#4362

مصنف : پروفیسر ابو سفیان اصلاحی

مشاہدات : 4795

قرآنیات و ادبیات

  • صفحات: 466
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11650 (PKR)
(پیر 27 مارچ 2017ء) ناشر : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ

قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے  اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتب احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے ہیں ۔تاکہ خدمت قرآن کے  عظیم الشان شرف سے مشر ف ہوں۔لیکن قرآن مجید کے مطالعہ سے پہلے اس کے اصول ومبادی کو دیکھنا ضروری ہے تاکہ انسان صحیح معنوں میں استفادہ کر سکے۔قرآن مجید کتاب ہدایت ہونے کے ساتھ ساتھ ادبیات کا ایک بہترین مرقع بھی ہے۔اس کی معنویت اور ادبیت روز اول سے مثالی ہے۔ترقی کی تمام منازل طے کر لینے کے باوجود انسانیت اس کی ہم سری کرنے سے قاصر ہے۔ زیرتبصرہ کتاب  '' قرآنیات وادبیات '' ہندوستان کے معروف عالم دین محتر م پروفیسر ابو سفیان اصلاحی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے قرآن  مجید کے ادبی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس عظیم خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ (آمین)(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

5

قرآن کریم کا تعارف

 

9

امتیازات قرآن کریم

 

11

آداب تلاوت قرآن کریم

 

25

دستور حیات قرآن کریم

 

37

تراجم

 

43

خصوصیات ترجمہ تدبر قرآن

 

45

ترجمہ البیان موازناتی مطالعہ

 

65

تفاسیر

 

91

تفسیر المنار جزء اول

 

93

تفسیر المنار جزء ثانی

 

141

تدبر قرآن اور تفسیر ماجدی

 

179

تیسیر القرآن تحلیل و تجزیہ

 

197

تفسیر و توضیح

 

220

اولو الامر

 

225

سیرت پاک سورۃ الضحٰی میں

 

247

تصویر آخرت سورہ القارعہ میں

 

255

مطالعہ قرآنیات

 

273

ماہرین قرآنیات

 

409

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 32476
  • اس ہفتے کے قارئین 457966
  • اس ماہ کے قارئین 1658451
  • کل قارئین113265779
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست