علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ

  • نام : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ
  • ملک : علی گڑھ

کل کتب 7

  • 1 #4190

    مصنف : پروفیسر ابو سفیان اصلاحی

    مشاہدات : 6757

    کتابیات قرآن

    (منگل 27 دسمبر 2016ء) ناشر : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ
    #4190 Book صفحات: 244

    علم و تحقیق کے میدان میں کتابیاتی لٹریچر کی اہمیت، ضرورت اور افادیت اہل نظر سے پوشیدہ نہیں۔ دورِ حاضر میں کتابیات اور اشاریہ سازی کے فن میں جو غیر معمولی ترقی ہوئی ہے۔ علمی وتحقیقی کاموں کے لیے اس کی ناگزیر ضرورت و اہمیت کا احساس سب سے پہلے مسلمانوں ہی نے کیا اور اس میدان میں بڑی گراں قدر خدمات انجام دیں ہنوز یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ کتابیات کا ایک بنیادی فائدہ تو یہ ہے کہ بہت سی علمی اور تحقیقی کاوشیں جو امتداد زمانہ کے باعث اہل علم کی نظروں سے اوجھل ہوچکی ہیں وہ دوبارہ نظر میں آجاتی ہیں اور اس طرح ان سے استفادہ کی راہ آسان ہوجاتی ہے۔ نیز بہت سے غیر معروف مصنفین کی علمی خدمات سے اہل علم ودانش کو متعارف ہونے کا موقع بھی ملتاہے اور ان تک رسائی کی سبیل پیدا ہوجاتی ہے۔ جس کی وجہ سے زیر بحث موضوع پر مطلوبہ معلومات تک رسائی اس حد تک آسان ہو گئی ہے کہ کسی بھی علمی و تحقیقی موضوع پر کام کرنے والا اسکالر آسانی سے یہ معلوم کرسکتا ہے کہ زیر بحث موضوع پر اب تک کس قدر کام ہوچکا ہے اور وہ کہاں دستیاب ہے۔ اس سے مواد کی تلاش و جستجو کا کام بہت کچھ آسان ہو جاتا ہے۔ زیر تب...

  • 2 #4362

    مصنف : پروفیسر ابو سفیان اصلاحی

    مشاہدات : 4883

    قرآنیات و ادبیات

    (پیر 27 مارچ 2017ء) ناشر : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ
    #4362 Book صفحات: 466

    قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے  اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتب احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے ہیں ۔تاکہ خدمت قرآن کے  عظیم الشان شرف سے مشر ف ہوں۔لیکن قرآن مجید کے مطالعہ سے پہلے اس کے اصول ومبادی کو دیکھنا ضروری ہے تاکہ انسان صحیح معنوں میں استفادہ کر سکے۔قرآن مجید کتاب ہدایت ہونے کے ساتھ ساتھ ادبیات کا ایک بہترین مرقع بھی ہے۔اس کی معنویت اور ادبیت روز اول سے مثالی ہے۔ترقی کی تمام منازل طے کر لینے کے باوجود انسانیت اس کی ہم سری کرنے سے قاصر ہے۔ زیرتبصرہ کتاب  '' قرآنیات وادبیات '' ہندوستان کے معروف عالم دین محتر م پروفیسر ابو سفیان اصلاحی...

  • 3 #4589

    مصنف : پروفیسر ابو سفیان اصلاحی

    مشاہدات : 4961

    سیرت پاک ۔ مسائل و مباحث

    (منگل 16 مئی 2017ء) ناشر : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ
    #4589 Book صفحات: 436

    سیرت نبوی ﷺ کامو ضوع ہر دور میں مسلم علماء ومفکرین کی فکر وتوجہ کا مرکز رہا ہے،اور ہر ایک نے اپنی اپنی وسعت وتوفیق کے مطابق اس پر خامہ فرسائی کی ہے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے اور حکم ربانی بھی ہے۔قرآن مجید نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے۔ اخلاق وآداب کا کونسا ایسا معیار ہے ،جو آپ ﷺ کی حیات مبارکہ سے نہ ملتا ہو۔اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کے ذریعہ دین اسلام کی تکمیل ہی نہیں ،بلکہ نبوت اور راہنمائی کے سلسلہ کو آپ کی ذات اقدس پر ختم کر کےنبوت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سیرت انسانیت کی بھی تکمیل فرما دی کہ آج کے بعد اس سے بہتر ،ارفع واعلی اور اچھے وخوبصورت نمونہ وکردار کا تصور بھی ناممکن اور محال ہے۔ آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر متعدد زبانوں میں بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں،اور لکھی جا رہی ہیں،جو ان مولفین کی طرف سے آپ کے ساتھ محبت کا ایک بہترین اظہار ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "سیرت پاک۔مسائل ومباحث، باختصاص عربی ادبیات "انڈیا کے پروفیسر ابو سفیان اصلاحی کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے عربی، اردو، نظم اور نثر م...

  • 4 #4822

    مصنف : ڈاکٹر عبیداللہ فہد فلاحی

    مشاہدات : 9975

    ابن رشد اور ابن خلدون (مذہب، فلسفہ، سماجیات)

    (جمعرات 20 جولائی 2017ء) ناشر : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ
    #4822 Book صفحات: 303

    فلسفہ یونانی لفظ فلوسوفی یعنی حکمت سے محبت سے نکلا ہے۔ فلسفہ کو تعریف کے کوزے میں بند کرنا ممکن نہیں، لہذا ازمنہ قدیم سے اس کی تعریف متعین نہ ہوسکی۔فلسفہ علم و آگہی کا علم ہے، یہ ایک ہمہ گیر علم ہے جو وجود کے اغراض اور مقاصد دریافت کرنے کی سعی کرتا ہے۔ افلاطون کے مطابق فلسفہ اشیاء کی ماہیت کے لازمی اور ابدی علم کا نام ہے۔ جبکہ ارسطو کے نزدیک فلسفہ کا مقصد یہ دریافت کرنا ہے کہ وجود بذات خود اپنی فطرت میں کیا ہیں۔ کانٹ اسے ادراک و تعقل کے انتقاد کا علم قرار دیتا ہے۔فلسفہ کو ان معنوں میں ’’ام العلوم‘‘ کہہ سکتے ہیں کہ یہ موجودہ دور کے تقریباً تمام علوم کا منبع و ماخذ ہے۔ ریاضی، علم طبیعیات، علم کیمیا، علم منطق، علم نفسیات، معاشرتی علوم سب اسی فلسفہ کے عطایا ہیں۔پانی کے اجزائے ترکیبی عناصر (آکسیجن، ہائیڈروجن) معلوم کرنا سائنس ہے اور یہ دریافت کرنا کہ کیا اس ترکیب اور نظام کے پیچھے کوئی دماغ مصروف عمل ہے ؟ فلسفہ ہے ۔ اقوام عالم کے عروج و زوال پر بحث کرنا تاریخ ہے اور وہ قوانین اخذ کرنا جو عروج و زوال کا باعث بنتے ہیں ۔ فلسفہ ہے ۔ فلسفی کا...

  • 5 #6348

    مصنف : پروفیسر فضل الرحمن ( دینیات فیکلٹی )

    مشاہدات : 13417

    زمخشری کی تفسیر الکشاف ایک تحلیلی جائزہ

    (جمعہ 30 اپریل 2021ء) ناشر : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ
    #6348 Book صفحات: 608

    علامہ ابوالقاسم محمود بن عمرو بن احمد خوارَزمی المعروف علامہ زمخشری کی عربی تفسیر ِقرآن جو تفسیر کشاف کے نام سے معروف ہے اصل نام ’’الكشاف عن حقائق غوامض التنزيل‘‘ ہے جو 4 ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے اس تفسیر میں علوم عربیت کو نہایت عمدہ طور پر جمع کیا گیا  ہےیہ تفسیر علوم ادبیہ میں ایک سند شمار کی جاتی ہے ۔ زیر نظر کتاب’’زمخشری کی تفسیر کا الکشاف ایک تحلیلی جائزہ‘‘ پروفیسر فضل الرحمٰن  کے پی ایچ ڈی  کے اس علمی وتحقیقی مقالہ کی کتابی صورت ہے جسے انہوں  نے علی گڑھ یونیورسٹی میں پیش کر کے  ڈاکٹریٹ کی ڈگری  حاصل کی ۔بعد ا زاں اس میں  مناسب حک وافافہ کرکے کتابی صورت میں شائع کیا گیا ہے۔یہ کتاب   مقدمہ اور چار ابواب پر مشتمل ہے ۔صاحب  کتاب  نے  مقدمہ میں تفسیر او رتأویل کے الفاظ کے مفاہیم کے فروق واشتراکات کی وضاحت کرنے کے علاوہ  تفسیر کے عہدرسالت سے لے کر اس کےایک مستقل فن کی حیثیت اختیار کرنے کے زمانے تک  کا ایک مختصر تاریخی جائزہ...

  • 6 #6889

    مصنف : جاوید احسن

    مشاہدات : 4337

    عربی کتب تفسیر پر اسرائیلی روایات کے اثرات تفسیر بیضاوی کے خصوصی مطالعہ کے ساتھ ( مقالہ پی ایچ ڈی )

    (ہفتہ 07 جنوری 2023ء) ناشر : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ
    #6889 Book صفحات: 265

    اسرائیلیات سے مراد یہود و نصاریٰ کے وہ قصص اور واقعات ہیں جو حقیقی یا ظاہری طور پر اسلام قبول کرلینے والے یہود ونصاریٰ نے بیان کئے۔ان میں کچھ وہ روایات ہیں جن کی صحت کی تائید قرآن و سنت سے ہوتی ہو، یہ روایات صحیح ہونگی اور انہیں قبول کرلیا جائے گا۔جیسا کہ رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے:’’ میری باتیں لوگوں کو پہنچاؤ اگرچہ ایک آیت ہی کیوں نہ ہو اور بنی اسرائیل سے جو سنو اسے بھی بیان کرو۔اس میں کوئی حرج نہیں لیکن جو شخص جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھے گا تو وہ اپنا ٹھکانہ دوذخ میں تلاش کرے‘‘  اور کچھ وہ اسرائیلی روایات جو قرآن و سنت کی نصوصِ صریحہ کے خلاف ہوں، وہ نہ توصحیح ہونگی اور نہ حجت بنیں گی۔بہت  سے  مفسرین نے  اپنی تفاسیر کو بنی اسرائیل کے قصوں سے بھر دیا ہے ۔ زیر نظر کتاب’’عربی کتب  تفسیر پر اسرائیلی روایات کے اثرات تفسیر بیضاوی کے خصوصی مطالعہ کے ساتھ ‘‘  جناب جا وید احسن صاحب  کا وہ تحقیقی مقالہ ہے جسے انہوں نے  2013ء میں  مسل...

  • 7 #7053

    مصنف : فضل الرحمٰن

    مشاہدات : 2299

    تجارتی سود (تاریخی اور فقہی نقطہ نظر سے)

    (اتوار 09 جولائی 2023ء) ناشر : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ
    #7053 Book صفحات: 202

    سود خواہ کسی غریب و نادار سے لیا جائے یا کسی امیر اور سرمایہ دار سے ، ایک ایسی لعنت ہے جس سے نہ صرف معاشی استحصال، مفت خوری ،حرص و طمع ، خود غرضی ، شقاوت و سنگدلی ، مفاد پرستی ، زر پرستی اور بخل جیسی اخلاقی قباحتیں جنم لیتی ہیں بلکہ معاشی اور اقتصادی تباہ کاریوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، اس لیے دینِ اسلام اسے کسی صورت برداشت نہیں کرتا۔ شریعت ِاسلامیہ نے نہ صرف اسے قطعی حرام قرار دیا ہے بلکہ اسے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ قرار دیاہے ۔ زیر نظر کتاب ’’تجارتی سود‘‘ (تاریخی اور فقہی نقطۂ نظر سے) مولانا فضل الرحمٰن کی مرتب شدہ ہے جو کہ دراصل مولانا محمد جعفر شاہ پھلواروی کی کتاب بعنوان ’’کمرشل انٹرسٹ کی فقہی حیثیت‘‘مطبوعہ ادارہ ثقافت اسلامیہ ،لاہور پر تحقیقی و تنقیدی تبصرہ ہے۔کتاب ہذا دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ کمرشل انٹرسٹ کے تاریخی جائزہ پر مشتمل ہے ۔جبکہ دوسرے حصے میں ربا الفضل کی احادیث،مضارت و شرکت، اجارہ اور قرض کے اداروں پر بصیرت افروز بحث اور آیات رباٰ کی تفسیر و تاویل پر گفتگو کی گئی ہے۔ (م۔ا)

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 13947
  • اس ہفتے کے قارئین 172479
  • اس ماہ کے قارئین 1691552
  • کل قارئین115583552
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست