#3399

مصنف : ممتاز احمد

مشاہدات : 7278

دینی مدارس روایت اور تجدید علماء کی نظر میں

  • صفحات: 217
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5425 (PKR)
(منگل 01 مارچ 2016ء) ناشر : ایمل مطبوعات اسلام آباد

مسلمانوں میں دینی تعلیم کے اہتمام کا سلسلہ عہد نبوی ہی میں شروع ہوچکا تھا۔ دارارقم ،درس گاہ مسجد قبا ، مسجد نبوی اور اصحاب صفہ کے چبوترہ میں تعلیم وتربیت کی مصروفیات اس کے واضح ثبوت ہیں۔ چوتھی وپانچویں صدی ہجری کی معروف دینی درس گاہوں میں مصر کا جامعہ ازہر ، اصفہان کا مدرسہ ابوبکر الاصفہانی ، نیشاپور کا مدرسہ ابو الاسحاق الاسفرائینی اور بغداد کا مدرسہ نظامیہ شامل ہیں۔غرضیکہ مدارس کی تاریخ وتاسیس کی کڑی عہد رسالت سے جاکر ملتی ہے اور مدارس میں پڑھائی جانے والی کتب حدیث کی سند کا سلسلہ حضور اکرم ﷺ تک پہنچتا ہے۔ برصغیر میں مدارس کا قیام دوسری صدی ہجری یعنی آٹھویں صدی عیسوی میں ہوا۔اور جب دہلی میں مسلم حکومت قائم ہوئی تو دہلی کے علاوہ دوسرے شہروں وقصبوں ودیہاتوں میں کثیر تعداد میں مکاتب ومدارس قائم ہوئے۔ مدارس کے قیام کا بنیادی مقصد کتاب وسنت اور ان سے ماخوذ علوم وفنون کی تعلیم وتعلم ، توضیح وتشریح ، تعمیل واتباع ، تبلیغ ودعوت کے ساتھ ایسے رجال کار پیدا کرنا ہے جو اس تسلسل کو قائم وجاری رکھ سکیں ، نیز انسانوں کی دنیاوی زندگی کی رہنمائی کے ساتھ ایسی کوشش کرنا ہے کہ ہر ہر انسان جہنم سے بچ کر جنت میں جانے والا بن جائے۔لیکن افسوس کہ اس وقت دینی مدارس اپنوں نے بے وفائیوں اور غیروں کی سازشوں کا نشانہ ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب"دینی مدارس، روایت اور تجدید، علماء کی نظر میں" محترم ممتاز احمد صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے روایت پسند اور تجدد پسند علماء کرام کی نظر میں  دینی مدارس کی اہمیت کو بیان کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف ناشر

 

2

مقدمہ

 

3

مولانا گلزار احمد مظاہری

 

11

مولانا مفتی جمیل احمد تھانوی

 

25

مولانا سید ابوبکر غزنوی

 

33

ملک غلام علی

 

41

مفتی محمد حسین نعیمی

 

55

جاوید احمد غامدی

 

65

مولانا عبدالحق

 

75

مولانا محمد ایوب جان بنوری

 

87

مولانا محمد ناظم ندوی

 

93

مولانا احمد سعید

 

107

مولانا مفتی محمد یوسف اور مولانا عبد الرحیم

 

123

مولانا چودہری نذیر احمد

 

137

مولانا خان محمد

 

151

مولانا علی محمد مظاہری

 

159

مولانا حامد علی

 

171

مولانا ابو عمار زاہد الراشدی

 

179

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 70090
  • اس ہفتے کے قارئین 320327
  • اس ماہ کے قارئین 755812
  • کل قارئین107422574
  • کل کتب8802

موضوعاتی فہرست