#1679

مصنف : نواب صدیق الحسن خاں

مشاہدات : 10849

تفسیر ترجمان القرآن بلطائف البیان

  • صفحات: 612
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 18360 (PKR)
(اتوار 08 جون 2014ء) ناشر : مکتبہ اصحاب الحدیث لاہور

قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتب احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے ۔برصغیرِ میں علوم اسلامیہ کی نصرت واشاعت کےسلسلے میں نواب صدیق حسن خاں﷫کی مساعی جمیلہ روزِروشن کی طرح عیاں ہیں او ر انہوں نے دوسرے علماء کو بھی تصنیف وتالیف کی طرف متوجہ کیا،ان کے لیے خصوصی وظائف کا بندوبست کیا او راسلامی علوم وفنون کے اصل مصادر ومآخذ کی از سرنو طباعت واشاعت کاوسیع اہتمام کیا۔نواب محمدصدیق حسن خان﷫ نے علوم اسلامیہ کے تقریبا تمام گوشوں سے متعلق مستقل تالیفات رقم کی ہیں اور شاید ہی کوئی ایسا دینی وعلمی موضوع ہو جس پر نواب صاحب نے کوئی مستقبل رسالہ یا کتاب نہ لکھی ہو آپ عرب وعجم کا سرمایۂ افتخار ہیں دنیا کی کوئی اہم لائبریری آپ کی تالیفات سے خالی نہیں ۔زیر نظر کتاب '' تفسیر ترجمان القرآن بلطائف البیان'' مفسر القرآن علامہ نواب صدیق حسن خاں کی اردو زبان میں قرآن مجید کی مفصل تفسیر ہےجسے بجا طور پر قرآنی علوم کا انسائیکلوپیڈیا کہا جاسکتاہے۔ موصوف نے ''فتح البیان فی مقاصد القرآن '' کے نام سے عربی زبان میں بھی قرآن مجید کی ایک تفسیر لکھی ہے۔ نواب صاحب کی اردو تفسیر تقریبا 125 سال قبل 16 ضخیم جلدوں میں شائع ہو ئی تھی جس کی اردو اب پرانی ہوچکی ہے اور یہ کتاب تقریبا ناپید ہوچکی ہے۔ غالباً پاک وہند کے چند مکتبات ہی اس سے مزین ہونگے (الحمد للہ ادارہ محدث کی لائبریری میں یہ عظیم تفسیر موجود ہے ) آج سے 25 سال قبل ماہنامہ ''محدث'' لاہور نے اس کو نئے سرے سے ایڈٹ کروا کر قسط وار شائع کرنا شروع کیا تھا۔ نہ جانے یہ سلسلہ کیوں جاری نہ رہ سکا ۔اور دس سال قبل مکتبہ اصحاب الحدیث نے اس کی صرف پہلی جلد شائع کی جوکہ 3 پاروں پر مشتمل ہے ۔ بہر حال اس تفسیر کی اردو کو سہل اور آسان کرکے شائع کرناناشرین ِکتب اور بالخصوص جماعت اہل حدیث کے ذمے ایک قرض ہے۔ میرے حسنِ ظن کے مطابق اس کی اشاعت کاصحیح حق اشاعتِ کتب کے عالمی ادارے ''دار السلام کے ڈائریکٹر محترم مولانا عبد ا المالک مجاہد حفظہ اللہ ادا کرسکتے ہیں اللہ ان کے علم وعمل اور عمر میں برکت فرمائے (آمین) (م۔ ا)

 

 

مقدمہ

 

8

البقرہ

 

45

پارہ دوم

 

259

پارہ سوم

 

473

آل عمران

 

535

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 32880
  • اس ہفتے کے قارئین 32880
  • اس ماہ کے قارئین 441854
  • کل قارئین114333854
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست