#2996

مصنف : عبد العزیز ابراہیم الغدیر

مشاہدات : 5150

سماجی تعلقات میں مکالمے کی اہمیت

  • صفحات: 112
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3920 (PKR)
(اتوار 18 اکتوبر 2015ء) ناشر : نا معلوم

دوسروں کے ساتھ اچھے تعلقات بنا کر رکھنے کی صلاحیت ایک ایسی صلاحیت ہے جو اعلیٰ انسانی خوبی قرار دی جا سکتی ہے۔ وہ لوگ جو سماج میں اعلیٰ رتبوں پر فائز ہوتے ہیں ان میں صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ لوگوں سے اچھے تعلقات بنا کر رکھتے ہیں اور وہ ایسا صرف اپنے عہدوں کی بنیاد پر نہیں کرتے بلکہ ان کی کامیابی اور سماجی مرتبے کی وجہ ہی بنیادی طور پر یہی ہوتی ہے کہ وہ ہر قسم کے لوگوں سے بآسانی میل جول بڑھا سکتے ہیں۔ گھریلو اور دفتری تعلقات کے علاوہ انسان کو بہت سے دیگر تعلقات بھی نبھانا پڑتے ہیں۔ دوستوں اور شناساؤں کے علاوہ کتنے ہی ایسے لوگ ہوتے ہیں جن سے روز آپ کا واسطہ پڑتا ہے۔ مثال کے طور پر لفٹ مین، مالی، گھریلو ملازم اور گارڈ وغیرہ۔ بازار جائیں تو وہاں دکانداروں، سیلزمینوں اور ان کے مددگاروں سے بات کرنا ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ وہ گوالا جو آپ کو دودھ دینے آتا ہے، وہ ڈاکیا جو آپ کے خط گھر چھوڑنے آتا ہے اور وہ دھوبی جو آپ کے کپڑے دھو کر گھر دے جاتا ہے اس سے بھی ملنا پڑتا ہے۔ اگرچہ یہ تعلقات گہرے نہیں ہوتے اور انہیں متعین بھی نہیں کیا جا سکتا مگر بہر حال یہ سب تعلق ہماری زندگی کا حصہ ہیں جو اگر زندگی سے نکل جائیں تو کئی قسم کی مشکلات سے ہمارا پالا پڑ جائے۔ زیر تبصرہ کتاب " سماجی تعلقات میں مکالمے کی اہمیت " پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر محترم المقام عبدالعزیز ابراہیم الغدیر صاحب کی عربی تصنیف "الحوار والتواصل" کا اردو ترجمہ ہے۔اردو ترجمہ محترم سعید الرحمن صاحب نے کیا ہے۔اس کتاب کو انہوں نے پاکستانی معاشرے کے نام منسوب کیا ہے اور اس میں سماجی تعلقات میں مکالمے کی اہمیت کو واضح اور اجاگر کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

8

عرض مترجم

13

دیباچہ

15

باب اول: تعلقات میں مفاہمت

19

اول: مفاہمت کے طریقے

20

آئڈیل شخصیت

28

زندگی میں ناکامی سے کیسے بچا جائے

28

حوصلہ مندی

31

اقوال زریں

32

ناکامی کو امید میں بدلنا

34

ناکامی کے اسباب اور ان سے بچنے کے طریقے

35

مکالمہ سماجی تعلقات کی ایک صورت ہے

42

نتیجہ خیر مکالمے کے آداب

53

دوم شخصی صلاحیت اور سماجی تعلقات پر اس کا اثر

58

لوگوں کو پہچاننے کے طریقے

60

مسائل کے حل کے لیے مل بیٹھنا

65

عقل کو تشکیل دینے کے طریقے

67

اختلافات

69

منافقانہ ہنسی

70

سوئم: غور سے سننا

71

سننے کے بہترین طریقے

72

وسیع اور محدود سوالات اور ان میں فرق

75

چہارم: احترام

77

لوگوں کے لیے احترام و محبت کے اظہار کے طریقے

82

دوسروں کو برداشت کرنا

87

پنجم: متاثرہ لوگوں سے سیکھنے والے متاثر

88

ششم: خوش بختی

90

خوش بختی کی علامات

91

باب دوم: سماجی مسائل

93

شادی

94

طلاق

97

بگاڑ پیدا کرنے والے عوامل

97

عادات

101

واقعات کو بگاڑنے والے راوی

104

غیبت اور چغل خوری

106

سیٹلائٹ چیلنجز اور نسل نو پر ان کے اثرات

109

لباس اور اس کی اہمیت

111

دوم: اہم باتیں

113

ہمیشہ یاد رہے کہ

116

خاتمہ

118

کتابیات

122

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3229
  • اس ہفتے کے قارئین 271516
  • اس ماہ کے قارئین 1071157
  • کل قارئین98136461

موضوعاتی فہرست