اعجاز عیسوی

  • صفحات: 775
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 19375 (PKR)
(جمعہ 03 اکتوبر 2014ء) ناشر : ادارہ اسلامیات لاہور۔کراچی

کتب سماویہ میں سے صرف قرآن مجید ہی ایک ایسی کتاب ہے جو ساڑھے چودہ سو سال گزر جانے کے باوجود ہر طرح کی تحریف وتصحیف سے محفوظ ہے۔کیونکہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود ذات باری تعالی نے اٹھائی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ دیگر تمام کتب تحریف وتصحیف کا شکار ہو چکی ہیں،اور  ان کے حاملین نے اپنی خواہشات نفس کو بھی ان کتب کا حصہ بنا دیا ہے۔اللہ تعالی فرماتے ہیں: فَوَيْلٌ لِلَّذِينَ يَكْتُبُونَ الْكِتَابَ بِأَيْدِيهِمْ ثُمَّ يَقُولُونَ هَذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ لِيَشْتَرُوا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا(البقرۃ:79)"پس خرابی ہے ان لوگوں کے لئے جو اپنے ہاتھ سے کتاب لکھتے ہیں ،پھر کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ہےتاکہ اس کے ذریعے سے تھوڑی سے قیمت حاصل کر لیں۔"اس کے برعکس صورتحال یہ ہے کہ عیسائی پادری قرآن مجید کو تو غیر محفوظ جبکہ اپنی کتب کو محفوظ قرار دیتے نظر آتے ہیں۔اس صورتحال میں لازم تھا کہ عیسائیوں کی ان کذب بیانیوں اور سازشوں کو ناکام بنایا جائے اور ان کے جھوٹوں کا مستند اور مدلل جواد دیا جائے۔چنانچہ اس کتاب کے مولف میدان میں اترے اور عیسائی پادریوں کی حقیقت کو  منکشف کیا ۔زیر تبصرہ کتاب"اعجاز عیسوی" ہندوستان کے معروف مبلغ ،داعی ،محقق مسیحیت اور عیسائیت کی جڑیں کاٹنے والے اور انگریزی استعمار کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکنے والے  مولانا رحمت اللہ کیرانوی﷫ کی ہے۔آپ نے عیسائیت کے رد  میں عظیم الشان خدمات انجام دی ہیں اور کتابیں لکھی ہیں۔اس کتاب میں مولف ﷫نے بائبل کی تحریف اور اس میں موجود تضادات سے علمی انداز میں پردہ اٹھایا ہے،اور عہد نامہ عتیق اور عہد نامہ جدید کا حال تفصیل سے بیان کیا ہے۔اللہ تعالی دفاع توحید کے سلسلے میں انجام دی جانے والی ان کی ان خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ از مولانا محمد تقی عثمانی

 

9

پیش لفظ از مصنف

 

13

تحریف کا مطلب

 

مقدمہ ۔ فصل اول

 

20

عہد عتیق کی کتابیں اور ان کے مصنفین

 

20

موجودہ تورات کا زمانہ تصنیف

 

24

کتاب یوشع کا مصنف

 

27

کتاب القضاۃ کا مصنف

 

28

کتاب راعوت کا مصنف

 

29

کتاب سموئیل کا مصنف

 

30

کتاب سلاطین و تواریخ کا مصنف

 

30

کتاب لخمیاہ کا مصنف

 

31

کتاب ایوب کا مصنف

 

32

کتاب زبور کا مصنف

 

35

کتاب امثال سلیمانؑ کا مصنف

 

37

کتاب جامعہ کا مصنف

 

38

کتاب نشید الانشاد کا مصنف

 

38

کتاب حزق ایل کا مصنف

 

39

کتاب دانی ایل کا مصنف

 

39

کتاب یوئیل کا مصنف

 

40

کتاب عوبدیا کا مصنف

 

40

کتاب ناحوم کامصنف

 

41

کتاب حبقوق کا مصنف

 

41

کتاب ملاخیا

 

42

عہد عتیق کی دوسری قسم کی کتابیں

 

42

فصل دوم

 

45

عہد جدید کی کتابیں اور ان کے مصنفین

 

45

انجیل متی کا مصنف

 

45

انجیل مرقس کا مصنف

 

50

انجیل لوقا کا مصنف

 

51

انجیل یوحنا کا مصنف

 

52

کتاب اعمال کا مصنف

 

54

پوئس کے خطوط کا مصنف

 

54

عہد جدید کی دوسری قسم کی کتابیں

 

56

کتابوں کی تحقیق کے لیے عیسائی علماء کی مجلسیں

 

62

اسلاف کے فیصلوں سے پروٹسٹنٹ فرقہ کی بغاوت

 

64

فصل سوم

 

 

کتب مقدسہ میں تحریف کے اسباب و وجوہ

 

67

نو اسباب

 

69

مقصد اول : حضرت موسیٰ ﷤ کی کتابیں

 

80

فصل اول

 

51

حضرت موسیٰ ﷤ کی طرف منسوب کتابیں

 

 

فصل دوم

 

84

موجودہ تورات حضرت موسیٰ﷤ کی تصنیف نہیں تیرہ دلائل

 

 

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 2788
  • اس ہفتے کے قارئین 51800
  • اس ماہ کے قارئین 2123717
  • کل قارئین113731045
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست