#6172

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 2866

ہفت روزہ اہلحدیث ( شیخ الحدیث نمبر )

  • صفحات: 198
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5940 (PKR)
(ہفتہ 12 ستمبر 2020ء) ناشر : مرکزی جمعیت اہل حدیث، لاہور

شیخ الحدیث  مولانا محمد عبد اللہ رحمہ  اللہ(1920ء-2001ء) بھلوال کے نواحی گاؤں چک نمبر ۱۶ جنوبی میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد گرامی مولانا عبدالرحمن نے آپ کا نام محمد عبداللہ رکھا۔ بعدازاں آپ ’شیخ الحدیث‘ کے لقب کے ساتھ مشہور ہوئے۔ اکثر و بیشتر علماء و طلباء آپ کو شیخ الحدیث کے نام سے ہی یادکیا کرتے تھے۔مولانا موصوف نے ۱۹۳۳ء میں مقامی گورنمنٹ سکول سے مڈل کا امتحان پاس کیا، پھردینی تعلیم کی طرف رغبت کی وجہ سے ۱۹۳۴ء میں مدرسہ محمدیہ، چوک اہلحدیث، گوجرانوالہ میں داخلہ لیا۔ اسی مدرسہ سے دینی تعلیم مکمل کرکے ۱۹۴۱ء میں سند ِفراغت حاصل کی۔مدرسہٴ محمدیہ کے جن اساتذہ سے آپ نے اکتسابِ فیض کیا، ان میں سے سرفہرست اُستاذ الاساتذہ مولانا حافظ محمد گوندلویہیں۔ ان سے آپ نے مشکوٰة المصابیح، موطأ امام مالک، ہدایہ، شرح وقایہ، مسلم الثبوت، شرح جامی، اشارات، کافیہ اور صحیح بخاری پڑھیں۔آپ کے دوسرے نامور استاد شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی ہیں جن سے آپ نے جامع ترمذی، سنن نسائی، ابوداود اور صحیح مسلم کے علاوہ مختصر المعانی اور مطوّل وغیرہ کا علم حاصل کیا۔ ۱۹۴۲ء میں تعلیم سے فراغت کے بعد مستقلاً مدرسہٴ محمدیہ چوک اہلحدیث میں تدریس کا آغازتدریس آغاز کیا۔ مولانا اسماعیل سلفی کی وفات (۱۹۶۸ء)کے بعد گوجرانوالہ کی جماعت اہلحدیث نے انہیں مولانا اسماعیل سلفی کا جانشین مقرر کردیا ۔ آپ تقریباً دس سال تک مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر رہے۔مولانا مرحوم زہد و تقویٰ، تہجد گزاری، دیانتدارانہ اور کریمانہ اخلا ق واوصاف کے حامل تھے۔۲۸؍اپریل ۲۰۰۱ء کو صبح چھ بجے گوجرانوالہ میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کی نماز جنازہ سہ پہرساڑھے پانچ بجے شیرانوالہ باغ میں پڑھی گئی جو گوجرانوالہ شہر کی تاریخی نماز جنازہ تھی۔ جس میں بلا امتیاز ہر مکتب ِفکر کی مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی .مولانا  مرحوم کی حیات وخدمات  سےمختلف اہل قلم  نے متعدد مضامین  تحریر کیے  جو مختلف جماعتی رسائل میں طبع ہوئے ۔ زیر نظر  ’’  شیخ الحدیث نمبر‘‘ مرکز ی جمعیت اہل   حدیث کے ترجمان رسالہ  ہفت روزہ اہل  حدیث کی مولانا شیخ الحدیث محمد عبد اللہ کی مجاہدانہ  خدمات، حلالت علمی اور مساعی جمیلہ سے متعلق د وصفحات پر مشتمل  اشاعت خاص ہے۔اس اشاعت خاص میں  شیخ الحدیث مولانا  محمد عبد اللہ کی زمانہ طالب علمی، تدریسی سفر، آغاز خطابت، اتباع کتاب وسنت، حق گوئی  وبےباکی، امانت ودیانت، مناظرانہ گرفت،جماعت میں مثالی اورسیاست میں قائدانہ کردار۔قوت استدلال، جذبہ ایثاررووفا،حالات حاضرہ پر گہری نظر، علمی وجاہت، خود اعتمادی اور غیر ملکی تبلیغی  اسفار جیسے دیگر بیسیوں موضوع اس  خصوصی اشاعت میں  سمیٹ دئیے گئے ہیں ۔اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کی مرقد پر اپنی رحمت  کی برکھا برسائے اور انہیں جنت الفردوس  میں  اعلی مقام عطا فرمائے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

رفقیدولےنہ ازدل ما

5

امیر وسرپرست جمعیت

7

مولانا...عظیم ترافکاربھی کرداربھی

13

والدِ گرامی...چند یادیں،چند باتیں

20

شیخ الحدیث حضرت مولانامحمد عبداللہ رحمہ اللہ

31

میرےحضرت شیخ،میرےمربی

34

والدمحترم،شفقت ومحبت کاپیکر

37

جماعت اہلحدیث گوجرانوالہ..خدمات کےآئینہ میں

39

شیخ الحدیث رحمہ اللہ کاسیاسی کردار،چندتابندہ نقوش

45

دانش وجرات کی نادرمثالیں

58

میرےمحسن...میرےشیخ

63

میرےشیخ الحدیث..حضرت الامیررحمہ اللہ

66

شیخ الحدیث مولانا محمد عبداللہ کی شخصیت

74

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ

82

شیخ الحدیث حضرت مولانامحمدعبداللہ ،چندیادیں...ملاقاتیں

85

شیخ الحدیث ہوتوایسا....

89

شیخ الحدیث کےچند اوصاف حمیدہ

96

چمن اداس ہے...مولانا محمد عبداللہ

99

آہ!شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ

103

مولانامحمدعبداللہ ...حق گوئی اورجراتمندانہ کردارکی جھلک

104

پیکرِ علم وبصیرت....مولانامحمد عبداللہ

107

ذراعمرِ رفتہ کوآواز دینا

113

شیخ الحدیث مولانا محمد عبداللہ ....ایک باوقارعلمی شخصیت

117

آہ!شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ

119

اک شخص سارے شہرکوویراں کرگیا

121

سیدی استاذی مولانا محمدعبداللہ

123

مولانا محمد عبداللہ انتقال فرماگئے

126

حضرت شیخ الحدیث کی یادمیں

127

عظیم سانحہ

131

آہ!شیخ الحدیث مولانامحمد عبداللہ

133

حضرت مولانا محمد عبداللہ بھی چل بسے

135

مولانامحمد عبداللہ گوجرانوالہ

137

خراج عقیدت بروفات مولانامحمد عبداللہ(نظم)

138

آہ!شیخ الحدیث مولانامحمد عبداللہ(نظم)

139

مرعوب کرسکی نہ کسی کی نگہ اسے(نظم)

140

آہ!شیخ الحدیث(نظم)

141

اظہارتعزیت مسلم لیگ سعودی عرب وجمعیت اہلحدیث برطانیہ

142

شیخ الحدیث کی وفات پرمرکزی رہنماؤں کے تاثرات

143

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ

149

میاں نوازشریف کاتعزیتی مکتوب

152

سعودی ایمبسی اورمکتب الدعوۃ اسلام آباد کی طرف سے اظہارتعزیت

153

جناب محمد رفیق تارڑکاتعزیتی مکتوب

154

جمعیت احیاءالتراث الاسلامی کویت کی طرف سے تعزیتی مکتوب

155

مرکزی جمعیت اہل حدیث شہر گوجرانوالہ کاہنگامی اجلاس

156

شیخ الحدیث...میدان مناظرہ کےشہسوار

157

حضرت شیخ الحدیث ....سعودی عرف اوربرطانیہ میں

166

ہماری دعوت

172

کشمیر پاکستان کاجزولاینفک ہے

178

اسلام میں جمہورت کاتصور.

184

مسئلہ خلیج

188

شیخ الحدیث مولانا محمد عبداللہ کےچند پسندیدہ اشعار

190

اسےکیاکہیئے؟

191

جامعہ محمدیہ اہل حدیث گوجرانوالہ ...ایک تعارف

192

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 30589
  • اس ہفتے کے قارئین 456079
  • اس ماہ کے قارئین 1656564
  • کل قارئین113263892
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست