#2382

مصنف : مسعود عالم ندوی

مشاہدات : 7026

مولانا عبید اللہ سندھی اور ان کے افکار و خیالات پر ایک نظر

  • صفحات: 154
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3080 (PKR)
(اتوار 15 مارچ 2015ء) ناشر : دار الدعوۃ السلفیہ، لاہور

مولانا مسعود عالم ندوی﷫  ہندوستان کے ایک معروف اور مایہ ناز عالم دین ہیں۔آپ کا  ہندوستان کے چوٹی کے علماء میں شمار ہوتا ہے۔آپ نے اپنے وقت کے مشاہیر اہل علم سے شرف تلمذ حاصل کیا ہے۔آپ متعدد کتب کے مصنف ومترجم ہیں۔زیر تبصرہ کتاب " مولانا عبید اللہ سندھی﷫  اور ان کے افکار وخیالات پر ایک نظر " بھی آپ کی انہی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔یہ کتاب ان  کے دو مضامین پر مشتمل ہے جو انہوں نے مولانا عبید اللہ سندھی حنفی ﷫ کی کتاب"شاہ ولی اللہ﷫  اور ان کی سیاسی تحریک" اور پروفیسر محمد سرور کی کتاب "مولانا عبید اللہ سندھی﷫  اور ان کے افکار وتعلیمات" پر تنقید اور استدراک کے طور پر لکھے تھے۔پہلا مقالہ مولانا کی زندگی میں شائع ہوا اور ان کی نظر سے گزر چکا تھا۔اس سلسلے میں انہوں نے ناقد کو مسلسل پانچ خط بھی لکھے جس میں انہوں نے اپنے افکار کی مزید توضیح کی تھی۔وہ پانچوں خطوط اس کتاب میں شامل ہیں۔ان خطوط کے علاوہ مولانا نے "برہان دہلی" میں ابھی اپنے افکار کی مزید تشریح اور 'استدراک'کے بعض شبہات کی تصحیح کی تھی۔مولف موصوف کے مطابق انہوں نے اس کتاب میں مولانا کی تردید کی بجائے ان کے خیالات کی تنقید وتنقیح فرمائی ہے۔اور ان کا کہنا ہے کہ مولانا کے "نئے افکار" سے ہم متفق نہیں ہیں ،اور ان کے یہ افکار کتاب وسنت کے سیدھے راستے سے ہٹے ہوئے ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو کتاب وسنت پر عمل کرنے کی توفیق دے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

6

مختصر سوانح او رخدمات

 

8

تقریب

 

14

مقدمہ

 

19

خطوط

 

30

شاہ ولی اللہ اور ان کی سیاسی تحریک۔ استدراک و تنقیح

 

38

مولانا سندھی کے مفروضات کا خلاصہ اور خاکہ

 

40

مذکورہ مفروضوں کا اجمالی تجزیہ

 

41

حکمت ولی اللہ کی خود ساختہ تشریح

 

42

اکبر کے ’’دین الہٰی ‘‘ اور نیشنلزم ‘‘ کی حمایت

 

43

شاہ ولی اللہ نے کوئی پارٹی نہیں بنائی تھی

 

44

1

 

سید احمد شہید کے متعلق مغالطات کا ازالہ

 

45

غلطی ہائے مضامین

 

46

کمپنی بہادر سے ساز باز کا الزام

 

53

کمپنی بہادر کے طرز عمل کی اصل حقیقت

 

55

علمائے صادق پور کا اصل ’’گناہ‘‘ عمل بالحدیث

 

57

’’شمسی قومی نو روز ‘‘منانے کی تلقین

 

60

سیدنذیر حسین کی جانشینی

 

62

تذکرہ نگاروں پر برہمی

 

63

کار تحدید کا سہرا کس کے سر ہے ؟

 

67

ایک ضروری وضاحت

 

70

ناکامی کے اسباب ؟

 

70

سید صاحب کے بارے میں مولانا گنگوہی کےتاثرات

 

71

2

 

 

صادقین صادق پور اور عاملین بالحدیث پر کرم فرمائیان

 

73

شاہ اسماعیل شہید کی بابت ترک رفع الیدین کی روایت

 

74

اہل حدیث علماء پر الزامات

 

75

مولانا عبد الحق بنارسی کی کردار کشی

 

76

مولانا عبدالحق کی مظلومیت

 

78

مولانا عبد الحق کی اپنی تصریحات

 

79

امام شوکانی پر زیدیت کاالزام

 

82

مولانا ولایت علی پر عائد کردہ الزامات کاتجزیہ

 

83

ذہانت کا کرشمہ

 

84

مولانا ولایت علی اور ان کے خاندان کی خدمات کا تذکرہ

 

90

2۔اعتقاد غیبوبت کا الزام

 

93

غیبوبت سے متعلق دوحرف اور

 

98

اربعین فی المہدیین

 

99

نواب صدیق حسن خان کے بارے میں مؤلف کا تاثر ( حاشیہ9

 

100

امام شوکانی سے سند و اجازت حدیث

 

103

رفض و تشیح کا الزام

 

103

امام شوکانی اور زیدیت

 

105

یمن کےچند فحول علمائے اہل سنت

 

107

امام شوکانی او رحجیت اجماع

 

111

3

 

 

بخدی اور یمنی تحریکوں کا شوشہ

 

114

بخدی تحریک کی مختصر حقیقت

 

114

بخدو ہند کی تحریکوں میں فرق واختلاف

 

116

دونوں تحریکوں کامقصد ایک ہی ہے

 

117

1۔ توسل فی الدعاء میں اختلاف

 

119

2۔مسئلہ شرک اصغر اور شرک اکبر میں اختلاف

 

121

مسئلے کی صحیح نوعیت

 

122

بخدو یمن کے ’’متحدہ محاذ ‘‘ کی حقیقت

 

124

مسئلہ وحدت الوجود مسلک ولی اللہ کی بنیاد نہیں ہے

 

126

سیدین شہیدین بھی وجودیت کے قائل نہیں تھے

 

126

سید نذیر حسین دہلوی پروجودیت کا الزام

 

128

سندھی فلسفے کےمعجون مرکب کے کچھ اور زہریلے اجزاء

 

129

کتاب دوم

 

134

مولانا عبید اللہ سندھی پر ایک ناقدانہ جائزہ

 

152

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10582
  • اس ہفتے کے قارئین 10582
  • اس ماہ کے قارئین 1684533
  • کل قارئین113291861
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست