#5380

مصنف : مفتی محمد رضوان

مشاہدات : 7455

حسن اخلاق

  • صفحات: 74
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1850 (PKR)
(پیر 08 اکتوبر 2018ء) ناشر : ادارہ غفران راولپنڈی

اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے نوازا ہے، جو پورے دین کو جامع اور اس کی تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ وہ نعمت اور دولت اخلاق ہے، ہمارے نبی حضرت محمد رسول اللہﷺ اخلاق کے اعلیٰ معیار پر تھے، چنانچہ آپﷺ کی راز دارِ زندگی اور آپﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ ؓ عنہا فرماتی ہیں، ”آپﷺ کے اخلاق کا نمونہ قرآن کریم ہے“۔ آپﷺ نے اپنے ہر قول وفعل سے ثابت کیا کہ آپﷺ دنیا میں اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لیے تشریف لائے، چنانچہ ارشاد ہے: ”بعثت لاتتم مکارم الاخلاق“ یعنی ”میں (رسول اللہ ﷺ) اخلاق حسنہ کی تکمیل کے واسطے بھیجا گیا ہوں“۔ پس جس نے جس قدر آپﷺ کی تعلیمات سے فائدہ اٹھاکر اپنے اخلاق کو بہتر بنایا اسی قدر آپﷺ کے دربار میں اس کو بلند مرتبہ ملا، صحیح بخاری کتاب الادب میں ہے، ”ان خیارکم احسن منکم اخلاقا“ یعنی ”تم میں سب سے اچھا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ حضورﷺ کی ساری زندگی اخلاقِ حسنہ سے عبارت تھی، قرآن کریم نے خود گواہی دی ”انک لعلی خلق عظیم“ یعنی ”بلاشبہ آپﷺ اخلاق کے بڑے مرتبہ پر فائز ہیں“۔ آپ ﷺ لوگوں کوبھی ہمیشہ اچھے اخلاق کی تلقین کرتے آپ کے اس اندازِ تربیت کےبارے  میں حضرت انس﷜ کہتے ہیں۔ رایته یامر بمکارم الاخلاق(صحیح مسلم :6362) میں  نے آپ  کو دیکھا کہ آپ لوگوں کو عمدہ اخلاق کی تعلیم دیتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ حُسنِ    اخلاق‘‘ جناب مفتی  محمد رضوان صاحب کی  تصنیف ہے ۔یہ کتا ب  دل اور نفس کی اصلاح وتزکیہ سےمتعلق اچھے اور برے اخلاق کا مختصرکامجموعہ  ۔ اصلاح وتزکیۂ نفس کی فضیلت واہمیت ، اخلاق حمیدہ اور اخلاق رذیلہ کی حقیقت وماہیت  قرآن وسنت کی روشنی میں اخلاق حمیدہ کی اہمیت  اور اخلاق رذیلہ کی مذمت  ، اخلاق حمیدہ کے حصول اور اخلاق  رذیلہ  سے بچنے کے طریقوں کے متعلق یہ  کتاب  مختصر اور جامع مجموعہ ہے ۔(م۔ا) 

عناوین

صفحہ نمبر

اخلاق کی حقیقت واہمیت

1

اخلاق حمیدہ یعنی اچھے اخلاق

1

اخلاص

2

صبر

1

شکر

1

تواضع عاجزی

1

محبت وشوق

1

خوف وخشیت

2

توکل

2

رضابرقضا

2

تفویض وتسلیم

2

زہد

2

رجاؤحسن ظن

3

اخلاق رذیلہ یعنی برےاخلاق

36

ریاکاری

36

تکبر

38

عجب

40

حرص

42

جاہ وعہدہ کی محبت

44

مال کی محبت اوربخل

46

غصہ

50

حسد

55

بغض وکینہ

59

زیادہ بولنے کی حرص اورزبان کی آفتیں

62

خلاصہ

72

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 28117
  • اس ہفتے کے قارئین 453607
  • اس ماہ کے قارئین 1654092
  • کل قارئین113261420
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست