#4589

مصنف : پروفیسر ابو سفیان اصلاحی

مشاہدات : 4876

سیرت پاک ۔ مسائل و مباحث

  • صفحات: 436
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 19620 (PKR)
(منگل 16 مئی 2017ء) ناشر : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ

سیرت نبوی ﷺ کامو ضوع ہر دور میں مسلم علماء ومفکرین کی فکر وتوجہ کا مرکز رہا ہے،اور ہر ایک نے اپنی اپنی وسعت وتوفیق کے مطابق اس پر خامہ فرسائی کی ہے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے اور حکم ربانی بھی ہے۔قرآن مجید نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے۔ اخلاق وآداب کا کونسا ایسا معیار ہے ،جو آپ ﷺ کی حیات مبارکہ سے نہ ملتا ہو۔اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کے ذریعہ دین اسلام کی تکمیل ہی نہیں ،بلکہ نبوت اور راہنمائی کے سلسلہ کو آپ کی ذات اقدس پر ختم کر کےنبوت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سیرت انسانیت کی بھی تکمیل فرما دی کہ آج کے بعد اس سے بہتر ،ارفع واعلی اور اچھے وخوبصورت نمونہ وکردار کا تصور بھی ناممکن اور محال ہے۔ آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر متعدد زبانوں میں بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں،اور لکھی جا رہی ہیں،جو ان مولفین کی طرف سے آپ کے ساتھ محبت کا ایک بہترین اظہار ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "سیرت پاک۔مسائل ومباحث، باختصاص عربی ادبیات "انڈیا کے پروفیسر ابو سفیان اصلاحی کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے عربی، اردو، نظم اور نثر میں سیرت نبوی ﷺ پرلکھی گئی چند کتب کا تنقیدی جائزہ پیش کیا ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ہمیں آپﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنانے کی بھی توفیق دے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

معروضیات

5

سیرت پاک قرآن کریم میں

 

سیرت پاک کی ایک تصویر

11

سیرت النبی میں قرآنیات

24

مطالعہ عربی تصانیف

47

مطالعہ اردو تصانیف

144

تفہیم سیرت مطہرہ

300

سیرت النبی عربی اشعار

351

تقاضائے سیرت مقدسہ

420

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس موضوع کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41368
  • اس ہفتے کے قارئین 466858
  • اس ماہ کے قارئین 1667343
  • کل قارئین113274671
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست