#2077.04

مصنف : ولی الدین الخطیب التبریزی

مشاہدات : 9456

مشکوۃ المصابیح جلد پنجم

  • صفحات: 507
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12675 (PKR)
(بدھ 05 نومبر 2014ء) ناشر : مکتبہ محمدیہ، لاہور

اللہ تعالی کی رسی یعنی  قرآن کریم  کے ساتھ انسان کا  تعلق اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب  تک  قرآن کریم کی  تشریح وتفسیر رسول اللہ ﷺ کی سنت ،حدیث یعنی  آپ کے طریقہ سے نہ ہو  اور آپ ﷺ کےطریقہ کےساتھ وابستہ ہونا اس وقت تک ناممکن ہے  جب تک اس علم پر عمل  نہ کیا جائے ۔کتبِ حدیث کے مجموعات میں  سے   ایک مجموعۂ حدیث ’’مشکاۃ المصابیح‘‘  کے نام سے معروف    ہے ۔مشکاۃ المصابیح احادیث نبویہ ﷺ کا انمول ذخیرہ ہے جسے  امام بغوی  نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر علامہ  خطیب تبریزی ﷫نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔  اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی اور اس کو تین فصول میں تقسیم کیا ۔اس  کتاب کی افادیت کے پیش نظر اس  کے متعدداردو تراجم کیے گئے  اور  جید علماء کرام  نے اس پر تحقیق وتخریج کا کام بھی کیا  ہے ۔ یہ  مجموعہ جہاں دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے  تووہیں یہ عام پرھے لکھے افراد کےلیے  بھی  روشنی کامینارہ  ہے۔ اصولی طور پر اگر اس کی اہمیت کودیکھا جائے تواحادیث کا یہ  ایسا ذخیرہ ہے  کہ جوہر  ایک  مسلمان گھرانے کی ضرورت ہے  کیونکہ اس میں دین ِاسلام کےتقریبا ہر قسم کے مسائل درج ہیں کہ جن کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ہر مسلمان کادینی فریضہ ہے ۔زیرتبصرہ   مشکوٰۃ المصابیح کا نسخہ   سیدمحمد  عبداللہ   غزنوی کے   فرزند جلیل   سید محمد عبدالاول غزنوی کا ترجمہ وفوائد   پانچ مجلدات پر مشتمل ہےاور اس میں احادیث کی تخریج  کےساتھ ساتھ شیخ ناصرالدین البانی کی  طرف سے حکم الحدیث کے عنوان  سے صحت وضعف کا حکم  لگا کر حدیث کی اہمیت کو واضح کیاگیاہے ۔محترم  حافظ عبد لخبیر اویسی اور  پروفیسر ابو انس محمدسرور گوہر نے  اس میں  تسہیل ترجمہ وحواشی کا  کام  انتہائی خوش اسلوبی سے کیا  ہے ۔جس  کی وجہ سے  قاری کےلیے     سید عبد الاول غزنویکے ترجمہ وفوائد سے  استفادہ کرنا آسان ہوگیا ہے ۔ اللہ  تعالیٰ اس کتاب کی تیاری میں شامل تمام احباب کی مساعی جمیلہ کو شرف ِقبولیت سے  نواز ے ۔جلد اول  کے  شروع میں  ائمہ  محدثین  کے  حالات واحوال پر  مشتمل  طویل  مقدمہ اور  جلد پنجم کے  آخر میں’’ الاکمال فی اسماء الرجال ‘‘کا ترجمہ بھی شامل  اشاعت  ہے  جو کہ طالبانِ حدیث کے لیے  انتہائی مفید ہے ۔(آمین) (م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

فضائل اور خصائل کا بیان

 

5

سید المرسلین ﷺ کے فضائل و مناقب کا بیان

 

5

نبی ﷺ کے اسماء مبارک اور صفات کا بیان

 

22

نبی کریم ﷺ کے اخلاق و عادات کا بیان

 

33

نبی کریم ﷺ کی بعثت اور نزول وحی کا بیان

 

47

نبوت کی علامات کا بیان

 

57

معراج کا بیان

 

67

معجزات کا بیان

 

79

کرامات کا بیان

 

136

نبی کریم ﷺ کی وفات کا بیان

 

143

وصیت کا بیان

 

153

مناقب کا بیان

 

159

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان

 

170

سیدنا ابوبکر ؓکے مناقب و فضائل کا بیان

 

176

سیدنا عمر ؓکے مناقب و فضائل کا بیان

 

183

سیدنا ابوبکر ؓکے مناقب و فضائل کا بیان

 

194

ان تینوں کے مناقب کا بیان

 

208

مناقب کا جامع بیان

 

256

جامع بخاری میں مذکور اہل بدر کے اسماء گرامی

 

287

اس امت کے ثواب کا بیان

 

297

الاکمال فی اسماء الرجال

 

305

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 66913
  • اس ہفتے کے قارئین 100741
  • اس ماہ کے قارئین 1717468
  • کل قارئین111038906
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست