#4190

مصنف : پروفیسر ابو سفیان اصلاحی

مشاہدات : 6760

کتابیات قرآن

  • صفحات: 244
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10980 (PKR)
(منگل 27 دسمبر 2016ء) ناشر : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ

علم و تحقیق کے میدان میں کتابیاتی لٹریچر کی اہمیت، ضرورت اور افادیت اہل نظر سے پوشیدہ نہیں۔ دورِ حاضر میں کتابیات اور اشاریہ سازی کے فن میں جو غیر معمولی ترقی ہوئی ہے۔ علمی وتحقیقی کاموں کے لیے اس کی ناگزیر ضرورت و اہمیت کا احساس سب سے پہلے مسلمانوں ہی نے کیا اور اس میدان میں بڑی گراں قدر خدمات انجام دیں ہنوز یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ کتابیات کا ایک بنیادی فائدہ تو یہ ہے کہ بہت سی علمی اور تحقیقی کاوشیں جو امتداد زمانہ کے باعث اہل علم کی نظروں سے اوجھل ہوچکی ہیں وہ دوبارہ نظر میں آجاتی ہیں اور اس طرح ان سے استفادہ کی راہ آسان ہوجاتی ہے۔ نیز بہت سے غیر معروف مصنفین کی علمی خدمات سے اہل علم ودانش کو متعارف ہونے کا موقع بھی ملتاہے اور ان تک رسائی کی سبیل پیدا ہوجاتی ہے۔ جس کی وجہ سے زیر بحث موضوع پر مطلوبہ معلومات تک رسائی اس حد تک آسان ہو گئی ہے کہ کسی بھی علمی و تحقیقی موضوع پر کام کرنے والا اسکالر آسانی سے یہ معلوم کرسکتا ہے کہ زیر بحث موضوع پر اب تک کس قدر کام ہوچکا ہے اور وہ کہاں دستیاب ہے۔ اس سے مواد کی تلاش و جستجو کا کام بہت کچھ آسان ہو جاتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’کتابیات قرآن‘‘ ادارہ علوم قرآن، علی گڑھ کے رکن جناب پروفیسر ابو سفیان اصلاحی کی کاوش ہے یہ کتاب اردو میں قرآنیات کے موضوع پر شائع ہونے والی کتب کی ایک مستند کتابیات ہے۔ اس کتاب کو ہندو پاک کی مختلف اہم لائبریریوں میں موجود مواد کا جائزہ لے کر موضوعات کے مطابق مرتب کیا ہے۔ ہر موضوع کے ضمن میں مطبوعہ کتب کو حروف تہجی کے اعتبار سے درج کیاگیا ہے۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

اشاریات

11

اصول تفسیر

19

اعجاز قرآن

26

تجوید قرات

32

تحقیقات

51

تدوین قرآن

91

تراجم، تفاسیر مفسرین

96

تعلیمات

105

تفسیر و تاویل

139

دروس قرآن

147

دعا

150

صحف آسمانی

153

عربی ادب

155

علم جدید

161

فضائل قرآن

173

فقیہ القرآن

179

قرآن نمبر

195

قرآن و حدیث

199

قصص القرآن

207

مطالعہ قرآن

219

معترضین قرآن

228

مفردات القرآن

231

مقالات

239

وحی

243

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 35618
  • اس ہفتے کے قارئین 194150
  • اس ماہ کے قارئین 1713223
  • کل قارئین115605223
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست