مکتبہ اسلامیہ، لاہور

  • نام : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

کل کتب 185

  • عظمت اہل بیت علیہم السلام

    (جمعرات 09 دسمبر 2021ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #6561 Book صفحات: 431

    اہل  بیت سے محبت رکھنا جز و ایمان  ہے  اس لیے کہ اس مسئلہ کی  بڑی اہمیت ہے ا ہل علم نے اس مسئلہ  پر مستقل رسائل  تصنیف کیے  ہیں  جس  میں  انہوں نے اس مسئلہ کی اہمیت کو بیان کیا ہے  چنانچہ اہل السنہ کے نزدیک فرمان نبوی ﷺ کے  مطابق اہل  بیت سے  محبت رکھناجزو ایما ن ہے  اور  کسی طرح کے  قول وفعل سے  ان کوایذا دینا حرام ہے۔ زیر نظر کتاب’’عظمت اہل بیت  ‘‘ ڈاکٹر  ناصر بن عبد الرحمن  بن ناصر الحمد کے  ڈاکٹریٹ کےتحقیقی مقالہ  کی کتابی  صور ہے۔مقالہ نگار  نے  اس  علمی وتحقیقی مقالہ کوتین فصلوں میں تقسیم کر کے  اس میں  اہل بیت کے مقام  ومرتبہ ، اہل بیت کون  ہیں ؟اہل بیت کےمتعلق صحابہ کرام  رضی اللہ عنہم اور اہل سنت کا عقیدہ، اہل بیت کے عمومی اور خصوصی فضائل ومناقب کو     پیش کیا ہے ۔فاضل دوست  محمد اخترصدیق  حفظہ اللہ(...

  • 177 #6669

    مصنف : حافظ ندیم ظہیر

    مشاہدات : 3254

    ماہنامہ اشاعۃ الحدیث ( محدث العصر نمبر )

    (جمعرات 31 مارچ 2022ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #6669 Book صفحات: 658

    محدث العصر حافظ زبیر علی زئی (1957ء - 2013ء) دورِ حاضر کے عظیم محدث، مجتہد، مفتی اور غیور ناقد تھے۔ حافظ زبیر علی زئی نے 3 سے 4 ماہ میں قرآن مجید حفظ کیا۔ آپ نے جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ سے سند فراغت حاصل کی وفاق المدارس السلفیہ سے شہادۃ العالمیہ کی سند بھی حاصل کی۔ نیز آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے اسلامیات اور عربی میں ایم اے بھی کیا تھا۔ آپ اپنی مادری زبان ہندکو کے ساتھ ساتھ کئی ایک زبانوں پردسترس رکھتے تھے۔ جن میں عربی، اردو، پشتو، انگریزی، یونانی، فارسی اور پنجابی زبان شامل ہیں۔ علم حدیث کے ممتاز ماہر اور فن اسماء رجال کے شہ سوار تھے۔ بڑے متقی اور عابد، زاہد انسان تھے۔ان کی زندگی تدریس وتالیف اور احادیث کی تحقیق وتخریج میں گزری۔آخری عمر میں فالج کا حملہ ہوا۔ تقریبًا ڈیڑھ ماہ تک اسپتال میں زیر علاج رہے۔ اور پھر بروز اتوار 5 محرم الحرام 1435 ہجری بمطابق 10 نومبر 2013ء کو اس دنیا سے رخصت ہو کر خالق حقیقی سے جا ملے۔اللہم اغفرلہ وارحمہ ۔ زیر نظر ماہنامہ اشاعۃ الحدیث  کا ’’محدث العصر نمبر‘‘   محدث العصر حافظ ز...

  • 178 #6729

    مصنف : تفضیل احمد ضیغم ایم اے

    مشاہدات : 3026

    خواہشات کا اسلامی تصور

    (منگل 05 جولائی 2022ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #6729 Book صفحات: 322

    ہویٰ (خواہش )ایک اسلامی اصطلاح ہے جو قرآن و حدیث سے ماخوذہےیہ لفظ قرآن اور احادیث میں کثرت سے استعمال ہوا ہے۔ الله کے احکامات سے دور ہو کر انسان گمراہ اور باغی بن جاتا ہے اور ان کی زندگی خواہشات اور نفس کی پیروی کے نقصانات و مصائب سے ان کے لئے وبالِ جان ہوجاتی ہے۔انسان  خواہشات کی جنگ لڑتا ہوا اس دنیا سے رخصت ہوہوجاتا ہے کیونکہ انسان کے بس میں  نہیں ہے کہ وہ  دل میں اٹھنے والی ہرخواہش کی تکمیل کرے ۔ اسلام ایک ہمہ گیر طریقہ زندگی ہے جو انسانی خیالات اور اعمال کی مکمل رہنمائی کرتا ہے۔ زیر نظر کتاب’’ خواہشات کا اسلامی تصور ‘‘ ڈاکٹر  تفضیل احمد ضیغم (مصنف کتب کثیرہ )کی تصنیف ہے ۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں    ہمارے دلوں میں تعمیر آخرت کی سوچ پیدا کرنے  کےلیے  سیرت انبیاء   علیہم السلام اور حیات صحابہ  رضی اللہ  عنہم کی  روشنی میں  صالحین  کی چند خواہشات کو جمع کیا ہے۔خواہشات کو پاکیزہ کرنے اور  ان کے صحیح اسلامی تصور جاننے کے لیے  اس...

  • 179 #6734

    مصنف : تفضیل احمد ضیغم ایم اے

    مشاہدات : 4723

    سیرت ازواج مطہرات حیات و خدمات

    (جمعہ 01 جولائی 2022ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #6734 Book صفحات: 340

    منفرد شان کی حامل امہات المومنین، مومنوں کی مائیں ہیں یعنی رسول ِ رحمت ﷺ کی پاکباز بیویاں ایسے چکمتے دمکتے ، روشن ودرخشاں ، منور موتی ہیں کہ جن کی روشنی میں مسلمانانِ عالم اپنی عارضی زندگیوں کا رخ مقرر ومتعین کرتے ہیں ۔ امت کی ان پاکباز ماؤں کی سیرت ایسی شاندار ودلکش ودلآ ویز ہےکہ اسی روشنی میں چل کر خواتینِ اسلام ایک بہترین ماں ،بیٹی،بہن، اور بیوی بن سکتی ہیں۔ زیرنظر  کتاب’’سیرت ازواج مطہرات حیات وخدمات ‘‘ڈاکٹر  تفضیل احمد ضیغم (مصنف کتب کثیرہ ) کی مرتب شدہ ہے  موصوف نے ترتیب وار امہات المومنین کی سیرت طیبہ دل آویز انداز میں تحریر کیا ہے نیز ان اعتراضات کےجوابات  بھی دیے  ہیں  جو غیر مسلموں اور بعض شیعہ حضرات کی جانب سے کیے جاتے ہیں ۔خواتین اسلام   امہات المومنین کی سیرت پر عمل کر کے اپنی زندگی کو دنیا اور آخرت میں کامیاب بناسکتی ہیں ۔(م۔ا)

  • 180 #6754

    مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

    مشاہدات : 6228

    اصطلاحات

    (پیر 25 جولائی 2022ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #6754 Book صفحات: 267

    اصطلاح کسی قوم کا کسی شے کے نام پر اتفاق کر لینا ہے جو کہ اس کے پہلے معنی موضوع سے منتقل کر دے اور لغوی معنیٰ کی بجائے کسی مناسبت کے باعث دوسرے معنی مراد لینا ہے۔اوراصطلاحات وہ مفرد اور مرکب الفاظ ہیں جو مخصوص پس منظر میں ہی استعمال کیے جاتے ہیں۔ اصطلاحات کا وضع کرنا حقائق کی تخلیق یا اظہار کا نام نہیں بلکہ ادنیٰ یا اعلی ٰموجو د اتِ ذہنی و مادی کو مخصوص الفاظ کے ساتھ معروف کر نے کا نام ہے۔بسا اوقات بالکل عام اور سطحی باتیں اور ادنی ٰ انسانی جذبات وخواہشات کو سنہری اصطلاحات کے ذریعے مستورمگر مقبول کیا جاتا ہے جیسا کہ جدید انتظامی علوم انہی اصطلاحات کا مجموعہ ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ اصطلاحات ‘‘ مولانا محمد عظیم حاصلپوری  حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ) کی منفرد کاوش ہے ۔فاصل مصنف نے اس کتاب میں  اہم علوم کی بنیادی اصطلاحات  جمع کردی ہیں ۔جن کے مطالعہ سے کوئی بھی شخص بآسانی ان علوم کی ابجد سے واقف ہوسکتا ہے ۔ یہ مختصر کتابچہ نہ صرف عصری علوم پڑھنے والوں کے لیے مفید ہےبلکہ دینی علوم پڑھنے والے  مبتدی طلبہ  کےلیے بھی نعمت...

  • 181 #7057

    مصنف : حافظ عامر مرتضٰی

    مشاہدات : 22621

    انعام یافتہ تقریریں

    (جمعرات 13 جولائی 2023ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #7057 Book صفحات: 299

    خطابت اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ خاص استعداد و صلاحیت ہے جس کے ذریعے ایک مبلغ اپنے ما فی الضمیر کا اظہار کرتا ہے- اپنے جذبات و احساسات دوسروں تک منتقل کرتا ہے- عوام الناس کو ہم خیال ہم نوا بناتا ہے- قادر الکلام خطیب اور مقرر مختصر وقت میں ہزاروں بلکہ لاکھوں افراد تک اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے- دوسرں کو اپنے عقائد و نظریات کا قائل کر سکتا ہے۔ خطباء حضرات اور مقررین کی سہولت و آسانی کے لیے اسلامی خطبات پر مشتمل دسیوں کتب منظر عام پر آچکی ہیں جن سے استفادہ کر کے معمولی علم کا حامل شخص بھی درس و تقریر اور خطبہ جمعہ کی تیاری کر سکتا ہے ۔ خطباء و مبلغین اور دعاۃِ اسلام کے لیے زادِراہ ،علمی مواد اور منہج سلف صالحین کے مطابق معلومات کا ذخیرہ فراہم کرنا یقیناً عظیم عمل ہے- دینِ حق کی بہت بڑی خدمت اور واعظین و مبلغین کا بطریق احسن علمی تعاون ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ انعام یافتہ تقریریں‘‘ حافظ عامر مرتضیٰ کی مرتب شد ہ ہے ۔ یہ کتاب ان تقریروں کا مجموعہ ہے جو جامعہ سلفیہ فیصل آباد کے تقریری مقابلوں میں انعام کی مستحق قرار پائیں۔یہ سکول ،کا...

  • 182 #7069

    مصنف : پروفیسر حافظ عبد الاعلیٰ

    مشاہدات : 3079

    خلاصئہ قرآن

    (منگل 25 جولائی 2023ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #7069 Book صفحات: 630

    رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں لوگ توفیق الہی سے نماز تراویح میں قرآن کریم سنتے ہیں ۔ دن کے اوقات میں تلاوت بھی کرتے ہیں لیکن اکثر احباب قرآن کریم کے معنی اور مفہوم سے نابلد ہیں جس وجہ سے بہت سے لوگ اس مقدس کتاب کی تعلیمات اور احکامات کی معرفت سے محروم رہتے ہیں ۔ اس ضرورت کے پیش نظر بعض مساجد میں اس بات کا اہتمام کیا جاتا ہے کہ قراءت کی جانے والی آیات کا خلاصہ بھی اپنی زبان میں بیان کر دیا جائے اور بعض اہل علم نے اس خلاصے کو تحریری صورت میں مرتب بھی کیا ہے تاکہ ہر کوئی قرآن کریم سننے اور سمجھنے اور اس کے دل میں قرآن مجید کو پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کا شوق بھی پیدا ہو۔ زیر نظر کتاب ’’ خلاصئہ قرآن‘‘ پروفیسر حافظ عبد الاعلیٰ درانی حفظہ اللہ ( فاضل مدینہ یونیورسٹی) کی کاوش ہے ۔ انہوں نے اس کتاب میں پہلے سورت کا نام ، پھر ماسبق یا آئندہ سے ربط ، زمانہ نزول ، سبب نزول ، پھر اس سورت کے نزول میں کون کون سے اہداف ہیں اور اسکے بعد سورت کا اجمالی تجزیہ بیان کیا گیا ہے اجمالی تجزیے میں ان تمام مضامین کے عناوین ہیں جو اس سورت میں بیان کئے گئے ہ...

  • 183 #7295

    مصنف : محمد رفیق طاہر

    مشاہدات : 2788

    آسان اصول فقہ ( رفیق طاہر)

    (پیر 20 مئی 2024ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #7295 Book صفحات: 149

    جس طرح کسی بھی زبان کو جاننے کے لیے اس زبان کے قواعد و اصول کو سمجھنا ضروری ہے اسی طرح فقہ میں مہارت حاصل کرنے کے لیے اصول فقہ میں دسترس اور اس پر عبور حاصل کرنا ضروری ہے اس علم کی اہمیت کے پیش نظر ائمہ فقہاء و محدثین نے اس موضوع پر کئی کتب تصنیف کی ہیں اولاً امام شافعی نے الرسالہ کے نام سے کتاب تحریر کی پھر اس کی روشنی میں دیگر اہل علم نے کتب مرتب کیں۔ زیر نظر کتاب’’آسان اصول فقہ‘‘ شیخ عطیہ محمد سالم ، شیخ عبد المحسن العباد،شیخ حمود بن عقلا کی مشترکہ تصنیف تسهيل الوصول إلى فهم علم الاصول کا اردو ترجمہ ہے یہ کتاب اصول فقہ کو سمجھنے کے لیے آسان ،عام فہم اور بہترین راہنما ہے۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر مولانا محمد رفیق طاہر صاحب نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔(م۔ا)

  • 184 #7417

    مصنف : عطیہ محمد سالم

    مشاہدات : 794

    تسہیل الوصول الی فہم علم الاصول

    (جمعہ 25 اکتوبر 2024ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #7417 Book صفحات: 150

    وہ علم جس میں احکام کے مصادر ،ان کے دلائل کے ، استدلال کے مراتب اور استدلال کی شرائط سے بحث کی جائے اور استنباط کے طریقوں کو وضع کر کے معین قواعد کا استخراج کیا جائے کہ جن قواعد کی پابندی کرتے ہوئے مجتہد تفصیلی دلائل سے احکام معلوم کرے ، اس علم کا نام اصول فقہ ہے ۔ جس طرح کسی بھی زبان کو جاننے کے لیے اس زبان کے قواعد و اصول کو سمجھنا ضروری ہے اسی طرح فقہ میں مہارت حاصل کرنے کے لیے اصول فقہ میں دسترس اور اس پر عبور حاصل کرنا ضروری ہے اس علم کی اہمیت کے پیش نظر ائمہ فقہاء و محدثین نے اس موضوع پر کئی کتب تصنیف کی ہیں اولاً امام شافعی نے الرسالہ کے نام سے کتاب تحریر کی پھر اس کی روشنی میں دیگر اہل علم نے کتب مرتب کیں۔ زیر نظر کتاب ’’ تسہیل الوصول الی فہم علم الاصول‘‘ تین مشائخ عطیہ محمد سالم، عبد المحسن العباد ، حمود بن عقلا کی مشترکہ نصابی کتاب ہے ۔یہ کتاب مدینہ یونیورسٹی کی ابتدائی کلاسوں کی نصابی کتاب ہے اور پاک و ہند کے دینی مدارس کے نصاب میں بھی شامل ہے جو کہ اصول فقہ کو سمجھنے کے لیے آسان عام فہم اور بہترین راہنما...

  • 185 #7418

    مصنف : عطاء محمد جنجوعہ

    مشاہدات : 581

    دو قومی نظریہ کی ضرورت اور تشکیل پاکستان

    (ہفتہ 26 اکتوبر 2024ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #7418 Book صفحات: 35

    استحکام پاکستان کا انحصار نظریۂ پاکستان سے محبت اور عملی وابستگی پر استوار ہے ۔نظریہ پاکستان سے مراد یہ تصور ہے کہ متحدہ ہندوستان کے مسلمان، ہندوؤں، سکھوں اور دوسرے مذاہب کے لوگوں سے ہر لحاظ سے مختلف اور منفرد ہیں ہندوستانی مسلمانوں کی صحیح اساس دین اسلام ہے اور دوسرے سب مذاہب سے بالکل مختلف ہے، مسلمانوں کا طریق عبادت کلچر اور روایات ہندوؤں کے طریق عبادت، کلچر اور روایات سے بالکل مختلف ہے۔ اسی نظریہ کو دو قومی نظریہ بھی کہتے ہیں جس کی بنیاد پر 14 اگست 1947ء کو پاکستان وجود میں آیا۔جبکہ بعض سیکولر اور لبرل عناصر نے پاکستان میں دو قومی نظریے اور پاکستان کی نظریاتی اساس کو داغ دار بنانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔جو کہ مسلمانان ہند و پاکستان کی عظیم تاریخ ساز جدوجہد کے ساتھ ناانصافی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’دو قومی نظریہ کی ضرورت اور تشکیل پاکستان‘‘ معروف کالم نگار محترم جناب عطاء محمد جنجوعہ صاحب کی کاوش ہے انہوں نے اس کتاب میں دو قومی نظریہ کا تفصیلی اور تاریخی جائزہ لے کر اسے نئی پود کے لیے روشناس کرایا ہے اور اسے مختصرا ًاس ط...

< 1 2 3 4 5 6 7 8 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42476
  • اس ہفتے کے قارئین 467966
  • اس ماہ کے قارئین 1668451
  • کل قارئین113275779
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست