔اگرچہ اس خاندان سے علمی وروحانی وابستگان کا دائرہ پورے ملک میں پھیلا ہو ا ہے، تاہم ضلع قصور کاحلقہ این اے 140 ان کی انتخابی سیاست کا مرکز ہے، جہاں سے مولانا معین الدین لکھویؒ تین بار قومی اسمبلی کے رکن رہے ۔ ۔1951ءمیں پنجاب میں ہونے والے پہلے انتخاب میں مولانا معین الدین کے بڑے بھائی  اور معروف اسلامی سکالر  پروفیسر ڈاکٹر حماد لکھوی ﷾ کے والد گرامی مولانا محی الدین لکھوی ﷫ تحصیل چونیاں سے ایم این اے منتخب ہوئے ۔ لکھوی خاندان  بالخصوص مولانا معین الدین لکھوی اور مولانا محی الدین لکھوی کے  متعلق کئی رسائل وجرائد میں  متعدد مضامین شائع ہوئے ہیں جو مختلف جگہ پر منتشر ہیں  مؤرخ اہل حدیث مولانا اسحاق بھی ﷫ نے اس کتاب’’ تذکرہ مولانا محی الدین لکھ...

  • 35 #4596

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 5954

    ارمغان حدیث

    (جمعرات 29 جون 2017ء) ناشر : طارق اکیڈمی، فیصل آباد
    #4596 Book صفحات: 275

    کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا ۔ ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔ان ضخیم مجموعہ جات سے استفتادہ عامۃ الناس کےلیے انتہائی دشوار ہے ۔عامۃ الناس کی ضرورت کے پیش نظر کئی اہل علم نے مختصر مجموعات حدیث تیار کیے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ ارمغان حدیث ‘‘ وطن عزیز کی معروف سوانح نگار مولانا محمد اسحاق بھٹی ﷫ کی مرتب شدہ ہے ۔ موصوف نے اس مجموعۂ حدیث میں آداب واخلاق اور حقوق ومعاملات سےمتعلق ایک سو احادیث مبارکہ کو متن اور ترجمہ وتشریح کے ساتھ جمع کیا ہے ۔دنیا وآخرت کی زندگی کو معطر کرنے والا احادیث رسول ﷺ کایہ ایک خوبصورت گلدستہ ہے ۔جس سے روشن خیالی کے اندھیروں سے نجات کی راہ ہموار ہوگی ۔ ان شاء اللہ (۔م۔ا)

  • 36 #4834

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 5040

    محفل دانش منداں

    (پیر 16 اکتوبر 2017ء) ناشر : محمد اسحاق بھٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور
    #4834 Book صفحات: 323

    تذکرہ نگاری ہماری ادبی اور تہذیبی روایت کا حصہ ہے۔مختلف فنون کے صاحبانِ کمال کے تذکرے ہمارے ہاں بہ کثرت لکھے گئے ہیں۔ایسے تذکروں کی بھی کمی نہیں جن میں کسی خاص فن کا نہیں بلکہ لکھنے والے کے مذاق یا تعلق کا لحاظ غالب ہوتا ہے۔ ایسے تذکرے بھی مختلف فنون کی تاریخوں میں اساسی معلومات فراہم کرنے کا ذریعہ بن جایا کرتے ہیں۔ تاریخ نگار سے جس معروضیت کا مطالبہ کیا جاتا ہے تذکرہ نگار عام طور سے ویسی معروضیت سے آزاد ہوتا ہے اور اپنے ربط وتعلق کی روشنی میں موضوع بننے والی شخصیت کا جائزہ لیتا اور قاری کو اس کی تصویر دکھاتا ہے۔ تذکرہ نگار یا شخصیت نگار موضوع میں سے اپنے پسندیدہ نقوش تو چن سکتا ہے لیکن  اسے وہ سہولت بہ ہر حال میسر نہیں ہوتی جو ایک کہانی کار کو حاصل ہوتی ہے۔شخصیت نگار کی دیانت داری کا تقاضا یہ ہے کہ وہ شخصیت کے وہی خدو خال پیش کرے جو واقعتاً اس میں موجود ہوں۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص شخصیت نگاری کے  موضوع پر ہےجس میں مختلف نامور شخصیات کا تعارف دیا گیا ہے۔ اس میں تقریباً بیس سے زائد شخصیات کا تعارف موجود ہے۔ اور ان شخصیات سے ہونے والی گفتگو اور و...

  • 37 #5124

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 7354

    نقوش عظمت رفتہ

    (ہفتہ 06 جنوری 2018ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #5124 Book صفحات: 642

    مالک ارض وسما نے جب انسان کو منصب خلافت دے کر زمین پر اتارا تواسے رہنمائی کے لیے ایک مکمل ضابطۂ حیات سے بھی نوازا۔ شروع سے لے کر آج تک یہ دین‘ دین اسلام ہی ہے۔ اس کی تعلیمات کو روئے زمین پر پھیلانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے حضرت آدمؑ سے لے کر حضرت محمدﷺ تک کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کو مبعوث فرمایا اور اس سب کو یہی فریضہ سونپا کہ وہ خالق ومخلوق کے ما بین عبودیت کا حقیقی رشتہ استوار کریں۔ انبیاء کے بعد چونکہ شریعت محمدی قیامت تک کے لیے تھی اس لیے نبیﷺ کے بعد امت محمدیہ کے علماء نے اس فریضے کی ترویج کی۔۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں   چند عظیم شخصیات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ جس میں مصنف نے اپنے مسلک کی شخصیات کا تعارف کروانے کے ساتھ ساتھ اصحاب احناف کا بھی تذکرہ کیا ہے اور جن شخصیات کے بارے میں لکھا گیا ہے ان کی زندگی کے تمام پہلوؤں مثلاً عادات واطوار‘ کردارو گفتار کو منقح کیا گیا ہے۔ اور اس میں شخصیات کا تعارف اور ان کے احترام  کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے ۔ اس کتاب کے مطالعے سے عوام کم وقت میں زیادہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ اور حا...

  • 38 #5162

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 5636

    سوانح حیات امام البخاری رحمۃ اللہ علیہا

    (جمعہ 26 جنوری 2018ء) ناشر : نا معلوم
    #5162 Book صفحات: 20

    مالک ارض وسما نے جب انسان کو منصب خلافت دے کر زمین پر اتارا تواسے رہنمائی کے لیے ایک مکمل ضابطۂ حیات سے بھی نوازا۔ شروع سے لے کر آج تک یہ دین‘ دین اسلام ہی ہے۔ اس کی تعلیمات کو روئے زمین پر پھیلانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے حضرت آدمؑ سے لے کر حضرت محمدﷺ تک کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کو مبعوث فرمایا اور اس سب کو یہی فریضہ سونپا کہ وہ خالق ومخلوق کے ما بین عبودیت کا حقیقی رشتہ استوار کریں۔ انبیاء کے بعد چونکہ شریعت محمدی قیامت تک کے لیے تھی اس لیے نبیﷺ کے بعد امت محمدیہ کے علماء نے اس فریضے کی ترویج کی۔ ان عظیم شخصیات میں سے ایک امام بخاری  بھی ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں   انتہائی اختصار کے ساتھ امام بخاری کے حالات زندگی درج کیے گئے ہیں جس میں نام ونسب اور پیدائش‘ کرامات اور ان کا حافظہ‘ ان کے طلب علم کے لیے اسفار‘ ان کی تصانیف ‘ ان کی سیرت وکردار‘ صحیح بخاری کا طریقہ تالیف اور اس پر ائمہ کی آراء وغیرہ درج ہیں۔ اس کتاب کے مطالعے سے عوام کم وقت میں زیادہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ یہ کتاب’&rs...

  • 39 #5178

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 5442

    استاد گرامی مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی

    (بدھ 31 جنوری 2018ء) ناشر : محمد اسحاق بھٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور
    #5178 Book صفحات: 259

    برصغیر پاک وہند میں مسلک صحابہ کرام اور تابعین عظام اور ان کے پیروکاروں کے مسلک کی ترویج واشاعت میں فحول علماء نے بڑی محنت اور کوشش کیں۔ اس راہ میں انہیں مالی اور بدنی مصائب سہنے پڑے۔ اُن پاک باز ہستیوں نے اپنے اپنے دور میں اشاعت اسلام کی قابل قدر خدمات انجام دیں۔ یہ ہمارے محسن اور شکریے کے لائق ہیں۔ بیسویں سن عیسوی کے ممتاز علمائے اہل حق میں شیخ الحدیث حضرت مولانا ابو الطیب محمد عطاء اللہ حنیف کا اس گرامی نمایاں نظر آتا ہے۔۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں  مولانا عطاء اللہ حنیف کے احوال وکوائف بیان کیے گئے ہیں۔ مصنف کا بے مثال حافظہ ہے کہ جو انہوں نے نصف صدی سے زیادہ عرصے کے واقعات اور احوال وکوائف اور ان کی جزئیات تک اس میں بیان کی ہیں۔اور اس میں انداز بیان بھی دلچسپ ہے کہ آدمی اس کے سحر میں کھو جاتا ہے۔ اور اس میں دی گئی تفصیلات اگرچہ اوراق پارینہ ہیں لیکن قاری کے لیے اوراق تارزہ ہی ہیں۔ یہ کتاب’’ استاد گرامی مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی ‘‘ مولانا محمد اسحاق بھٹی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس...

  • 40 #6128

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 3606

    برصغیر میں اہل حدیث کی سرگزشت تنظیم تبلیغ تدریس

    (پیر 06 جولائی 2020ء) ناشر : المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور
    #6128 Book صفحات: 348

    ماضی کو یادرکھنا اور اس کاذکر کرتے رہنا اسلاف کی محبت کا وہ فیض ہےجس کے عام کرنے سے فکر نکھرتی ،نسلیں سنورتیں اور  جماعتیں تشکیل پاتی ہیں۔مولانا اسحاق بھٹی مرحوم نے  برصغیر کے جلیل القدر  علمائے اہل حدیث کے حالاتِ زندگی  او ر  ان کےعلمی  وادبی کارناموں کو کتابوں میں محفوظ کردیا ہے مولانا  محمداسحاق بھٹی مرحوم تاریخ وسیر کے ساتھ ساتھ  مسائل فقہ  میں بھی نظر رکھتے ہیں  مولانا صاحب نے تقریبا    30 سے  زائدکتب تصنیف کیں ہیں  جن میں  سے 26 کتابیں سیر واسوانح سے تعلق رکھتی ہیں۔برصغیر میں  علم فقہ سے لے کر برصغیر میں اہل حدیث کی سرگزشت تک خدماتِ اہل حدیث کو  مولانا اسحاق بھٹی مرحوم  نے اپنی کتب محفوظ کردیا ہے۔تاکہ نئی نسل جان سکے کہ ہم کیا تھے اور کیا بن رہے ہیں اور کس طرف جارہے ہیں ؟ ہمارے بزرگ کیا تھے  اور ان کی خدمات کیا تھیں؟مولانا اسحاق بھٹی  رحمہ اللہ  نے اپنی زیر نظرتصنیف ’’برصغیر میں اہل حدیث کی سرگزشت&lsqu...

  • 41 #6657

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 3252

    گلستان حدیث

    (ہفتہ 19 مارچ 2022ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #6657 Book صفحات: 588

    برصغیر پاک و ہند میں علمائے اہل حدیث نے اسلام کی سربلندی ، اشاعت ، توحید و سنت نبوی ﷺ ، تفسیر قرآن کےلیے جو کارہائے نمایاں سرانجام دیئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔مولانا سید سلیمان ندوی لکھتے ہیں:’’علمائے اہلحدیث کی تدریسی و تصنیفی خدمات قدر کے قابل ہیں ۔تبلیغی ،تدریسی ، تحقیقی  وتصنیفی لحاظ سے علمائے اہلحدیث کاشمار برصغیر پاک و ہند میں اعلیٰ اقدار کا حامل ہے۔ علمائے اہلحدیث نے عربی ، فارسی اور اردو میں ہر فن یعنی تفسیر، حدیث، فقہ،اصول فقہ، ادب تاریخ او رسوانح پر بے شمار کتابیں لکھی ہیں۔ الغرض برصغیر پاک وہندمیں علمائےاہل حدیث نےاشاعت اسلام ، کتاب وسنت کی ترقی وترویج، ادیان باطلہ اور باطل افکار ونظریات کی تردید اور مسلک حق کی تائید اور شرک وبدعات ومحدثات کےاستیصال اور قرآن  مجید کی تفسیر اور علوم االقرآن پر  جو گراں قدر نمایاں خدمات سرانجام دیں وہ تاریخ اہلحدیث کاایک زریں باب ہے ۔مختلف   قلمکاران اور مؤرخین نے  علمائے اہل حدیث  کےالگ الگ تذکرے...

< 1 2 >

کل کتب 0

< 1 >

کل کتب 0

< 1 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 62872
  • اس ہفتے کے قارئین 96700
  • اس ماہ کے قارئین 1713427
  • کل قارئین111034865
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست