#6657

مصنف : محمد اسحاق بھٹی

مشاہدات : 3398

گلستان حدیث

  • صفحات: 588
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 23520 (PKR)
(ہفتہ 19 مارچ 2022ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور

برصغیر پاک و ہند میں علمائے اہل حدیث نے اسلام کی سربلندی ، اشاعت ، توحید و سنت نبوی ﷺ ، تفسیر قرآن کےلیے جو کارہائے نمایاں سرانجام دیئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔مولانا سید سلیمان ندوی لکھتے ہیں:’’علمائے اہلحدیث کی تدریسی و تصنیفی خدمات قدر کے قابل ہیں ۔تبلیغی ،تدریسی ، تحقیقی  وتصنیفی لحاظ سے علمائے اہلحدیث کاشمار برصغیر پاک و ہند میں اعلیٰ اقدار کا حامل ہے۔ علمائے اہلحدیث نے عربی ، فارسی اور اردو میں ہر فن یعنی تفسیر، حدیث، فقہ،اصول فقہ، ادب تاریخ او رسوانح پر بے شمار کتابیں لکھی ہیں۔ الغرض برصغیر پاک وہندمیں علمائےاہل حدیث نےاشاعت اسلام ، کتاب وسنت کی ترقی وترویج، ادیان باطلہ اور باطل افکار ونظریات کی تردید اور مسلک حق کی تائید اور شرک وبدعات ومحدثات کےاستیصال اور قرآن  مجید کی تفسیر اور علوم االقرآن پر  جو گراں قدر نمایاں خدمات سرانجام دیں وہ تاریخ اہلحدیث کاایک زریں باب ہے ۔مختلف   قلمکاران اور مؤرخین نے  علمائے اہل حدیث  کےالگ الگ تذکرے تحریر کیے  ہیں  اور بعض  نے کسی خاص علاقہ کے علماء کا تذکرہ  وسوانح حیات  لکھے ہیں۔ جیسے  تذکرہ علماء مبارکپور ، تذکرہ علماء خانپور وغیرہ ۔  علما  ئے عظام کے حالات وتراجم کو  جمع کرنے میں  مؤرخ اہل  حدیث مولانامحمد اسحاق بھٹی ﷫ کی خدمات سب سے زیادہ نمایاں ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’گلستان حدیث ‘‘ معروف مؤرخ وسوانح نگار مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کی تصنیف ہےجوکہ سلسلہ تاریخ اہل حدیث کی  چوتھی کڑی ہے۔اس کتاب میں ایسے  نامور علمائے اہل حدیث کا تذکرہ  ہےکہ جنہوں نے کسی بھی اعتبار سے  حدیث شریف کی خدمت کی ہے۔چونکہ یہ علمائے  اہل حدیث  کا تذکرہ ہےاور ایک مرتب سلسلے کی کڑی ہے ، اس لیے اس میں خاکہ  نویسی سے زیادہ  تذکرہ نگاری اور تاریخ نویسی کا رنگ غالب ہے  مرحوم بھٹی صاحب کی یہ علمی کاوش بلاشبہ تاریخ کے طالب علموں کےلیے ایک توشہ خاص ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حرف اول

7

مقدمہ

9

حرفے چند

37

مولانا اسماعیل شہید دہلوی

37

شاہ محمد اسحاق دہلوی

67

مولانا خطیب محمد معین الدین انصاری سہسوانی

73

مولانا غلام العلی قصوری

77

حضرت میاں سید نذیر حسین دہلوی کے بیس تلامذہ کرام

93

حکیم عبداللہ جیراج پوری

93

قاضی طلا محمد طلا پشاوری

95

مولانا محمد بن ہاشم سامرودی سورتی

99

مولانا محمد شبلی جون پوری

101

مولانا محمد سعید بنارسی

111

مولانا تلطف حسین عظیم آبادی

115

مولانا حافظ عبد اللہ غازی پوری

130

حافظ عبدالوہاب نابینا

143

دیگر چونتیس خدام حدیث

181

مولانا سعد اللہ لکھوی

181

مولانا اسماعیل غزنوی

188

مولانا محمد داؤد ارشد

199

حافظ احمد پٹوی

208

مولانا حبیب الرحمٰن لکھوی

239

حافظ فتح محمد فتحی

249

حافظ محمد بھٹوی

286

حافظ محمد اسحاق حسینوی

315

چھبیس موجودین خدام حدیث

407

حافظ شفیق الرحمن لکھوی

415

حافظ محمد اسماعیل اسد

442

مولانا ارشاد الحق اثری

458

قاری محمد ادریس العاصم

511

حافظ زبیر علی زئی

534

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 47087
  • اس ہفتے کے قارئین 47087
  • اس ماہ کے قارئین 2119004
  • کل قارئین113726332
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست