#5457

مصنف : ڈاکٹر لیاقت علی خان نیازی

مشاہدات : 6059

اسلام کا قانون صحافت

  • صفحات: 273
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6825 (PKR)
(پیر 24 ستمبر 2018ء) ناشر : بک ٹاک لاہور

صحافت کسی بھی معاملے بارے تحقیق اور پھر اسے صوتی، بصری یا تحریری شکل میں بڑے  پیمانے پر قارئین، ناظرین یا سامعین تک پہنچانے کے عمل کا نام ہے۔صحافت پیشہ کرنے والے کو صحافی کہتے ہیں۔ گو تکنیکی لحاظ سے شعبہ صحافت کے معنی کے کئی اجزاء ہیں لیکن سب سے اہم نکتہ جو صحافت سے منسلک ہے وہ عوام کو باخبر رکھنے کا ہے۔دنیا کے حالات پر نظر رکھنے والا ادنی شعور کا حامل انسان بھی اس بات سے بے خبر نہیں کہ سائنس، ٹیکنالوجی اور فلسفہ نے ترقی کے جو منازل طے کیے، گزشتہ صدیوں میں ان کا تصور بھی ایک عجوبہ نظر آتا تھا، برقی مقناطیسی لہروں سے ابلاغ کے میدان میں جو مراحل طے ہوئے ہیں، ہوا میں اڑنے اور زمین میں دوڑنے والے ذرائع کی ایجادات میں جو کام یابیاں بنی نوع انسان نے حاصل کی ہیں، اس نے دنیا کے مشرق ومغرب ، شمال وجنوب کے طویل فاصلوں کو سمیٹ لیا اور اس طرح پوری دنیا ایک ایسے ”عالمی گاؤں“ کی شکل اختیا رکر گئی ہے کہ جس کے کسی ایک گوشے میں واقع ہونے والے حادثے کی دوسرے گوشہ میں اطلاع چند لمحوں کی بات ہے ۔اس صورتِ حال میں صحافت نے جو اہمیت اختیار کی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، بلکہ اظہر من الشمس ہے، تاہم، بدقسمتی سے ہر میدان کی طرح صحافت کے میدان میں بھی باگ ڈور ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں ہے جن کی پوری زندگی اسلام دشمنی سے عبارت ہے اور اس میدان پر بھی اغیار پوری طرح سے حاوی ہوگئے، ادھر مسلمان قوم اسلام سے ٹھیٹھ تعلق رکھنے والے صحافیوں کی ایسی کھیپ تیار کرنے میں کام یاب نہ ہو سکی جو ایک طرف علم وعمل، پیشہ ورانہ امور میں مہارت اور صحافت کے اصولوں کی نشیب وفراز کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر عالمی صحافت پر اثر انداز ہو اور اپنے اثر ورسوخ، جو کہ ان سے زائل ہو چکا تھا کو بحال کرے اور دوسری طرف عملی طور پر اسلام کے ساتھ اس کی محبت اور عقیدت ایسی مضبوط ہو کہ زمانہ جو کہ آزادی کا نعرہ لگا کر اسلام کی بنیادوں کو کھوکھلی کرنا چاہتا ہے اس کو ان اصولوں کا پابند بنائیں زیر تبصرہ کتاب  ’’ اسلام کا قانون صحافت ‘‘ ڈاکٹر لیاقت  علی خان نیازی کی تصنیف ہے ۔ یہ کتاب اپنے موضوع میں  اس تفصیل کےساتھ اولین کتاب  ہے اور ایک منفرد کاوش ہے ۔ فاضل مصنف نے ابلاغ کے بارے میں اسلام کے نقطۂ نظر کو  تفصیل سے واضح کیا ہے ۔ان کی اس تحقیق سے  صحافت کے طلبا اور اہل قلم  رہنمائی حاصل کریں گے ۔اور نئے راستے کھلیں گے۔ اوراس موضوع پر مزید تحقیق بھی ہوگئی۔(م۔ا) 

عناوین

صفحہ نمبر

ابتدائیہ

 

دیباچہ

 

تاثرات

 

باب(1)صحافت کی تعریف

29

باب (2)اسلام میں صحافت کاتصور

39

باب (3)قرآن حکیم اورصحافت کےاصول

62

آزادی تحریر وتقریر

62

ظلم کےخلاف احتجاج کاحق

64

فتنہ پروازی سے احتراز

67

جھوٹی فواہ نہ پھیلانا

67

تحفظ ابرو کاحق

69

فحاشی سےگریز

69

بخی زندگی کےتحفظ کاحق

71

صحافی تحقیقات کریں

73

مذہبی دل آزاری سےتحفظ

75

آزادی اجتماع کاحق

75

صحافت کےذریعے کسی کو دل آزاری نہ کی جائے

76

خوداحتسابی

76

فحاشی کی روک تھام

77

باب (4)اسلامی صحافت کےخدوخال ضابطہ اخلاق)

79

تعمیر ملت

79

امربالمعروف

79

نہی عن المنکر

80

سچائی

85

فکر کی حریت

86

فرد کی حریت

86

زرد صحافت کی گنجائش نہیں

87

فحاشی اوربےحیائی کی روک تھام

87

کمرشل ذہنیت کاتصورنہیں

88

فتنہ پروازی سےگریز

88

احتساب

88

ملحدانہ نظریات کاازالہ

89

اسلام کےخلاف پراپیگنڈہ

89

کردارسازی

90

تبلیغ

91

اتحاد بین المسلمین

91

اللہ کےہاں جواب دہی کاتصور

94

قومی یکجتہی اوراتحاد

94

خلوص اورصداقت

94

صحیح خبرکو نہ چھپایاجائے

102

باب(5)حضوراکرمﷺ کےدورمبارک میں صحافت

104

تبلیغ اورابلاغ کامفہوم

105

حضورکےتبلیغی خطوط اوررسائل

107

خواتین میں تبلیغ

107

حضور کےمبارک عہد میں آزادی رائے

110

اسلام سےقبل صحافت بطور ذریعہ ابلاغ

111

شعروشاعری

112

میلےاوربازار

112

خطبےاوروصیتیں

112

معلقات

112

تجارتی سفر

113

حضوراکرم کادورمبارک

113

نبی اکرمﷺ کےدورمبارکہ میں ذرائع ابلاغ

113

قرآن حکیم بطور پہلی مرتب اورمدون کتاب

114

کھجور کی شاخیں سفید پتلے اوراونٹوں کےشانے کی چوڑی ہڈیاں

114

بطورذرائع ابلاغ

114

ابلاغ کاکام بذریعہ حفاظ

114

ابلاغ بذریعہ کتابت

115

ابلاغ بذریعہ شاعری

115

دعوت وتبلیغ

115

رسل ورسائل

115

ابلاغ بذریعہ تجارت

116

ابلاغ بذریعہ مسجد

116

تبلیغ بذریعہ ازواج مطہرات

116

فن خطابت بطورذریعہ ابلاغ

117

خطبہ الوداع میں ابلاغ کاحکم

117

فنون لطیفہ پر اثرات

117

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 36503
  • اس ہفتے کے قارئین 36503
  • اس ماہ کے قارئین 782667
  • کل قارئین105653788
  • کل کتب8780

موضوعاتی فہرست