ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ مرحوم کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ وہ ایک معروف عالم، مبلغ اور مفسر قرآن کی حیثیت سےشہرت رکھتے تھے۔ موصوف مدینہ یونیورسٹی،مدینہ منورہ کے فاضل اور وہیں مدرس کی حیثیت سے خدمات بھی انجام دیتے رہے ۔علاوہ ازیں انہوں نے ایک عرصہ تک لاہور میں بھی درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا اور ریڈیو ، ٹی وی سمیت مختلف فورموں پر اسلامی تعلیمات کے روشنی میں خطبات اور تقاریر کے ذریعے دلوں کو سیراب کرتے رہے ہیں۔فہم قرآن کےسلسلے میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔تقریباً 18 ؍سال قبل 7؍مئی 2002ء کو علامہ اقبال،ٹاؤن،لاہور میں انہیں شہید کردیا گیا۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے ۔ڈاکٹر مرحوم کی حیات وخدمات کے متعلق کئی رسائل وجرائد اور اخبارات میں مختلف قلم کاروں کے مضامین شائع ہوئے اور مستقل کتابیں بھی لکھی گئیں۔جن میں سے ایک کتاب ڈاکٹر محمد اسلم خا ن نے ’’ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ۔۔۔ احوال و آثار‘‘ کے عنوان سے لکھی اس کتاب میں ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ملک کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ نیز اس کتاب میں ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ کے قتل کے انکشافات اور حالات و واقعات سے پردہ اُٹھایا گیا ہے۔ ان کے قتل کے ذمہ دار کون تھے اور انھیں اپنے قتل کا یقین کیوں تھا؟ ان کی زندگی کے وہ گوشے جو میڈیا تک نہیں پہنچ سکے، سب اس سوانح عمری میں درج ہیں۔ یہ کتاب ولید پبلشرز ،جوہر ٹاؤن ،لاہور نےنے شائع کی ہے۔ دوسری زیر نظر اہم کتاب بعنوان’’ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ چند یادیں چند ملاقاتیں‘‘ ڈاکٹر مرحوم کےصاحبزادے جناب ڈاکٹر حافظ محمد زید ملک (اسسٹنٹ پروفیسر کنگ سعود یونیورسٹی ،ریاض) کی مرتب شدہ ہے ۔یہ کتاب ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ کے افراد خانہ ،رشتہ داروں،دوستوں علماء کرام، مداحوں کے تاثرات اور ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ کی شہادت پر ملکی اخبارات وجرائد کے اداریے،اہل علم ودانش کے ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ کی شہادت پر تعزیتی خطوط پرمشتمل ہے۔(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
حرف آغاز |
9 |
حرف ناشر |
13 |
الف۔ افراد خانہ کے تاثرات |
|
1۔میرے شریک حیات |
17 |
2۔پیارے ابو |
20 |
3۔مرد مومن |
29 |
4۔ابوجان |
35 |
5۔میرے پیارے ابواوردوست |
46 |
6۔الشیخ الوالد |
112 |
7۔ڈاکٹر ملک غلام مرتضی بحیثیت والد اورمبلغ |
120 |
8۔شمعِ محبت |
124 |
9۔میرے ابوحضور |
127 |
ب۔ رشتہ داروں کے تاثرات |
|
10۔میرابھائی اوردوست |
133 |
11۔شہید ڈاکٹر غلام مرتضی ملک |
145 |
12۔ڈاکٹر غلام مرتضی ٰ۔ ایک ماہرتعلیم |
149 |
ج۔ دوستوں کےتاثرات |
|
13۔میرا اچھا دوست |
153 |
14۔میرےدوست کی یادیں ، بچپن سےشہادت تک |
157 |
15۔غلام مرتضیٰ۔ چند یادیں |
167 |
16۔معلم قرآن |
182 |
17۔شیخ محترم کے بارے میں میری یادداشتیں |
185 |
18۔ڈاکٹر ملک |
190 |
19۔ڈاکٹر غلام مرتضی ٰ ۔ علوم اسلامی کے ایک نامور محقق |
196 |
20۔زمین کھا گئی آسماں کیسے کیسے |
202 |
21۔اک چراغ مصطفویٰ ﷺ |
206 |
22۔ڈاکٹر ملک غلام مرتضی ٰچند سطور میں |
210 |
23۔Dr.Malik Ghulam Murtaza |
212 |
24۔Murtaza: My Friend |
213 |
د۔ علماء کے تاثرات |
|
25۔ڈاکٹر ملک غلام مرتضی ٰ۔داعی الی القرآن |
217 |
26۔مردِ قلندر۔ چند یادیں کچھ باتیں |
230 |
27۔ڈاکٹر ملک غلام مرتضی ٰ |
233 |
ح۔ مداحوں کے تاثرات |
|
28۔خادم ِقرآن ۔ کچھ یادیں ۔ کچھ باتیں |
239 |
29۔خاموش ہو گیا ہے چمن بولتا ہوا |
242 |
30۔ایک عظیم شخصیت |
245 |
31۔ڈاکٹر غلام مرتضی ٰ ملک : میرے استاد،میرے محسن |
248 |
32۔ڈاکٹر ملک غلام مرتضی ٰشہید |
255 |
33۔ایک محب وطن اسلامی اسکالر |
259 |
34۔میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں |
261 |
35۔زمانہ یاد رکھے گا وہ داستان ہیں ہم |
262 |
36۔ڈاکٹر غلام مرتضی ٰ ملک شہید کی شہادت |
266 |
37۔عاشق پاک طینت |
269 |
38۔موت العالم ، موت العالم |
271 |
ز۔ ڈاکٹر ملک غلام مرتضی ٰ کی شہادت پر ملکی اخبارات وجرائد کے اداریے |
|
39۔ ڈاکٹر ملک غلام مرتضی ٰشہید کا مشن |
277 |
40۔مظلومیت اورشہادت |
280 |
41۔ اک چراغ اور بجھا اوربڑھی تاریکی |
282 |
42۔دہشت گردی کی نئی لہر |
283 |
و۔ اہل و علم و دانش کے ڈاکٹر ملک غلام مرتضی ٰ کی شہادت پر تعزیتی خطوط |
|
43۔حافظ سعید احمد ( مرحوم) |
287 |
44۔ سید عارف حسین |
288 |
45۔محمد اکرم خان وبیگم محمد اکرم خان |
290 |
46۔طاہر زبیدی |
291 |
47۔غلام مصطفی توشی |
293 |
یسین شاہد بھٹی |
294 |
خواجہ عبد الغفور |
295 |
محمد سخاوت علی |
296 |
صادق رشید بلوچ |
297 |