#4390

مصنف : سلمان نصیف الدحدوح

مشاہدات : 9951

رسول اللہ ﷺ کے سوالات اور صحابہ ؓ کے جوابات

  • صفحات: 155
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3875 (PKR)
(اتوار 09 اپریل 2017ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

نبی اکرم کی حیات مبارکہ قیامت تک انسانیت کے لئے پیشوائی و رہنمائی کا نمونہ ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ ترجمہ ”تحقیق تمہارے لئے رسول اللہ کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے“ زندگی کے جملہ پہلوؤں کی طرح معلم کی حیثیت سے بھی نبی اکرم کی ذاتِ اقدس ایک منفرد اور بے مثل مقام رکھتی ہے۔ نبوت اور تعلیم و تربیت آپس میں لازم و ملزوم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اسی لئے آپ نے اپنے منصب سے متعلق ارشاد فرمایا:۔’’بے شک میں معلم بنا کر بھیجا گیا ہوں“ یہ وہ معلم تھے جن کی تعلیم و تدریس نے صحرا کے بدوؤں کو پورے عالم کی قیادت کے لئے ایسے شاندار اوصاف اور اعلیٰ اخلاق سے مزین کیا جس کی مثال تاریخ انسانیت میں کہیں نہیں ملتی۔تمام بھلائیاں بھی اس میں پوشیدہ ہیں آپ ایک مثالی معلم تھے۔ نبی کریم ﷺ بعض اوقات صحابہ کرام﷢ کو دین  کی تعلیم سوالات کی صورت میں دیا کرتے تھے ۔آپ  ﷺ صحابہ  ﷢ سے سوال کرتے  اگر  ان کو ان کےمتعلق معلوم ہوتا تو وہ جواب دے دیتے اور جواب نہ دینے کی صورت میں  نبی کریم ﷺ اس سوال کا جواب دیتے ۔نبی کریم  ﷺکے صحابہ کرام سےکیے گئےیہ سوالات  حدیث  کی مختلف میں  موجودد ہیں  ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ رسول اللہ ﷺ کےسوالات  اور صحابہ﷢ کے جوابات‘‘ شیخ سلمان نصیف الدحدوح کی عربی کتاب ’’ الرسول یسال والصحابی یجیب‘‘ کا  اردود ترجمہ ہے  فاضل مصنف نے اس کتاب کو مختلف موضات کےتحت 20 ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔جس میں انہوں نے نے   نبی اکرم  کے  صحابہ  کرام ﷢ سے کیے گئے  سوالات   اور ان کے جوابات کو کتب  احادیث سے تلاش کر کے ایک جگہ جمع کردیا ۔ اس کتاب کو عربی اردو قالب میں  محترم جناب احسان اللہ فاروقی ﷾ نے ڈھالا ہے اور ترجمہ کے ساتھ تخریج کا اہم کام بھی انجام دیاہے ۔اور مولانا محمد اختر صدیق (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ لاہور و فاضل مدینہ یونیورسٹی) نے کتاب کی نظرثانی کے امور انجام دیئے ہیں ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی  اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے  عامۃ الناس کےلیے نفع بخش  بنائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

13

باب اول

 

ایمان اوراسلام کابیان

15

اسلام کامضبوط ترین کڑا

16

اسلام اورایمان کابیان

17

دین کی فضیلت

20

عمل میں میانہ روی

21

مومنین سے شفقت

22

راوی حدیث (عبداللہ بن  مسعود ﷜)

23

دوسرا باب

 

علم کابیان

24

علم کےاثرات ہمیشہ رہتےہیں

24

علم کےلیے سفر

25

تیسرا باب

 

طہارت کےمسائل

27

ضرورت کےوقت تیمم کرنا

27

اعضائے وضو کو مکمل اوراچھی طرح دھونے کابیان

27

ہروقت  باوضو رہنا اورتجدید وضو کی فضیلت

28

وضو کے بعد دورکعت کی ترغیب

29

تیمم کابیان

30

غسل کابیان اورجنابت کاحکم

31

مرےہوئے جانور کی کھال کو پاک کرنےکابیان

32

چوتھا باب

 

نماز کابیان

33

نماز کی فضیلت

33

نماز میں صفوں کو درست کرنےکابیان

33

نماز فجر کی ترغیب

34

رات کی نماز اوراس کی فضیلت

35

زیادہ سجدوں کی ترغیب

36

نماز میں سورۃ فاتحہ کےبعد ایک اورسورہ کی قراءت

37

پنجگانہ نماز کی فضیلت

37

طہارت کے بیان

38

نماز کےلیے سکون کےساتھ حاضر ہونا

40

تسبیحات نماز

41

امام کی قراءت کاحکم

43

نماز وتر

46

جماعت کی خاطر نماز دوبارہ پڑھنا

46

عیدین کےروز جائز کھیل کھیلنا

47

پانچواں باب

 

زکوۃ کےمسائل

49

زیورات کی زکوۃ

49

سخاوت کابیان

50

گھروالوں اورقرابت والوں پر خرچ کرنےکابیان

52

جن پر صدقہ حرام ہے

54

غنی ہونے کےباوجود فقیری کااظہار کرنا اچھا نہیں

54

چھٹا باب

 

روزوں کابیان

56

صرف جمعہ کےدن روزہ رکھنا (کیسا ہے )

56

روزہ کی فضیلت

57

مسافر کے روزے کابیان

57

روزہ کی نیت اورجوروزے  دارکےلیے مستحب ہے

59

شعبان کےروزون کابیان

60

مسلسل روزے  رکھنا

60

ساتواں باب

 

حج کابیان

62

کعبہ کاگرنا اورا س کی تعمیر

62

نبی ﷺ  کاتلبیہ اورقربانی

62

فدیہ کےاسباب اورادائیگی کابیان

63

حائضہ اورنفساء کوحج کےتمام کام سوائے طواف کےرواہیں

65

ضرورت کےوقت قربانی کےاونٹ پر سواری کی جاسکتی ہے

67

قربانی کےدن خطبہ

67

آٹھواں باب

 

جہاد کابیان

69

اللہ تعالی  کی راہ میں پڑنے والی گردوغبار

69

اقسام شہداء

70

مجبور سےجہاد کی فرضیت ساقط ہوجاتی ہے

71

تالیف قلب کےلیے عطیہ دینا

72

نواں باب

 

نکاح کےمسائل

74

منگیتر کودیکھنے کے مسائل

74

مہرکابیان

74

کنواری سےنکاح کرنا اچھا ہے

75

پسندیدہ بیوی

76

بیوی کےلیے خاوندکی رضامندی اوراطاعت کابیان

78

باندیوں کےساتھ ہم بستری نہ کی جائے جب تک

79

رضاعت کااعتبار بھوک کےوقت  ہے

80

خلع کابیان

80

دسواں باب

 

وراثت وصیت اورہبہ کے مسائل

82

بچوں کےمابین )ساویہ ناہ تقسیم ہو

85

ذوی الارحام کی میراث کابیان

84

گیارہواں باب

 

خرید وفروخت کےمسائل

95

قرضہ لینا کیسا ہے

86

مردہ بوجہ اپنے قرض کےگروی رہتا ہے

87

ادائیگی قرض کی دعا

88

غم اوربے چینی دورکرنےکی دعا

89

شراکت کابیان

90

صاع

90

ضمانت کابیان

91

بلند وبالاعمارت بننا

92

بارہواں باب

 

حدود کےمسائل

93

حرام کوعلانیہ اپنانے پر سزا ہونی چاہیے

93

مرداورعوت کاقتل

93

درجات کی بلندی کابیان

94

تیرہواں باب

 

امارۃ اورقضاء کےمسائل

96

اجتہاد کابیان

96

محمد ﷺ کی امت کامفلس شخص

97

جانوروں کی خبر گیری اچھی طرح کرناچاہیے

97

چودھواں باب

 

قسم اورنذرکےمسائل

99

اس نذر کاکوئی اعتبار نہیں جوطاقت سے بڑھ کر ہو

99

پندرہواں باب

 

شکار کابیان

100

گھریلو گدھے کاگوشت کھانا حرام ہے

100

سولہواں باب

 

نیکی اورصلہ رحمی کابیان

107

مخلوق خداپر حم واجب ہے

107

بزرگوں کی زیارت باعث فضیلت ہے

108

عزت جیسی چیز کی سخاوت

108

غصہ اورغضب کابیان

109

غیبت حرام ہے

110

والدین سےحسن سلوک کرنا

110

پڑوسی کوستانا منع ہے

111

اٹھارہواں باب

 

آداب زندگی

113

عمدہ اخلاق

113

اچھےبرتاؤکابیان

113

لعنت کرنے سے پرہیزکرناچاہیے

114

نبی ﷺکی موجودگی میں اشعارپڑھنا

114

انیسواں باب

 

ذکر اوردعاکابیان

116

لاالہ الا اللہ افضل ذکر ہے

116

اللہ کےنزدیک پسندید ہ کلام

117

جامع ترین تسبیح

118

سبحان اللہ کی فضیلت

120

ذکر کی فضیلت

119

تسبیح کی فضیلت

121

لاحول ولا قوۃ الا باللہ کی فضیلت

122

سورۃ اخلاص کی فضیلت

123

ادائیگی قرض کی دعا

124

اللہ تعالی کی رحمت

125

بیسواں باب

 

تویہ اورزہد کابیان

126

دنیا سے بےرغبتی

126

دنیا سے بے رغبتی کابیان

127

امید رکھنے کی ترغیب

128

بلاضرورت عمارت بنانا ناپسندید ہ ہے

130

فقیری اورفقراء کی فضیلت

131

اللہ تعالی کےحکم پر صبر کرنا اجر عظیم کاباعث ہے

132

بعثت نبوی ﷺ سے قبل وفات پانے والے لوگوں کاحال

133

صاحب دنیا گناہوں سےمحفوظ نہیں رہ سکتا

135

اس امت کےآخر میں آنے والے بخل اورلالچ میں ہلاکت ہوں گے

135

آخرت کاحال

136

ابلیس بمع رفقاء

136

زندگی کےآخری اعمال ہی معتبر ہیں

137

اکیسواں باب

 

طب کابیان

139

بیماری پر صبر کرنے کی فضیلت

139

حلق کےذریعے دواڈالنا ناپسندید ہ فعل ہے

139

بائیسواں باب

 

جنازے کےمسائل

141

تعوید ،’گنڈ ے لٹکا نا منع ہے

141

عورتوں کو قبروں کی زیارت سےروکا جائے

141

تئیسواں باب

 

فضائل قرآن مجید

144

قرآن مجید کی عظیم ترین سورہ

144

قرآن مجید کی سب سےبڑی آیت

144

قرآن مجید کی فضیلت کابیان

145

سورہ قل ھواللہ احد کی فضیلت

146

سورہ زلزال ،سورۃ الکافرون اورسورہ نصر کی فضیلت

146

سورہ بقرء کی فضیلت

148

چوبیسواں باب

 

فضائل صحابہ ﷢

149

عبداللہ بن عباس ؓ کی فضیلت

149

امام المومنین سیدہ صفیہ بنت  حیی ؓ کی فضیلت

149

پچیسواں باب

 

قیامت جنت اورجہنم کابیان

151

جہنم کی گہرائی

151

قرآن مجید کی تفسیر کابیان

151

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 9311
  • اس ہفتے کے قارئین 167843
  • اس ماہ کے قارئین 1686916
  • کل قارئین115578916
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست