#5101

مصنف : ابو عمار عبد الغفار بن عمر

مشاہدات : 6827

صبح کے صحیح اذکار نبوی ﷺ

  • صفحات: 6
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 300 (PKR)
(اتوار 31 دسمبر 2017ء) ناشر : نا معلوم

شریعتِ اسلامیہ میں عبادات اللہ اور اس کے بندوں کے درمیان مناجات کانام ہے اور بندے کا اپنے خالق سےقلبی تعلق کا اظہار ہے ۔ایک مسلمان جب اپنی غمی،خوشی اور زندگی کے دیگر معاملات میں اللہ سےرہنمائی حاصل کرتا ہے تو اس کا یہ تعلق اس کے رب سے اور بھی گہرا ہوجاتا ہے ۔ عبادات کاایک حصہ ان دعاؤں پر مشتمل جو ایک مسلمان چوبیس گھنٹوں میں نبی ﷺ کی دی ہوئی رہنمائی کے مطابق بجا لاتا ہے او ر یقیناً مومن کےلیے سب سے بہترین ذریعہ دعا ہی ہے جس کے توسل سے وہ اپنے رب کو منالیتا ہے اور اپنی دنیا وآخرت کی مشکلات سے نجات پاتا ہے۔کتبِ احادیث نبی کریمﷺ کی دعاؤں سے بھری پڑی ہیں ۔مگر سوائے صحیح بخاری اور صحیح مسلم کے تمام احادیث کی کتب میں صحیح ضعیف اور موضوع روایات مل جاتی ہیں ۔دعاؤں پر لکھی گئی بے شمار کتب موجود ہیں اوران میں ایسی بھی ہیں جن میں ضعیف وموضوع روایات کی بھر مار ہے۔ ۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں انہی اذکار وادعیہ کو کتاب  کی زینت بنایا ہے جو صحیح ہیں اورجن کی بدولت انسان اپنے رب کی طرف سے ملنے والے اجر جزیل کو حاصل کر سکتا ہے اور اپنے دن اور رات کا اللہ کے حضور شکر ادار کرسکتا ہے۔ اس کتاب کی ترتیب نہایت عمدہ دی گئی کہ جس  میں خصوصاً صبح کے وقت کیے جانے والے اذکار کو الگ سُرخی کے تحت بیان کیا گیا ہے جو کہ تعداد میں اُنیس ہیں اور پھر صبح اور شام دونوں وقتوں میں ہونے والے اذکار کو بیان کیا ہے جو کہ تعداد میں دو ہیں اور اس کے بعد شام کے وقت ہونے والے اذکار کو بیان کیا گیا ہے جو کہ  تعداد میں اٹھارہ ہیں۔ اور ہر ایک کو نقل کرنے کے بعد مصدر کا نام اور حدیث نمبر اور اس کا اجمالی حکم بھی نقل کیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ صبح اور شام کے صحیح اذکار نبویﷺ ‘‘ ابو عمار عبد الغفار بن عمر کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

اس کتابچہ میں فہرست موجود نہیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 26909
  • اس ہفتے کے قارئین 288719
  • اس ماہ کے قارئین 774911
  • کل قارئین97840215

موضوعاتی فہرست