مکتبہ الحدیث، حضرو ضلع اٹک

  • نام : مکتبہ الحدیث، حضرو ضلع اٹک

کل کتب 5

  • 1 #31

    مصنف : حافظ زبیر علی زئی

    مشاہدات : 32121

    بدعتی کے پیچھے نماز کا حکم

    (جمعہ 12 دسمبر 2008ء) ناشر : مکتبہ الحدیث، حضرو ضلع اٹک
    #31 Book صفحات: 47

    دين اسلام میں اس بات کاتصور بھی نہیں کہ ایک شخص مسلمان ہونے کے باوجود نماز ادا نہ کرے- نماز کی اس اہمیت کے پیش نظر اس کے لوازمات کویقنینی بنانا انتہائی ضروری ہے- انہی لوازمات سے ایک امام كا بدعتی خرافات سے محفوظ ہوناہے- زيرنظر کتاب میں ملک کی نامور شخصیت حافظ زبیر علی زئی نے بدعتی امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ پر سیر حاصل گفتگو کی ہے- مصنف نے قرآن وسنت،اقوال صحابہ اورتبع تابعین کی روشنی میں ثابت کیاہے کہ ایک مسلمان کے لیے کسی طرح بھی روانہیں کہ وہ ایک بدعتی امام کے پیچھے نماز ادا کرے- مصنف نے مختلف موضوعات پر بڑی اچھی گفتگو کی ہے مثال کے طور پر بدعت کی تعریف،اس کی اقسام اور بدعت کے بارے میں آئمہ اربعہ کےساتھ ساتھ دیگر آئمہ کے اقوال اور بدعت کا حکم بیان کیا ہے-اور اسی طرح مختلف گروہوں میں مختلف ناموں سے جو بدعتیں رائج ہیں ان کی نشاندہی کی ہے-
     

  • 2 #36

    مصنف : حافظ زبیر علی زئی

    مشاہدات : 30071

    نماز میں ہاتھ باندھنے کا حکم اور مقام

    (بدھ 17 دسمبر 2008ء) ناشر : مکتبہ الحدیث، حضرو ضلع اٹک
    #36 Book صفحات: 64

    نماز کے دیگر مسائل کی طرح ایک اختلافی مسئلہ نماز میں حالت قیام میں ہاتھ باندھنے کے مقام کا بھی ہے۔ ہمارے برصغیر میں اکثریت نماز میں زیر ناف ہاتھ باندھ کر نماز پڑھتی نظر آتی ہے۔ رسول اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ نماز اس طرح پڑھو جیسے مجھے پڑھتے دیکھتے ہو۔ اس کتاب میں رسول اکرم ﷺ کی نماز میں حالت قیام میں ہاتھ باندھنے کے مقام کی وضاحت اور ہاتھ باندھنے کا حکم مستند احادیث کی روشنی میں واضح کیا گیا ہے۔ طرفین کے دلائل اور ان پر کئی طرق سے بحث ہے۔ فاضل مصنف نے نفس مسئلہ پر ہی راست گفتگو کی ہے جو کہ اکثر یا تو احادیث و آثار پر مشتمل ہے ، یا مخالفین پر اتمام حجت کیلئے سلف صالحین کے زیر بحث مسئلہ سے متعلقہ اقوال پر۔ اپنے موضوع کے لحاظ سے مختصر مگر جامع کتاب ہے۔
     

  • 3 #177

    مصنف : حافظ زبیر علی زئی

    مشاہدات : 26288

    صحیح بخاری پر منکرین حدیث کے حملے اور ان کا مدلل جواب

    (جمعرات 03 ستمبر 2009ء) ناشر : مکتبہ الحدیث، حضرو ضلع اٹک
    #177 Book صفحات: 33

    مسلمانوں کا اس بات پر اتفاق ہےکہ صحیح بخاری اصح الکتب بعد کتاب اللہ یعنی اللہ کی کتاب قرآن کے بعد سب سے زیادہ صحیح ترین کتاب ہے بخاری ومسلم ان دونوں کتابوں کو ساری امت نے قبول کر لیا ہے سوائے تھوڑے حروف کے جن پر بعض حفاظ مثلا دار قطنی نے تنقید کی ہے لیکن ان دونوں کی صحت پر امت کا اجماع ہے اور اجماع امت اس پر عمل کرنے کو واجب کرتا ہے اس کتاب میں مصنف نے بخاری کی چند احادیث پر دور حاضر کے  منکرین حدیث نے جو اعتراضات کئے ہیں ان کا با التفصیل جواب دیا ہے جس کے مطالعہ سے ان حضرات کی علمی قابلیت اور دیانت و امانت کا خوب نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

  • 4 #1536

    مصنف : ابو نعمان محمد زبیر صادق آبادی

    مشاہدات : 21034

    آئینہ دیوبندیت

    (جمعہ 11 اپریل 2014ء) ناشر : مکتبہ الحدیث، حضرو ضلع اٹک
    #1536 Book صفحات: 712

    کسی بھی مذاکرہ ،مباحثہ ومناظرہ اور علمی گفتگو میں اصول وضوابط کو مد نظر رکھتے ہوئے بات کرنا آداب ِگفتگو کاحصہ ہے لیکن عموما مختلف مسالک کے حاملین اہل علم اور علماء علمی گفتگو ،مباحثہ ومناظرہ کے موقع پر اصول وضوابط کو سامنے نہیں رکھتے جس کے نتیجے میں اکثر مباحثے ومذاکرے نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوتے ۔زیر نظر کتا ب ''آئینہ دیوبندیت'' اسی لیے مرتب کی گئی ہےکہ جب کوئی اہل حدیث کسی دیوبندی سے کوئی حدیث بیان کرتا ہے یاپھر کوئی دیوبندی کسی اہلِ حدیث کو تقلید کی دعوت دیتا ہے تو عام طور پر دیوبندیوں کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ اصل موضوع کو چھوڑ کر طرح طرح کی دوسر ی باتیں شروع کردیتے ہیں ۔اورکبھی خود ساختہ اصول بنا کر اہل حدیث پر طعن کرتے ہیں۔آل دیوبند کےاس قسم کے اعتراضات کے جواب میں محترم ابو نعمان محمد زبیر صادق آباد ی ﷾ نے یہ کتاب مرتب کی جس میں علامہ حافظ زبیرعلی زئی﷫ کے بھی بعض مضامین بھی شامل ہیں اللہ اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)(م۔ا)

     

     

  • 5 #7279

    مصنف : حافظ زبیر علی زئی

    مشاہدات : 2072

    مسئلہ ختم نبوت قرآن و حدیث کی روشنی میں

    (بدھ 24 اپریل 2024ء) ناشر : مکتبہ الحدیث، حضرو ضلع اٹک
    #7279 Book صفحات: 251

    مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور آخری رسول ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپ ﷺ کو اس جہاں میں بھیج کر بعثت انبیاء کا سلسلہ ختم فرما دیا ہے۔ اب آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہو گا۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی ختم نبوت کا ذکر قرآن حکیم کی متعدد آیات میں نہایت ہی جامع انداز میں صراحت کے ساتھ کیا گیا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’مسئلہ ختم نبوت قرآن و حدیث کی روشنی میں ‘‘محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کے عقیدہ ختم نبوت کے متعلق اور قادیانیوں کے ردّ میں لکھے گئے مضامین کی کتابی صورت ہے ۔ ان مضامین میں حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ نے صحیح احادیث کی روشنی میں عقیدہ ختم نبوت واضح کیا ہے بلکہ قادیانیوں کے اعتراضات و شبہات کا بھی بخوبی جائزہ لیا ہے اور ابطال باطل کیا ہے۔اللہ تعالیٰ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی تحقیقی و تصنیفی، دعوتی و تدریسی جہود کو قبول فرمائے اور ان کی مرقد پر اپنی رحمتوں کی برکھا برسائے ۔آمین (م۔ا)

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4438
  • اس ہفتے کے قارئین 162970
  • اس ماہ کے قارئین 1682043
  • کل قارئین115574043
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست