#758

مصنف : عبد الرحمن کیلانی

مشاہدات : 48762

تیسیر القرآن (اردو) - جلد1

  • صفحات: 681
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 20430 (PKR)
(پیر 07 نومبر 2011ء) ناشر : مکتبۃ السلام، وسن پورہ، لاہور

مولانا عبدالرحمن کیلانی مرحوم ومغفور بے شمار خوبیوں کے مالک اور علم دوست انسان تھے۔ان کے قلم کی روانی اور سلاست قارئین کے لیے انتہائی سحر انگیز تھی۔یوں ان کا قلم دور حاضر میں اٹھنے والے فتنوں کے قلع قمع کے لیے شمشیر برآں تھا۔مولانا موصوف نے جس بھی موضوع پر قلم اٹھایا امر کا حق دار کر دیا،ان کی تالیفات کا سلسلہ کافی طویل ہے۔لیکن ان کی زیر نظر تالیف ’’تیسیر القرآن‘‘کتاب اللہ کی بہترین تفسیر ہے جو بہت ہی خوبیوں کی حامل ہے۔جس کا ترجمہ نہایت سلیس ہے کہ معمولی لکھا پڑھا آدمی بھی سمجھ سکتا ہے۔تفسیر کی عبارتوں میں سلاست کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔دور حاضر میں مغربی افکار سے متاثر بلکہ مرعوب طبقہ جس آزاد خیالی میں مبتلا ہے اس تفسیر میں ان کے نظریات جن آیات سے متعلق ہیں وہاں خوب گرفت کی گئی ہے اور نہاین مضبوط دلائل سے ان کے عقائد کی تردید کی گئی ہے۔غزوات وسرایا کا سلسلہ میں جو آیات اور صورتیں ہیں ان کا تاریخی پس منظر تفصیل سے بیان کر دیا گیا ہے۔نیز یہ ایک بہترین تفسیر ہے جو قرآن فہمی کے لیے اور باطل نظریات کی سرکوبی کے لیے ایک یادگار تالیف ہے جس کا مطالعہ نہایت مفید ہے۔موجودہ دور کے اٹھنے والے فتنوں سے حفاظت کا سامان بھی ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس شاہکار تفسیر کو قارئین کے لیے مفید اور مؤلف مرحوم کے لیے نوشتہ آخرت بنائے۔(آمین)(فاروق)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

سورہ الفاتحہ

 

30

سورہ فاتحہ کےمختلف نام

 

30

عبادت کا مفہوم

 

37

سورہ البقرہ

 

41

فضائل سورہ البقرہ

 

41

دلائل توحید

 

51

جہاد سے انکار کی سزا

 

75

مساجد کے متولیوں کے اوصاف

 

101

مشرکوں پر سختی کیوں؟

 

149

اللہ کے علم کی وسعت

 

204

سورہ آل عمران

 

244

فضیلت آل عمران

 

244

سورہ النساء

 

344

سورہ المائدہ

 

495

سورہ الانعام

 

598

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 56296
  • اس ہفتے کے قارئین 252040
  • اس ماہ کے قارئین 2558862
  • کل قارئین109225624
  • کل کتب8837

موضوعاتی فہرست