#2077.01

مصنف : ولی الدین الخطیب التبریزی

مشاہدات : 21005

مشکوۃ المصابیح جلد دوم

  • صفحات: 660
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 16500 (PKR)
(اتوار 02 نومبر 2014ء) ناشر : مکتبہ محمدیہ، لاہور

اللہ تعالی کی رسی یعنی  قرآن کریم  کے ساتھ انسان کا  تعلق اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب  تک  قرآن کریم کی  تشریح وتفسیر رسول اللہ ﷺ کی سنت ،حدیث یعنی  آپ کے طریقہ سے نہ ہو  اور آپ ﷺ کےطریقہ کےساتھ وابستہ ہونا اس وقت تک ناممکن ہے  جب تک اس علم پر عمل  نہ کیا جائے ۔کتبِ حدیث کے مجموعات میں  سے   ایک مجموعۂ حدیث ’’مشکاۃ المصابیح‘‘  کے نام سے معروف    ہے ۔مشکاۃ المصابیح احادیث نبویہ ﷺ کا انمول ذخیرہ ہے جسے  امام بغوی  نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر علامہ  خطیب تبریزی ﷫نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔  اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی اور اس کو تین فصول میں تقسیم کیا ۔اس  کتاب کی افادیت کے پیش نظر اس  کے متعدداردو تراجم کیے گئے  اور  جید علماء کرام  نے اس پر تحقیق وتخریج کا کام بھی کیا  ہے ۔ یہ  مجموعہ جہاں دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے  تووہیں یہ عام پرھے لکھے افراد کےلیے  بھی  روشنی کامینارہ  ہے۔ اصولی طور پر اگر اس کی اہمیت کودیکھا جائے تواحادیث کا یہ  ایسا ذخیرہ ہے  کہ جوہر  ایک  مسلمان گھرانے کی ضرورت ہے  کیونکہ اس میں دین ِاسلام کےتقریبا ہر قسم کے مسائل درج ہیں کہ جن کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ہر مسلمان کادینی فریضہ ہے ۔زیرتبصرہ   مشکوٰۃ المصابیح کا نسخہ   سیدمحمد  عبداللہ   غزنوی کے   فرزند جلیل   سید محمد عبدالاول غزنوی کا ترجمہ وفوائد   پانچ مجلدات پر مشتمل ہےاور اس میں احادیث کی تخریج  کےساتھ ساتھ شیخ ناصرالدین البانی کی  طرف سے حکم الحدیث کے عنوان  سے صحت وضعف کا حکم  لگا کر حدیث کی اہمیت کو واضح کیاگیاہے ۔محترم  حافظ عبد لخبیر اویسی اور  پروفیسر ابو انس محمدسرور گوہر نے  اس میں  تسہیل ترجمہ وحواشی کا  کام  انتہائی خوش اسلوبی سے کیا  ہے ۔جس  کی وجہ سے  قاری کےلیے     سید عبد الاول غزنویکے ترجمہ وفوائد سے  استفادہ کرنا آسان ہوگیا ہے ۔ اللہ  تعالیٰ اس کتاب کی تیاری میں شامل تمام احباب کی مساعی جمیلہ کو شرف ِقبولیت سے  نواز ے ۔جلد اول  کے  شروع میں  ائمہ  محدثین  کے  حالات واحوال پر  مشتمل  طویل  مقدمہ اور  جلد پنجم کے  آخر میں’’ الاکمال فی اسماء الرجال ‘‘کا ترجمہ بھی شامل  اشاعت  ہے  جو کہ طالبانِ حدیث کے لیے  انتہائی مفید ہے ۔(آمین) (م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

جنازہ کا بیان

 

5

عیادت مریض اور ثواب مرض کا بیان

 

5

موت کی خواہش کرنے اور اس کو یاد کرنے کا بیان

 

31

قریب المرگ شخص کو تلقین کرنے کا بیان

 

39

میت کو غسل اور کفن دینے کا بیان

 

52

میت کو دفن کرنے کا بیان

 

74

میت پر رونے کا بیان

 

84

قبروں کی زیارت کا بیان

 

102

کتاب زکوۃ کے بیان میں

 

107

صدقہ فطر کا بیان

 

130

صدقہ کی فضیلت کا بیان

 

164

باب بہترین صدقہ کا بیان

 

179

کتاب روزے کے بیان میں

 

191

چاند کو دیکھنے کے بیان میں

 

197

روزہ کے پاک کرنے کے بیان میں

 

208

قضا روزہ کے بیان میں

 

219

لیلۃ القدر کے بیان میں

 

238

اعتکاف کا بیان

 

244

قرآن کریم کی فضیلت کے بیان میں

 

249

متعلقات پہلے باب کے بیان میں

 

281

کتاب دعاؤں کے بیان میں

 

300

اللہ تعالیٰ کے ناموں کے بیان میں

 

324

استغفار و توبہ کے بیان میں

 

341

باب متعلق سابق بیان میں

 

358

صبح و شام اور سونے کے وقت کی دعائیں

 

366

مختلف اوقات کی دعائیں

 

389

جامع دعاؤں کے بیان میں

 

411

افعال حج کے بیان میں

 

424

حجۃ الوداع کے قصہ کے بیان میں

 

442

قربانی کے جانور کا بیان

 

478

سر منڈانے کا بیان

 

484

طواف و داع کا بیان

 

489

خریدو فروخت کے مسائل

 

529

سود کا بیان

 

547

باب بیع سلم اور گروی کے بیان میں

 

576

شرکت اور وکالت کا بیان

 

595

مساقات اور مزارعت کا بیان

 

610

عطیات کا بیان

 

626

لقطہ کا بیان

 

636

فرائض کا بیان

 

640

وصیتوں کا بیان

 

652

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 87618
  • اس ہفتے کے قارئین 121446
  • اس ماہ کے قارئین 1738173
  • کل قارئین111059611
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست