مولانا عبد الخالق رحمانی کا کا تعلق ایک علمی خاندان سے تھا۔ ان کے والد محترم استاد العلماء مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی نامور عالم دین، مدرس اور مصنف تھے۔ مولانا عبد الخالق رحمانی 25 نومبر1925ء بروز بدھ کھنڈیلہ ضلع جے پور، بھارت میں پیدا ہوئے۔ موصوف کی عصری تعلیم مڈل تھی۔ دینی تعلیم کا آغاز حفظ قرآن مجید کیا۔ بعد ازاں دین اسلام کی ابتدائی کتابیں اپنے والد محترم سے مدرسہ مصباح العلوم، کھنڈیلہ میں پڑھیں۔ اس کے بعد دارالحدیث رحمانیہ ،دہلی میں علوم عالیہ وآالیہ کی تحصیل کی۔ وہاں سے فراغت کے بعد 8 برس تک مدرسہ قاسم العلوم آگرہ میں تدریس فرمائی اورشیخ الحدیث کے منصب پر فائز رہے۔ اس کے بعد درس و تدریس کو خیر آباد کہ ذریعہ معاش کے لیے تجارت شروع کی اور اس سلسلہ میں کئی شہروں کے سفر کیے۔ آپ جہاں اور جس شہر میں جاتے تجارت کےساتھ ساتھ وعظ وتبلیغ درس و افتاء کاسلسلہ جاری رہتا۔ مولانا عبد الخالق رحمانی علم وفضل کے اعتبار سے جامع الکمالات تھے۔ تمام علوم اسلامیہ ودینیہ میں ان کو یکساں قدرت حاصل تھی۔قدرت کی طرف سے اچھے دل ودماغ لے کر پیدا ہوئے تھے۔ ٹھوس اور قیمتی مطالعہ ان کا سرمایہ علم تھا۔ تفسیر اور حدیث نبوی اوراس کے ساتھ علوم متعلقات حدیث پر ان کی گہری نظر تھی۔ معرفت حدیث اور حدیث کے علل و اسقام کی تمیز میں غیر معمولی مہارت رکھتے تھے۔ موصوف نے 81سال کی عمر میں 3دسمبر 2006ء کو کراچی میں رحلت فرمائی۔ زیر نظرکتاب در اصل جامعہ بحر العلوم السلفیہ سندھ کے سہ ماہی مجلہ ’’بحر العلوم ‘‘کی مولانا قاری عبد الخالق رحمانی کے حالات اور علمی خدمات اور سوانح حیات پر پہلی ضخیم وعظیم کاوش ہے۔ جس میں مولانا موصوف کے متعلق نامور علماء اور اہل قلم کے مضامین اور اور تاثرات کو مدیر مجلہ جناب افتخار احمد تاج الدین الازہر ی ﷾ او ران کے رفقاء نے بڑی محنت سے جمع کرکے پیش کیا ہے۔ محترم مدیر نے اس رسالے کو سات ابواب میں تقسیم کیا ہے۔ محترم افتخار صاحب اس سے قبل شیخ العرب والعجم سید بدیع الدین شاہ راشدی اور محدث العصر مولانا سید محب اللہ شاہ راشدی کےحالات زندگی، علمی خدمات پر بھی مجلہ بحر العلوم کے ضخیم نمبر شائع کرچکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی ان کی کاوشوں کوقبول فرمائے۔ (آمین) (م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
علامہ عبدالخالق رحمانی محسن جامعۂٔٔ...........کلمۃ المدیر |
9 |
))) سوانح ((( |
|
فرزند توحید مولاناقاری عبد الخالق رحمانی .......................عبد الرشید عراقی |
12 |
قاری عبدالخالق رحمانی کےوالد محترن مولاناعبدالجبارکھنڈیلوی .....اسحاق بھٹی صاحب |
27 |
حالات زندگی قاری عبدالخالق رحمانی کھنڈیلوی .............قاری محمد عمران |
35 |
مولاناقاری حافظ عبدالخالق رحمانی.............................پروفیسر یوسف سجاد |
44 |
))) شخصیت ((( |
|
توحید اوراتباع سنت کےبہت بڑے مقرر عبدالخالق رحمانی .........محمد اسحاق بھٹی صاحب |
52 |
مولانا حافظ قاری عبد الخالق رحمانی .................حافظ صلاح الدین یوسف |
56 |
قاری عبدالخالق رحمانی ایک نابغہ عصر شخصیت...................عبدالحنان سامرودی |
63 |
قاری عبد الخالق رحمانی اوران کے والدین اوکاڑہ میں ..............عبداللہ یوسف |
70 |
علم کابحرے بے کراں .....قاری عبدالخالق رحمانی ...............شفیق الرحمن فروخ |
78 |
قاری عبدالخالق رحمانی ایک عظیم شخصیت .................پروفیسر مولابخش محمدی |
81 |
قاری عبدالخالق رحمانی بطور مبلغ ...............عبدالمجیدمحمد حسین بلتستانی |
88 |
پیکر علم وفضل قاری عبدالخالق رحمانی ...................محمد یوسف انور |
93 |
عمدۃ البیان ‘فصیح اللسان قاری عبدالخالق رحمانی .................عبدالرحیم اظہر الکریمی |
97 |
مولاناقاری عبدالخالق رحمانی ......................محمد رمضان سلفی |
103 |
علامہ قاری عبدالخالق رحمانی نوراللہ قدہ...................محمد سلیم چنیوٹی |
110 |
جماعت اہل حدیث کے بطل جلیل قاری عبدالخالق رحمانی ..........حمید اللہ خان عزیز |
113 |
مولانا عبدالخالق رحمانی .......................ابومجاہد ندیم |
119 |
قاری عبدالخالق رحمانی ایک نظرمیں ...................محمد یوسف نعیم |
123 |
جماعت اہل حدیث کی عظیم شخصیت قاری عبدالخالق رحمانی ......اشرف توقیر |
129 |
))) تاثرات ((( |
|
حضرت مولاناقاری عبدالخالق رحمانی کی یاد میں ................بشیر احمد انصاری |
134 |
میرے دوست میرے ساتھی علامہ قاری عبدالخالق رحمانی ......شفیق الرحمن فروخ |
140 |
قاری عبدالخالق رحمانی کچھ یادیں کچھ باتیں...........محمد یوسف نعیم |
143 |
مولاناقاری عبدالخالق رحمانی تاثرات ومشاہدات................یسین شاد |
147 |
زوجہ قاری عبدالخالق رحمانی (مرحوم ) کے تاثرات............... |
152 |
میرے ابوجان |
153 |
میرے سسر ..................بہو:ام عبادالرحمٰن |
154 |
قاری عبدالخالق رحمانی ایک مبلغ اسلام .................عبدالمجید بلتستانی |
156 |
قاری عبدالخالق رحمانی.................عبدالحنان سامرودی |
161 |
))) انٹرویوز ((( |
|
جماعت اہل حدیث کے ممتاز عالم دین استاذ الاساتذہ..............محمد عامر نجیب |
164 |
کشمیر کے جہاد کوغیر شرعی کہنے والے کوعالم نہیں سمجھتا |
181 |
منظم انداز میں دعوت کاکام ہوتواسلام اریکہ کاسب ................محمد عامر نجیب |
197 |
))) خطبات ((( |
|
توحیدباری تعالی |
193 |
فضیلت صحابہ کرام |
198 |
حضرت حسین کی شہادتت |
211 |
علم کی فضیلت |
217 |
سیرت النبی ﷺاورجہاد |
221 |
رمضان باعث رحمت وبرکت ہے |
230 |
صلہ رحمی اورفضائل رمضان |
240 |
))) وفات حسرت آیات ((( |
|
عبدالخالق رحمانی کاسانحہ ارتحال ...................عبداللہ ناصر رحمانی |
258 |
حضرت مولانا قاری عبدالخالق رحمانی کی رحلت .............احمد شاکر |
262 |
آہ !قاری عبدالخالق رحمانی بھی سے رخصت ہوگئے ................شفیق الرحمن فروخ |
264 |
قاری عبدالخالق رحمانی کاسانحہ ارتحال ...............حافظ عبدالمجید گوندل |
267 |
))) سندھی مضامین ))) |
|
قاری عبدالخالق رحمانی ...................مولانا منیراحمد |
270 |
قاری عبدالخالق رحمانی باکردار شخصیت .................مولانا محمد خان محمدی |
277 |