#3840

مصنف : رفیق احمد رئیس سلفی

مشاہدات : 4880

تعمیر ملت اور دینی ادارے

  • صفحات: 128
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5120 (PKR)
(بدھ 11 مئی 2016ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی

مسلمانوں کے دینی مدارس تعلیم و تربیت کے ادارے ہیں ۔ یہاں ذمہ دار شہری بنائے جاتے ہیں۔ یہاں سے فارغ ہوکر مسلمان بچے قوم او رملک کی اپنی سکت اور صلاحیت کے مطابق خدمت کرتے ہیں۔ لیکن ان پر طرح طرح کے الزامات لگائے جاتے ہیں اور شرپسند عناصر مسلمانوں اور تعمیرملت کے دینی اداروں کی تصویر خراب کرنے میں شب وروز مصروف ہے۔ دنیا کا ابلیسی نظام مسلمانوں کی بیداری سے ہمیشہ خائف رہتا ہے۔ اس کی پوری کوشش ہے کہ یہ امت کسی طرح اپنے پیروں پر کھڑی نہ ہوسکے۔ چنانچہ اس کے و سائل کو برباد کیا جارہا ہے یا ان کو اپنی جاگیر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اور مسلمانوں کو ہرجگہ قدامت پرست، متشدد اور دہشت گردقرار دیا جارہا ہے۔ ہمارے سربراہان مملکت اور دینی رہنماؤں کو حق بات کہنے کی جرأت نہیں ہے بلکہ بہت سے وظیفہ یاب سادہ مزاج، دین پسند اور مخلص عوام کو مسلسل گمراہ کر رہے ہیں۔ اور لاکھوں مسلمانوں کو خاک وخون میں تڑپانے کی اصل حقیقت سے رورشناس نہیں کراتے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’تعمیر ملت اور دینی ادارے‘‘ مولانا رفیق احمد رئیس سلفی کی تصنیف ہے۔ اس میں انہوں نے مسلمانوں کے کئی حساس مسائل پر بحث کی ہے۔ خاص طور پر مدارس پر کئی پہلوؤں سے روشنی ڈالی گئی ہے اور عالمی سطح پر مسلمانوں پر جو الزامات عائد کیے جاتے ہیں ان کی حقیقت کا جائزہ لیاکیا ہے۔ اور ان کے پس پردہ جو ذہنیت کارفرما ہےاسے سمجھنے کی کوشش کی ہے۔ نیز مسلمانوں کی تعلیمی صورت حال کا تجزیہ کیا ہے اور اس پہلو سے ان کی زبوں حالی کو دور کرنےکے لیے چند تجاویز پیش کی گی ہیں۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

5

ملت اسلامیہ ہند مسائل، مشکلات اور حل

9

مسلمانوں کے عصری تعلیمی ادارے اور ان کے مسائل

17

اسلامی مدارس میں شرعی علوم کی اعلیٰ تعلیم کی ضرورت، امکانات اور طریقہ کار

22

اسلام میں تعلیم نسواں کی اہمیت

26

مدارس نسواں کی وقت کی اہم ضرورت

29

تعلیمی اداروں کی امعیار، ایک لمحہ فکریہ

32

تعمیر انسانیت میں مدارس اسلامیہ کا کردار (آزادی کے بعد ایک جائزہ)

40

چند اہم موضوعات پر علمی تحقیق ایک دینی و ملی ضرورت

50

ملک کی موجودہ صورت حال اور ہماری دینی جماعتیں

58

اہل قبلہ کی تکفیر، ایک سنگین معاملہ

65

مخلصانہ رہنمائی اور تعاون، ایک ملی ضرورت

70

دینی صحافت کا مزاج اور اس کی ترجیحات

79

علمائے موجودین کی خدمات اعتراف اور تعارف

86

انتخابی سیاست میں مسلمانوں کی حصہ داری اور نمائندگی

89

مسلمانوں کی علاحدہ سیاسی جماعت احکامات اور اندیشے

94

انصاف اور مساوات کے لیے آج دنیا پریشان ہے

98

انصاف کا ترازو جھکنے نہ پائے

103

مسلمانوں پر تشدد پسندی کا بے بنیاد الزام

106

انصاف اور مساوات کے لیے آج دنیا پریشان ہے

98

انصاف کا ترازو جھکنے نہ پائے

103

مسلمانوں پر تشدد پسندی کا بے بنیاد الزام

106

فلسطین کے مظلوم مسلمان

109

اسلام کے نظام طلاق سے پریشان کیوں؟

113

نکاح کا رجسٹریشن اور اس کے مضمرات

116

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46117
  • اس ہفتے کے قارئین 242285
  • اس ماہ کے قارئین 865993
  • کل قارئین112473321
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست