میڈیا انگریزی زبان کا لفظ ہے اس سے مراد وہ تمام ذرائع ہیں جن کی مدد سے ہم اپنی بات دوسروں تک پہنچاتے ہیں۔اردو میں ذرائع ابلاغ اور انگریزی میں اسے میڈیا کہتے ہیں۔ بظاہر میڈیا ایک وسیع اورمتنوع الاقسام ذرائع ابلاغ کانام ہے جن میں ہر روزجدت اورترقی آرہی ہے ۔ لیکن اگر ان سب ذرائع کا بغور مطالعہ کیا جائے تو بنیادی طور تین ایسے عوامل یا کردار ہیں جو کسی نہ کسی طور اس میں موجود ہوتےہیں ۔اور یہ بھی ایک حقیقت ہےکہ میڈیا میں بہت سی باتیں ایسی ہوتی ہیں جو کہ ہمارے مزاج یا ہمارے عقائد ونظریات سے متصاد ہوتی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’میڈیا اسلام اور ہم ‘ ڈاکٹر سید محمد انور صاحب کی تصنیف ہے ۔ مصنف نے اس کتاب کو چار حصوں میں تقسیم کیا ہے ۔حصہ اول فی زمانہ میڈیا ہے کیا ؟،میڈیا کے محرکات اور مضمرات کیا ہیں ؟ حصہ دوم میڈیا اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کیسے استعمال ہورہا ہے ؟ ،آیا یہ میڈیا پر اسلام دشمنی کے کوئی نئے طریقے ہیں؟،دینِ اسلام کے خلاف استعمال ہونے والے حربے اوران کے مقاصد کیا ہیں ؟حصہ سوم قرآن کی نظر میں اسلام کانظریہ سماع وابلاغ کیا ہے؟بطور سامع؍ ناظر ایک مسلمان کی ذمہ داریاں کیا ہیں ؟،بحث اور مکالمے کے اصول کیا ہیں ؟دعوت کے لیے میڈیا کے استعمال کےطریقے کیا ہیں۔اور حصہ چہارم میں قرآن کےوضع کردہ اصولوں کی روشنی میں یہ بتایا گیاہےکہ میڈیا کی دنیا میں ہم نے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے ۔(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
ابتدائیہ |
7 |
حصہ اول: میڈیا کیا ہے؟ |
|
میڈیا کیا ہے؟ |
13 |
میڈیا آگ کی مانند ہے |
14 |
میڈیا معاشرے میں روشنی پھیلاتا ہے |
14 |
میڈیا نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے |
15 |
میڈیا کون چلا رہے اور کیوں؟ |
16 |
میڈیا کی دنیا کے تین اہم کردار |
18 |
خلاصہ |
20 |
حصہ دوئم: دین اسلام اور میڈیا |
|
دین اسلام اور میڈیا |
21 |
میڈیا میں اسلام کے خلاف کیا ہور ہاہے؟ |
22 |
تمسخر اور استہزا بطور نقسیاتی دباؤ |
23 |
سحر زدہ مجنون لوگ ہونے کا الزام تاکہ اسلامی تعلیم عام نہ ہو |
30 |
علماء پر ساحر ہونے کا الزام تاکہ تاثر کلام زائل ہو |
35 |
مذہب کا سیاست سے کیا لینا دینا |
37 |
کیا ہمارے میڈیا میں اغیار کے نمائندے ہیں |
37 |
اسلام کی مسخ شدہ شکل |
49 |
کھیل تماشہ بطور متبادل |
51 |
متعدل اسلام کا شوشہ |
56 |
اسلام کے متبادل عقائد اور خرفات قابل قبول ہیں |
59 |
روشن خیالی کا راگ |
61 |
خلاصہ |
65 |
حصہ سوم: اسلام کا نظریہ سماع وابلاغ |
|
ذرائع ابلاغ کی ہیجانی دنیا میں اپنا قبلہ کیسے درست رکھا جائے |
67 |
پہلا اور کلیدی قرآنی کلیہ |
69 |
النباء سے کیا مراد ہے |
71 |
فاسق کون ہے؟ |
73 |
خبر کی پڑتال یعنی ’’تبین‘‘سے کیا مراد ہے |
77 |
خبر سے متعلق ایک اور قرآنی کلیہ |
79 |
میڈیا کی دنیا میں بطور ناشر ہماری ذمہ داریاں |
85 |
وما علینا الاالبلاغ |
86 |
دعوت دین حکمت سے دو |
88 |
اخلاقی برتری قائم رکھو |
91 |
جھوٹ سے جھوٹ نہ بننے دو |
94 |
رخنہ اندازی کاسد باب |
96 |
خلاصہ |
98 |
حصہ چہارم: پس چہ باید کرد |
|
پس چہ باید کرو؟ |
101 |
یاد رکھنے کی کچھ اہم باتیں |
103 |
اپنے آپ کی پہچان |
104 |
اپنے مخالف کو پہچانو |
106 |
اپنی حالت خود بدلنا ہوگی |
113 |
راہ نمائی اللہ کی کتاب سے لینی ہے |
114 |
جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی وبال یا مواقع |
115 |
رخنہ اندازی کاسدباب |
119 |
العروۃ الوثقی |
120 |
کچھ خامیاں دور کرنے کی اشد ضرورت ہے |
120 |
خلاصہ |
122 |
اختتامیہ |
124 |
کتابیات |
127 |