#2695

مصنف : عبد المجید سوہدروی

مشاہدات : 5837

استاد پنجاب

  • صفحات: 168
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4200 (PKR)
(منگل 28 جولائی 2015ء) ناشر : مسلم پبلیکیشنز لاہور

علماء علوم نبوت کے وارثوں میں شمار ہوتے ہیں ۔ ہماری اسلامی درسگاہیں انہی علوم ِنبوت کی درس وتدریس ،تعلیم وتعلم اوراس حوالے سے تزکیۂ نفوس کےادارے ہیں۔برصغیر میں اسلامی درسگاہوں کی ایک مستقل اورمسلسل روایت رہی ہے۔ اٹھارویں صدی میں شاہ ولی اللہ کےخاندان نے اس روایت کا سب سےروشن مرکز تشکیل دیا۔ اس خاندان کےایک چشم وچراغ شاہ محمداسحاق دہلوی سے سید نذیر حسین محدث دہلوی نے تیرہ سال تک تعلیم حاصل کی ۔شیخ الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی نے کامل 63 سال تک درس وتدریس کی ذمہ داریاں ادا کیں۔ برصغیر میں علم حدیث کی تدریس کا سب سے مضبوط مرکز اورقلعہ انہیں کی قائم کردہ درسگاہ تھی ۔جس میں شبہ قارہ کے ہر حصے سےطلبہ استفادے کے لیے حاضر ہوتے تھے۔ایسے ہی تلامذہ میں ایک تلمیذ الرشید حافظ عبد المنان وزیرآبادی ہیں۔بیسویں صدی میں علوم حدیث کی روایت کومستحکم کرنے میں حافظ عبد المنان وزیر آبادی نےپنجاب میں سب سے زیاد فیض رسانی کےاسباب پیدا کیے ۔ حافظ عبدالمنان محدث وزیر آبادی اپنےعہد میں پنجاب میں حدیث کے سب سےممتاز استاد تھےجن کےتلامذہ پنجاب کےہر حصے میں بالعموم اوراس علمی اور سلفی روایت کے چراغ روشن کرتے رہے۔مولانا حافظ عبد المنان محدث وزیر آبادی ﷫ کو اللہ تعالیٰ نے اگرچہ ظاہری آنکھوں سے محروم کردیا تھا مگر ان کی دل کی آنکھیں روشن فرمادی تھیں۔ آپ کا شمار ممتاز محدثین میں ہوتا ہے شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محددہلوی ﷫ نےاپنے اس شاگرد کو جوعمامہ عطا فرمایا تھا اس عظیم شاگرد نے اس عمامے کاحق ادا فرمادیا۔پوری زندگی درس حدیث دیا ۔ مسند حدیث پر فائز ہونے کے بعد آپ نے اپنی زندگی میں 100 مرتبہ درس بخاری دیا۔ ایسی مثالیں اسلامی تاریخ میں نظر نہیں آتیں۔ پیش نظر کتاب ’’استاد پنجاب‘‘ مولانا عبدالمجید سوہدروی کی تصنیف ہے یہ کتاب حافظ عبدالمنان وزیر آبادی کی وفات کےچھ سال بعد 1922 میں شائع ہوئی ۔کتاب ہذا اسی طبع کا جدید ایڈیشن ہے۔اس کتاب میں مصنف نے استاد پنجاب کے ابتدائی حالات، حصول تعلیم کےلیے روانگی،استاد پنجاب کا حدیث سے والہانہ شوق،پنجاب اور وزیرآباد کےحالات، مولانا کی اولاد ،اساتذہ، معاصرین اور آپ کے چند تلامذہ کا تذکر ہ بڑے احسن انداز میں پیش کیا ہے ۔مولانا وزیر آبادی کے حالات واقعات اور اور ان کے سوانح حیات پر مشمتل جامع اور مستند کتاب ہے۔مولانا محمد ادریس فاروقی کی تزئین وترتیب سے اس کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کوقبول فرمائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

تبصرے اور تا اثرات

 

9

عرض ناشر

 

11

سخنے چند

 

14

پیش گفتار                                                                                   

 

19

حضرت مولنا عبد الجبار سوہدری

 

26

دیباچہ

 

36

حضرت استاد پنجاب کے ابتدائی حالات

 

41

پیدائش

 

41

نام ونسب

 

41

ابتدائی تعلیم

 

41

 ایک آزمائش

 

42

ایک اور آزمائش

 

42

سمند شوق

 

43

بڑی کتب پڑھنے کا شوق

 

43

حصول تعلیم کے لئے روانگی

 

45

کالا باغ اور سندھ کا سفر

 

45

نواب خیر پور سے ملاقات

 

49

ارادہ ء حج و مصائب راہ

 

50

شہر سورت کا سفر

 

52

شہر سورت کے حالات

 

55

ایک عجیب خواب

 

55

بہاؤ نگر کے حالات

 

61

آپ کی ایک کرامت

 

63

سفر بیت اللہ

 

65

بیت اللہ میں حاضری

 

67

سفر مدینہ منورہ

 

68

مراجعت سوئے ہند

 

72

حیدر آباد ‘ مالا بار اور کا ٹھیا وار کا سفر

 

72

بمبئی کے حالات

 

74

چند عجیب و غریب واقعات

 

74

حدیث کا ولہانہ شوق

 

76

خواب میں رسول اللہ ہﷺ کی زیارت

 

76

سفر بھو پال

 

77

بھوپال کے حالات

 

79

 نواب صدیق حسن سے ملاقات

 

80

دہلی کے حالات

 

82

پنجاب کے حالات

 

86

مولنا عبد الغزنوی سے ملاقات

 

87

مولنا غلام رسول قلعوی سے ملاقات

 

88

وزیر آ باد کے حالات

 

90

مدرسہ کے حالات

 

92

نصاب  درس

 

95

آپ کے تلامذہ

 

95

مصارف و اخراجات

 

103

توکل کی مثالیں

 

103

جنات شاگرد

 

106

دعا کی تا ثیر

 

108

خلاصہ کلام

 

109

 آ پ کی اولاد

 

109

لائبریر ی اور مدرسہ

 

111

آپ کی وفات

 

112

آخری  ریما رک

 

114

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 19968
  • اس ہفتے کے قارئین 445458
  • اس ماہ کے قارئین 1645943
  • کل قارئین113253271
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست