#2001

مصنف : رحمت اللہ خلیل الرحمن کیرانوی ہندی

مشاہدات : 13401

احسن الاحادیث فی ابطال التثلیث

  • صفحات: 209
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5225 (PKR)
(جمعرات 02 اکتوبر 2014ء) ناشر : ادارہ اسلامیات لاہور۔کراچی

اسلامی تعلیمات کے مطابق اللہ تعالی ایک ہے ۔اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔وہ ہر چیز پر قادر ہے۔نہ اس کی بیوی ہے اورنہ ہی اس کا کوئی بیٹا ہے ۔لیکن  اس کے برعکس عیسائی عقیدہ تثلیث کے قائل ہیں ،جس کے مطابق اللہ تعالی، سیدنا عیسیٰ﷤اورسیدہ  مریم  علیھا السلام تینوں  خدا  ہیں اور یہ تینوں خدا مل کر بھی ایک ہی خدا بنتے ہیں۔ یعنی وہ توحید کو تثلیث میں اور تثلیث کو توحید میں یوں گڈ مڈ کرتے ہیں کہ انسان سر پیٹ کے رہ جائے اور پھر بھی اسے کچھ اطمینان حاصل نہ ہو۔ مثلاً وہ اس کی مثال یہ دیتے ہیں کہ ایک پیسہ میں تین پائیاں ہوتی ہیں اور یہ تینوں مل کر ایک پیسہ بنتی ہیں۔ اس پر یہ اعتراض ہوا کہ جب سیدہ مریم علیھا السلام اورسیدنا عیسیٰ ﷤پیدا ہی نہ ہوئے تھے تو کیا خدا نامکمل تھا اور اگر نامکمل تھا تو یہ کائنات وجود میں کیسے آ گئی۔ اور اس پر فرماں روائی کس کی تھی؟ غرض اس عقیدہ کی اس قدر تاویلیں پیش کی گئیں جن کی بنا پر عیسائی بیسیوں فرقوں میں بٹ گئے۔ پھر بھی ان کا یہ عقیدہ لاینحل ہی رہا اور لاینحل ہی رہے گا۔زیر تبصرہ کتاب " احسن الاحادیث فی ابطال التثلیث"ہندوستان کے معروف مبلغ ،داعی ،محقق مسیحیت اور عیسائیت کی جڑیں کاٹنے والے اور انگریزی استعمار کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکنے والے  مولانا رحمت اللہ کیرانوی﷫ کی ہے۔آپ نے عیسائیت کے رد  میں عظیم الشان خدمات انجام دی ہیں اور کتابیں لکھی ہیں۔اس کتاب کو لکھنے کا سبب یہ بنا کہ عیسائیوں نے چند اعتراضات لکھ کر  بطور اشتہار شائع کئے اور مسلمانوں سے ان کے جواب طلب کئے۔چنانچہ مولانا ﷫نے مسلمانوں کی طرف سے یہ قرض اور فرض ادا کرنے کا عزم کیا اور دو جلدوں میں "ازالۃ الشکوک " کے نام سے جوابات تحریر کئے۔شروع میں ایک مقدمہ لکھا جو ستر صفحات تک پھیل گیا اور طوالت وتفصیل کی وجہ سے ایک مستقل کتاب بن گیا ۔قدر شناسوں نےاسے اصل کتاب سے پہلے الگ چھاپ دیا جو اس وقت آپ کے سامنے  موجودہے۔اس کتاب میں موصوف نے توحید باری تعالی کا اثبات اور عیسائیت کے اساسی نکتہ "تثلیث فی التوحید"کو عقلی ونقلی ،الزامی وتحقیقی ،جامع ومسکت اور بائبل کی رو سے باطل قرار دیا ہے۔اللہ تعالی دفاع توحید کے سلسلے میں انجام دی جانے والی ان کی ان خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

انتساب

 

11

تعارف مصنف

 

13

تعلیم و تدریس

 

14

میدان جہاد

 

15

ہجرت

 

16

ضبط جائیداد

 

17

قسطنطنیہ کا سفر

 

18

مدرسہ صولتیہ کا مسلک و مشرب

 

20

وفات حسرت آیات

 

22

رد عیسائیت پر خدمات

 

22

پادری فنڈر سے مناظرہ

 

23

موضوعات و شرائط

 

24

تصنیفات

 

26

احسن الاحادیث فی ابطال التثلیث

 

39

فوائد اربعہ

 

49

تنبیہات عشرہ

 

59

براہین اربعہ

 

73

الوہیت اور انسانیت کا تعلق

 

76

پادری ولیم سے مکالمہ

 

83

خدا کا مجسم ہونا

 

91

مسیحیت کا تصور خدا

 

101

مسیحی عقیدہ

 

106

شرک کی سزا بائبل کی رو سے

 

113

فرشتوں ، انسانوں پر لفظ خدا کا اطلاق

 

122

ابطال تثلیث پر برہان دوم

 

131

مسیحی قوم کی پہلی غلطی اور اس کی اصلاح

 

143

مردہ کو زندہ کرنے کا معجزہ

 

147

تجزیہ مصنف

 

150

پادری فنڈر کی عربی مہارت

 

175

پادری صاحب کا تجاہل عارفانہ

 

189

خاتمہ کتاب

 

202

کتابیات

 

205

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3175
  • اس ہفتے کے قارئین 52187
  • اس ماہ کے قارئین 2124104
  • کل قارئین113731432
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست