حافظ زبیر علی زئی

  • نام : حافظ زبیر علی زئی

نام: زبیرعلی زئی۔

ولدیت: ان کےوالدصاحب کانام حاجی مجددخان تھا۔

ولادت: 25جون 1957ءمیں حضروضلع اٹک میں پیدا ہوئے۔

تعلیم وتربیت:

شیخ زبیر علی زئی صاحب نے3سے4ماہ میں قرآن مجیدحفظ کرلیا تھا۔آپ نےجامعہ محمدیہ گوجرانوالہ سے سندفراغت حاصل کی وفاق المدارس السلفیہ سےالشھادۃ العالمیہ کی سندبھی حاصل کی۔نیزآپ نے پنجاب یونیورسٹی سے اسلامیات اور عربی میں ایم اے بھی کیا تھا۔آپ اپنی  مادری زبان ہند کوکے ساتھ ساتھ کئی ایک زبانوں پراسترس رکھتے تھے۔جن میں عربی اردو پشتوانگلش یونانی فارسی اور پنچابی شامل ہیں۔

آپ کو علم الرجال سے بڑی دلچسبی  تھی چنانچہ ایک پر اپنے بارے میں خود لکھتے ہیں۔

راقم الحروف کوعلم اسمائے الرجال سے بڑالگاؤ ہے ’’مقالات1 498 ،،

اساتذہ: حافظ زبیرعلی صاحب نےجن اساتذہ کرام سے علم حاصل کیاان کےنام درج ذیل ہیں۔

1۔الشیخ محب اللہ شاہ راشدی  واسعۃ

اپنے استاد کے بارہ میں لکھتے ہیں(زبیرصاحب)استادمحتر م مولانا ابومحب اللہ شاہ الراشدی  سے میری پہلی ملاقات انکی لائبریری ’’مکتبہ راشدیہ،،میں ہوئی تھی میرےساتھ کچھ اور بھی طالب علم       تھے۔’’مقالات 1؍494

اسی طرح ایک اور جگہ لکھتے ہیں:اگرمجھے رکن ومقام کےدرمیان کھڑا کرکے قسم دی جائےتویہی کہوں گا میں شیخ محب اللہ شاہ راشدی سے زیادہ نیک،عابد،زاہد افضل اور شخ بدیع الدین سے زیادہ عالم و فقہی انسان کوئی نہیں دیکھا۔’’مقالات 1؍505،،

2۔الشیخ بدیع الدین شاہ راشدی  شاہ صاحب سے تعلق تلمذ کا ذ کر کرتے ہوئے حافظ زبیرعلی زئی صاحب نے خود لکھاہے’’راقم الحروف کوبھی ان سے شرف تلمذ حاصل ہےمقالات1؍491 ،،

اسی طرح ایک مقام پرشیخ محب اللہ شاہ راشدی اور شیخ بدیع الدین راشدی  کے حوالہ سے کچھ یوں لکھتےہیں۔

’’آپ انتہائی خشوع وخضوع اورسکون واطمینان کےساتھ نماز پڑھاتے تھےاس کا اثریہ ہوتاتھاکہ ہمیں آپ کے پیچھے نماز پڑھنے میں انتہائی سکون وا طمینان حاصل ہوتا تھا،گویا یہ سمجھ لیں کے آپ کی ہرنماز آخری نماز ہوتی تھی ،یہی سکون واطمنان ہیں شیخ العرب والعجم مولانا بدیع الدین شاہ راشدی کے پیچھے نماز پڑھنےمیں حاصل ہوتاتھا’’مقالات 1؍494 ،،

اسی طرح ایک جگہ کچھ یوں لکھا’’راقم الحروف سے آپ کا رویہ شفقت سے بھرپور تھا ایک دفعہ آپ ایک پروگرام کے سلسلہ میں راولپنڈی تشریف لائے تو کافی دیرتک مجھے سینے سے لگائےرکھا’’1؍492 ،،

3۔الشیخ اللہ دتہ سوہدرویر  حافظ زبیرعلی زئی صاحب نےان کے بارہ میں لکھا’’جن شیوخ سے میں نےبہت زیادہ استفادہ کیا ان میں حاجی اللہ دتہ صاحب سرفہرست ہیں ’’مقالات1؍509 ،،

4۔علامہ مولانا فیض الرحمن الثوری ۔

حافظ زبیرعلی زئی ان کےبارہ میں لکھتےہیں:راقم الحروف کوآپ سےاستفادہ کا موقعہ استادمحترم محترم شیخ ابومحمدبدیع الدین شاہ راشدی کے مکتبہ راشدیہ نیوسعیدآبادمیں ملا۔آپ نے سندحدیث اور اس کیااجازت اپنےدستخط کےساتھ 13صفر 1408ء کومرحمت فرمائی آپ مولانا اوروہ سیدنذیرحسین دہلوی  سےروایت کرتےہیں’’مقالات 1؍508،،

5۔الشیخ عطاءاللہ حنیف بھوجیانی 

آپ مسلک کے علماءمیں سےمیں سے ایک نامورعالم دین تھےآپ کی متعددتصانیف ہیں جن میں ایک سنن نسائی کی عربی شرح التعلیقات السلفیہ ہے۔

6۔الشیخ حافظ عبدالمنان نورپوری ۔

آپ عالم باعمل شخصیت تھےعلم بحرزفار تھےآپ کی کتب میں ارشادالقاری الی نقدفیض الباری مراۃ البخاری مقالات نورپوری اور احکام ومسائل جیسی بلندپایہ کتب ہیں۔

7۔الشیخ حافظ عبدالسلام بھٹوی حفظہ اللہ۔

آپ جماعت کےجید علماء میں سے ہیں آپ کی مختلف کتب میں سےایک معروف کتاب تفسیردعوۃ القرآن ہے۔

8۔الشیخ عبدالمجیدازہر:

حافظ زبیرعلی زئی صاحب ان کوبھی اپنااستاد مانتےتھےاوروقتافوقتا ان سےمحتلف موضوعات میں رہنمائی کےلیے رجوع فرماتےرہتےتھے۔

تلامذہ:

پورے ملک سےکثیرطلبہ نےآپ سےاستفادہ اورکسب فیض کیاہے۔ چند ایک کے نام درج ذیل ہیں۔

1۔شیخ ندیم ظہیرحفظہ اللہ تعالی۔

2۔شیخ حافظ شیرمحمدصاحب  حفظہ اللہ۔

3۔شیح صدیق رضاصاحب حفظہ اللہ۔

4۔شیخ غلام مصطفی ظہیرامن پوری حفظہ اللہ۔

تصانیف:

شیخ  کی متعدد علمی و تحقیقی تصانیف ہیں جن میں سےچندایک کے نام درج ذیل ہیں۔

اثبات عذاب القبرللبيهقی (تحقیق وتخریج)

نیل المقصودفی التعلیق علی سنن ابی داؤد(اس میں فقہی فوائدکے ساتھ ساتھ تحقیق وتخریج بھی ہے)

3۔نمازمیں ہاتھ باندھنےکاحکم اور مقام۔

4۔نورالعین فی اثبات رفع الیدین(یہ کتاب یقینا اپنےب میں انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتی ہے یہی وجہ ہےکہ اس کتاب کے مطالعہ سےبڑی تعدادنےاس سنت متواترہ کواپنی نماز کی زینت بنالیاہے۔

6۔جھوٹ(200)آل دیوبندکےتین سو

7۔ہدایۃ المسلمین(نمازکے اہم مسائل مع مکمل نمازنبوی۔

8۔اختصارعلوم الحدث (حافظ ابن کثیر  کی کتاب کاترجمہ ھے)

9۔تحقیقی اصلاحی اورعلمی مقالات جلداول تاچہارم (ان میں ماہنامہ الحدیث میں شائع ہونےوالے مضامین کوجمع کیاگیاہے۔

10۔فتاوٰی علمیۃ(المعروف توضیح الکلام 2 جلدیں)

11۔القول المتین فی الهبربالتامین۔

12۔سوالات 200 آل دیوبندسے۔

13۔صحیح بخاری پراعتراض کاعلمی جائزہ(یہ کتاب منکرین حدیث کی کتاب اسلام کےمجرم کاجواب ہے)

15۔ مختصر صحیح بخاری ۔ 16۔دین میں تقلید کامسئلہ۔

17۔امین اوکاڑوی کاتعاقب۔18۔بدعتی کےپیچھے نماز کاحکم۔

19۔انوارالصحیفہ فی احادیث الضعیفہ۔

20۔تحفة الاقویاء فی تحقیق کتاب الضعفاء۔

اس کے علاوہ اوربھی کتب ہیں نیز کتب احادیث پرتحقیق و تخریج کا کام بھی کیاہے۔

تصنیفی خدمات کے علاوہ آپ نےابطال باطل کے لیے مناظرے بھی کیےہیں بلکہ مناظروں کےلیےدوردرازکا سفربھی کیاہے۔

کلمات ثناءوخصائص نبیلہ:علم حدیث کےممتاز ماہراور فن اسماءرجال کےشہ سوارتھے۔بڑے متقی اورعابد،زاہدانسان تھے۔علم وعمل کےآفتاب تھے۔حق صداقت کی علامت تھے۔جس مسئلہ کاحق ہونا ان

پرواضح ہوجاتا اس پرمظبوطی سے ڈٹ جاتےاوردنیاکی طاقت انہیں اپنے موقف نہیں ہٹاسکتی تھی۔اوراس معاملہ میں کسی لومۃ لائم کی پرواہ نہ کرتے تھے۔

احادیث کی صحت وسقم کےبارہ میں شیخ صاحب کی تحقیقات بہت وسیع تھیں اور وہ ان کی یہ عادت تھی کہ حدیث پرحکم لگانےسےپہلےاس حدیث کی پوری تحقیق فرمایا کرتےتھےاوراگراس سلسلہ میں ان سےکوئی غلطی سرذدہوجاتی اور جب انہیں احساس ہوتاتووہ اعلانیہ اپنی غلطی سےرجوع فرماتےتھے۔اور یہ ان کی بہت بڑی خوبی تھی جوخال خال لوگوں میں ہی نظر آتی ہے۔موجودہ دور میں گمراہ فرقےثقہ وثبت رواۃ حدیث کواپنی نفسیاتی خوہشات کی وجہ سےضعیف باورکرانےکی کوشش کرتے نظر آتےہیں ایسےباطل فرقوں کےخلاف موصوف کاقلم فوری حرکت میں آجایاکرتاتھا۔شیخ  کی تحریرانتہائی سلیس عام فہم اردوپرمشتمل ہوا کرتی تھی اورانداز ایسا جونتہائی اختصاراورجامع مانع ہو۔طوالت اور اطناب آپ کی تحریرمیں نظرنہیں آتا۔محتصرمگرجامع۔  دوران مطالعہ اگرکوئی علمی نکتہ نظرآجاتاتواس کواپنی ذات تک محدود نہیں رکھتےتھے بلکہ ماہنامہ الحدیث میں ایک شزرے کے طور پرشائع کرکےتمام قارئین کےلیے عام کردیتےتھے۔حافظ زبیرعلی زئی صاحب اتنہائی سادہ لوح،بےتکلف ہنس مکھ اور نرم دل ونرم مزاج آدمی  تھے۔شیخ صاحب کا انداز تدریس بھی ممتاز تھا مسئلہ کی تفہیم اس آسانی سےفرماتے کہ طلاب علم بآسانی سمجھ  جاتے تھے۔

جماعت اہل حدیث کے ممتازعلماءکرام نے ان کی شان میں تعریفی کلمات کہےہیں۔

جن میں شیخ رفیق اثری صاحب،شیخ ارشادالحق اثری صاحب،

شیخ مسعودعالم صاحب،شیخ مبشراحمدربانی صاحب،شیخ عبدالستارحمادصاحب،شیخ خلیل الرحمن لکھوی صاحب،شیخ خبیب احمدصاحب،شیخ محمودالحسن صاحب  نےتعریفی کلمات کہےہیں اوربلاشبہ عظیم محدث علم کےپہاڑعلم اسماءالرجال کےماہراورانتہائی پاکیزہ صفت محقق تھے۔اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور ان پرکروڑوں رحمتیں نازل فرمائے۔

وفات:

جماعت اہل حدیث کے ممتاز عالم دین محقق شہرجامع صفات النبیلہ حافظ زبیرعلی زئی صاحب کواپنی آخری عمرمیں فالج کااٹیک ہوا تقریباڈیڑھ ماہ تک اسپتال میں زیرعلاج رہے۔اورپھربروزاتوار 5 محرمالحرام 1435ہجری بمطابق 10 نومبر2013 عیسوی میں اس دنیافانی سےرخصت ہوکرخالق حقیقی سےجاملے۔شیخ کانمازجنازہ ان کےآبائی گاؤں میں فضیلۃ الشیخ علامہ عبدالمجیدازہرصاحب حفظہ اللہ نےپڑھایا نمازجنازہ میں علماء طلباء سمیت کثیرتعداد میں ملک بھرسےلوگوں نےشرکت کی تقریبا10 ہزار سےزائدافراد آپ کےجنازہ میں شریک تھے۔ان کی وفات بروئے حدیث امت کےلیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

حوالہ: ویکیپیڈیا فیس بک۔انٹرنیٹ۔مقالات حافظ زبیرعلی زئی۔

کل کتب 32

  • 26 #3878

    مصنف : حافظ زبیر علی زئی

    مشاہدات : 7313

    قربانی کے مسائل (زبیر علی زئی)

    (ہفتہ 18 جون 2016ء) ناشر : نا معلوم
    #3878 Book صفحات: 30

    اللہ تعالیٰ نے جن وانس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے او رعبادات کی مختلف اقسام ہیں ۔مثلاً قولی،فعلی ، مالی اور مالی عبادت میں ایک عبادت قربانی بھی ہے۔ قربانی وہ جانور ہے جو اللہ کی راہ میں قربان کیا جائے اور یہ وہ عمل ذبیحی ہے جس سے اللہ تعالیٰ کاقرب حاصل کیا جاتا ہے ۔تخلیق انسانیت کے آغازہی سے قربانی کا جذبہ کار فرما ہے۔ قرآن مجید میں حضرت آدم﷤ کے دو بیٹوں کی قربانی کا واقعہ موجود ہے۔اور قربانی جد الانبیاء سیدنا حضرت ابراہیم ﷤ کی عظیم ترین سنت ہے ۔یہ عمل اللہ تعالیٰ کواتنا پسند آیا کہ اس عمل کو قیامت تک کے لیے مسلمانوں کے لیے عظیم سنت قرار دیا گیا۔ قرآن مجید نے بھی حضر ت ابراہیم ﷤ کی قربانی کے واقعہ کوتفصیل سے بیان کیا ہے ۔ پھر اہلِ اسلام کواس اہم عمل کی خاصی تاکید ہے اور نبی کریم ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور قرآن احادیث میں اس کے واضح احکام ومسائل اور تعلیمات موجو د ہیں ۔کتب احادیث وفقہ میں کتاب الاضاحی کے نام   سے ائمہ محدثین فقہاء نے باقاعدہ ابواب بندی قائم کی ہے ۔ اور کئی اہل علم نے قربانی کےاحکام ومسائل اور فضائل...

  • 27 #4159

    مصنف : حافظ زبیر علی زئی

    مشاہدات : 6489

    نماز میں ہاتھ باندھنے کا حکم اورمقام ( جدید ایڈیشن )

    (اتوار 01 جنوری 2017ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #4159 Book صفحات: 98

    نماز دین اسلام کے بنیادی  پانچ ارکان میں سے  کلمہ توحید کے بعد ایک  اہم ترین رکن  ہے۔اس کی فرضیت قرآن و سنت اور اجماعِ امت سے ثابت ہے۔ یہ شب معراج کے موقع پر فرض کی گئی ،اور امت کو اس تحفہ خداوندی سے نوازا گیا۔اس کو دن اور رات میں پانچ وقت پابندی کے ساتھ  باجماعت ادا کرنا ہر مسلمان پر فرض اور واجب ہے۔نماز دین کا ستون ہے۔ نماز جنت کی کنجی ہے۔ نماز مومن کی معراج ہے۔ نماز نبی کریمﷺ کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ نماز قرب الٰہی  کا بہترین ذریعہ ہے۔ نماز اﷲ تعالیٰ کی رضا کاباعث ہے۔ نماز جنت کا راستہ ہے۔ نماز پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات کا ذریعہ ہے۔ نماز بے حیائی سے روکتی ہے۔ نماز برے کاموں سے روکتی ہے۔ نماز مومن اور کافر میں فرق  کرتی ہے۔ نماز بندے کو اﷲ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول رکھتی ہے۔لیکن اللہ کے ہاں وہ نماز قابل قبول ہے جو نبی کریم ﷺ کے معروف طریقے کے مطابق پڑھی جائے۔آپ نے فرمایا:تم ایسے نماز پڑھو جس مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو۔لیکن افسوس کی بات ہے کہ آج بہت سارے مسلمان نماز نبوی ﷺ پڑھنے کی بجائے مختلف مسالک  اور اپنے علماء...

  • 28 #4817

    مصنف : حافظ زبیر علی زئی

    مشاہدات : 5475

    ہدیۃ المسلمین نماز کے اہم مسائل مع مکمل نماز نبوی ( تصحیح شدہ جدید ایڈیشن )

    (ہفتہ 14 اکتوبر 2017ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #4817 Book صفحات: 159

    نماز ارکان اسلام میں سے ایک اہم رکن ہے جس کے تارک کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا: (بین الرجل وبین الشرک والکفر ترک الصلاۃ) ‘‘شرک و کفر اور آدمی کے درمیان نماز کے چھوڑنے کا فرق ہے(صحیح مسلم:82) اور علمائے اسلام نے بھی اس رکن کے تارک کو ملت اسلامیہ سے خارج سمجھا ہے۔اس گئے گزرے دو رمیں جبکہ بدعات و خرافات او رباطل عقائد رواج پاچکے ہیں او ران نظریات کی زد سے نماز جیسی عبادت بھی نہ بچ  سکی۔ اللہ کے رسولﷺ نے فرمایا (صلوا کما رأیتمونی اصلی) (صحیح بخاری:631) ’’نماز اس طرح پڑھو جس طرح مجھے پڑھتے دیکھتے ہو۔‘‘اب ہر مکتبہ فکر اس بات کا دعویٰ کرتا ہے کہ ا س کی بیان کردہ نماز رسول اللہ ﷺ کی نماز کے مشابہ ہے اور ہر گروہ  کی نماز کا ذریعہ اخبار اقوال و افعال رسول ہے اور رسول اللہ ﷺ کے اقوال و افعال کو ثابت کرنے کے لیے ہم تک پہنچنے والی مختلف خبریں  ہی  اس اختلاف کی وجہ ہیں۔ لہٰذا ان اخبار  کی استنادی حالت جانچنے کے لیے علم اسماء الرجال پر عبور حاصل کرنا او رمحدثین کے اصولوں پر ہر خبر کو پرکھ کر اس پر عمل کرن...

  • 29 #5161

    مصنف : حافظ زبیر علی زئی

    مشاہدات : 3836

    اہل حدیث کے صفاتی نام پر اجماع پچاس حوالے

    (جمعرات 25 جنوری 2018ء) ناشر : نا معلوم
    #5161 Book صفحات: 16

    اسلام اللہ کا وہ بہترین اور پسندیدہ مذہب ہے جو قیامت تک ساری دنیا کے لیے رشدوہدایت کا سبب ہے‘ وہی ذریعہ نجات ہے‘ رضائے الٰہی کا سبب ہے۔ اس عظیم کا مذہب کا مرجع ومصدر اور اس کی بنیادوہ وحی الٰہی ہے جسے نبیﷺ پر ایک امین فرشتہ حضرت جبریلؑ کے ذریعہ نازل کیا گیا جس کا اسم گرامی قرآن مجید ہے۔ اس قرآن کی جو کچھ تفسیر وتشریح رسول اللہﷺ نے اپنی زبان مبارک سے فرمائی اور اس کے فرمودات پر اپناعملی نمونہ پیش کیا تو آپ کے اسی فرمودات وارشادات کا نام ’’سنت‘‘ ہے۔ حقیقت میں انہی دونوں مجموعے کا نام اسلام ہے۔ ان دونوں سے الگ ہو کر اسلام کا تصور بے کار اور باطل ہے اور ان دونوں مصادر پر عمل کرنے والے صرف اہل حدیث ہی ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں مصنف نے  اہل حدیث کا یہ لقب اور صفاتی نام بالکل درست اور صحیح ہے اس پر سلف صالحین  کے پاس آثار پیش کیے ہیں اور کہا ہے کہ اسی بات پر اجماع ہے کہ یہ نام صفاتی ہے اور صحیح ہے۔ ہر اثر بیان کرنے کے بعد مصنف نے مکمل حوالہ بھی درج کیا ہےاور ہر اثر کو معتبر اور مستند کتابوں سے لیا گیا ہے۔ یہ کت...

  • 30 #5231

    مصنف : حافظ زبیر علی زئی

    مشاہدات : 5358

    النصر الربانی فی ترجمۃ محمد بن حسن الشیبانی

    (جمعہ 02 اپریل 2021ء) ناشر : منہاج السنہ النبویہ لائبریری حیدرآباد
    #5231 Book صفحات: 13

    حدیث کو نقل کرنے والے راویوں کو پرکھنے کے فن کو "جرح و تعدیل" کہا جاتا ہے۔ اگر کسی راوی کو پرکھنے کے نتیجے میں اس کی مثبت صفات سامنے آئیں اور وہ شخص قابل اعتماد قرار پائے تو اسے "تعدیل" یعنی 'قابل اعتماد قرار دینا' کہا جاتا ہے۔ اگر راوی کی منفی شہرت سامنے آئے اور اس پر الزامات موجود ہوں تو اسے "جرح" یعنی 'ناقابل اعتماد قرار دینا' کہا جاتا ہے۔نبی کریم ﷺ کی احادیث ہم تک راویوں کی وساطت سے پہنچی ہیں۔ ان راویوں کے بارے میں علم ہی حدیث کے درست ہونے یا نہ ہونے کی بنیاد ہے۔ اسی وجہ سے حدیث کے ماہرین نے راویوں کے حالات اور ان سے روایات قبول کرنے کی شرائط بیان کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ یہ شرائط نہایت ہی گہری حکمت پر مبنی ہیں اور ان شرائط سے ان ماہرین حدیث کے گہرے غور و خوض اور ان کے طریقے کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ان میں سے کچھ شرائط کا تعلق راوی کی ذات سے ہے اور کچھ شرائط کا تعلق کسی راوی سے حدیث اور خبریں قبول کرنے سے ہے۔ دور قدیم سے لے کر آج تک کوئی ایسی قوم نہیں گزری جس نے اپنے افراد کے بارے میں اس درجے کی معلومات مہی...

  • 31 #6030

    مصنف : حافظ زبیر علی زئی

    مشاہدات : 3011

    سلف صالحین اور تقلید

    (بدھ 05 اپریل 2023ء) ناشر : منہاج السنہ النبویہ لائبریری حیدرآباد
    #6030 Book صفحات: 43

    کسی آدمی کی وہ بات ماننا،جس کی نص حجت شریعہ،قرآن و حدیث میں نہ ہو،نہ ہی اُس پر اجماع ہو اور نہ وہ مسئلہ اجتہادی ہو تقلید کہلاتا ہے ۔ تقلید اورعمل بالحدیث کے مباحث صدیوں پرانے ہیں ۔زمانہ قدیم سے اہل رائے اور ہل الحدیث باہمی رسہ کشی کی بنیاد ’’ تقلید‘‘ رہی ہے موجودہ دور میں بھی عوام وخواص کے درمیان مسئلہ تقلید ہی موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ حالانکہ گزشتہ چند دہائیوں میں تقلیدی رجحانات کے علاوہ جذبۂ اطاعت کو بھی قدرے فروغ حاصل ہوا ہے ۔ امت کا درد رکھنے والے مصلحین نے اس موضوع پر سیر حاصل بحثیں کی ہیں اور کئی کتب تصنیف کیں ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’سلف صالحین اورتقلید‘‘ غالبًا محدث العصر حافظ زبیر علی﷫ کے تقلید کے متعلق ایک تحقیقی مضمون کی کتابی صورت ہے ۔ حافظ صاحب مرحو م نے اس رسالہ میں کہا ہے کہ علماء کے لیے تقلید جائز نہیں بلکہ حسبِ استطاعت کتاب وسنت اور اجماع پر قولاً وفعلاً عمل کرنا ضرروی ہے اوراگر ادلۂ ثلاثہ میں کوئی مسئلہ نہ ملے تو پھر اجتہاد جائز ہے۔ ال...

  • 32 #7222

    مصنف : حافظ زبیر علی زئی

    مشاہدات : 1053

    نماز کے بعد مسنون اذکار

    (ہفتہ 20 جنوری 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7222 Book صفحات: 9

    امام، مقتدی اور اکیلے نمازی کے لیے ہر فرض نماز کے بعد اذکار کو درمیانی آواز میں پڑھنا مسنون ہے۔تاہم یہ جائز نہیں ہے کہ سب بہ یک زبان ذکر کریں کیونکہ بہ یک زبان ذکر کرنے کی شریعت مطہرہ میں کوئی دلیل نہیں ہے ۔ نماز کے بعد کے مسنون اذکار اور ان کی فضیلت احادیث میں موجود ہے بعض اہل علم نے نماز کے بعد مسنون اذکار سے متعلق مستقل کتب و رسائل بھی مرتب کیے ہیں ۔ محدث العصر حافظ زبیر علی رحمہ اللہ کا مرتب شدہ کتابچہ بعنوان’’ نماز کے بعد مسنون اذکار صحیح احادیث کی روشنی میں ‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ (م۔ا)

< 1 2 >

کل کتب 14

< 1 >

کل کتب 12

< 1 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 25177
  • اس ہفتے کے قارئین 264891
  • اس ماہ کے قارئین 1293056
  • کل قارئین96944900

موضوعاتی فہرست