#2153.02

مصنف : حافظ زبیر علی زئی

مشاہدات : 7022

تحقیقی ، اصلاحی اور علمی مقالات جلد سوم

  • صفحات: 669
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 16725 (PKR)
(بدھ 24 دسمبر 2014ء) ناشر : الکتاب انٹرنیشنل، نئی دہلی

محدث  العصر  حافظ زبیر علی زئی﷫ 25جون 1957ء کو حضرو، ضلع اٹک میں پیدا ہوئے۔ آپ نےتین سے چار ماہ میں قرآن مجید حفظ کیا ۔ دینی  علوم  کے  حصول کے لیے   جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ  میں  داخل ہوئے  اور سند فراغت حاصل کی ۔وفاق المدارس السلفیہ سے الشھادۃ العالمیہ بھی حاصل کی ۔نیز آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے اسلامیات اور عربی میں ایم اے بھی کیا تھا۔آپ اپنی مادری زبان ہندکو کے ساتھ ساتھ کئی ایک زبانوں پر دسترس رکھتے تھے۔ آپ کو علم الرجال سےبڑی دلچسپی تھی۔مولانا سید  محب اللہ شاہ راشدی ،مولانا سیدبدیع الدین شاہ راشدی ،مولانا عطاءاللہ حنیف بھوجیانی ،مولانا  حافظ عبدالمنان نورپوری ﷭ وغیرہ جیسے عظیم علماء سے  آپ  کو  شرف تلمذ حاصل تھا۔علم الرجال اور احادیث کی تحقیق وتخریج میں  آ پ کی  رائے کو سند کی حیثیت حاصل تھی ۔ شیخ ﷫ نے متعدد علمی و تحقیقی تصانیف  کی  صورت  میں  علمی  ورثہ  چھوڑا ۔اور اس کےعلاوہ کتب احادیث پر تحقیق و تخریج کا کام بھی کیا۔ اور  موصوف  نے سیکڑوں علمی وتحقیقی مضامین  بھی  لکھے   جو  ان کے   جاری کردہ  مجلہ  ’’الحدیث‘‘ کے  علاوہ  ماہنامہ محدث ،ہفت روزہ الاعتصام ودیگر مجلات ورسائل میں  شائع ہوتے رہے ۔آپ  نے تصنیفی  وصحافتی خدمات کے علاوہ ابطال باطل کے لئے مناظرے بھی کئے،بلکہ مناظروں کے لئے دور دراز کا سفر بھی کیا۔بہرحال وہ علم کا پہاڑ تھے۔ اللہ انکے درجات بلند فرمائے۔ملک بھر  سےطلبہ کی کثیر تعداد نے آپ سے استفادہ کیا۔  آپ کے  شاگردوں  میں مولانا حافظ ندیم ظہیر﷾،مولانا حافظ شیر محمد﷾،مولانا صدیق رضا﷾، مولانا غلام مصطفی ظہیر امن پوری ﷾ وغیرہ کے  اسمائے گرامی  قابل ذکر ہیں۔موصوف  ﷫10نومبر2013ء بروز اتوار  طویل علالت کےبعد اپنی خالق حقیقی جاملے ۔شیخ ﷫ کا نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالحمید ازہر﷾نے پڑھایا۔نماز جنازہ میں علماء،طلباء سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔ان  کی رحلت  پر   کئی مجلات ورسائل میں  ان کی حیات وخدمات کے حوالے سے مختلف اہل علم  کے  مضامین شائع ہوئے ۔شیخ موصوف کے جاری کردہ مجلہ’’الحدیث‘‘ کے ذمہ داران نے    شیخ کی  حیات وخدمات پر مشتمل  ’’الحدیث ‘‘کا خاص نمبر نکالنے کا اعلان کیا تھا  ۔ ناجانے کیوں اس    رسالے کی اشاعتِ خاص ابھی تک شائع نہ ہوسکی ۔ زیر نظر  کتاب ’’ تحقیقی ،علمی  واصلاحی مقالات ‘‘جو کہ ضخیم  چھ جلدوں  پر مشتمل ہے  او رشیخ کے ان تحقیقی وعلمی مضامین کامجموعہ  جو    مختلف علمی مجلات بالخصوص  الحدیث حضرو  میں مسلسل شائع ہوتے رہے ۔ جنہیں    بڑی محنت سے  عام فہم انداز میں موضوعاتی ترتیب،  ابواب بندی اور فہارس کے  ساتھ مرتب کیاگیا  اور  مولانا محمد سرور عاصم ﷾نے اعلیٰ معیار اور بہترین طرز پر شائع کیا۔ شیخ   کے  تلمیذ خاص  حافظ ندیم  ظہیر ﷾ کی زیر  نگرانی   ان مقالات کی ترتیب وتبویب کا مزید کام جاری ہے۔اللہ  تعالیٰ اس کتاب کو عوام وخواص کے لیے  مفید اورمصنف وناشرین کےلیے  ذریعۂ نجات بنائے  ۔(آمین)زیر نظر نسخہ   الکتاب انٹرنیشنل ،دہلی سے  طبع شدہ ہے(م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقدیم

 

13

مسلک اہل حدیث

 

17

اہل حدیث کے اصول

 

17

حق پر کون

 

21

حدیث کے مقابلے میں تقلید

 

23

ترک تقلید اور ابوبکر غازیپوری

 

24

سلف صالحین اور تقلید

 

25

ماہنامہ الحدیث کا سفر

 

65

ابن عقیل اور تقلید

 

68

نماز کے مسائل

 

71

نماز کی حفاظت

 

71

اذان اور اقامت کے مسائل

 

72

نماز کے مسائل

 

75

عورت اور مرد کا طریقہ نماز

 

87

نماز جمعہ سے پہلے چار رکعتیں

 

97

فاتحہ خلف الامام

 

109

ترک رفع یدین کی حدیث اور محدثین کرام کی   جرح

 

131

تین رکعت وتر کا طریقہ

 

144

خطبہ جمعہ کے مسائل

 

157

گاؤں میں نماز جمعہ کی تحقیق

 

169

عیدین میں بارہ تکبیریں اور رفع یدین

 

197

جنازہ گاہ اور مسجد میں نماز جنازہ

 

203

اصول حدیث اور تحقیق الروایات

 

213

تدلیس اور محدثین کرام

 

218

زیارت روضہ رسول ﷺ کی روایات اور ان کی تحقیق

 

245

قربانی کے چار یا تین دن

 

261

تذکرہ علمائے حدیث

 

273

تذکرہ الراوی

 

363

کتاب الفتن

 

409

بعض شبہات اور باطل استدلالات کا رد

 

445

باطل مذاہب اور اہل باطل کا رد

 

481

شذرات الذہب

 

569

متفرق

 

589

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 27785
  • اس ہفتے کے قارئین 453275
  • اس ماہ کے قارئین 1653760
  • کل قارئین113261088
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست