#1992

مصنف : ہارون یحییٰ

مشاہدات : 9844

سلسلہ معجزات

  • صفحات: 169
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4225 (PKR)
(جمعرات 23 اکتوبر 2014ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور

کسی نبی یا رسول  سے ایسے  واقعہ کاظہور پذیر ہونا جو انسانی  عقل  وفکر سے بالاتر ہو ۔یہ  خصوصی واقعہ  اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے تاکہ اس کے نبی یا رسول کی صداقت عام لوگوں پر واضح ہوجائے  عمومی طور  پر  معجزے اس  مخصوص زمانے اور حالات کے مطابق ہوتے ہیں  جس میں  وہ نبی یا رسول  اپنی دعوت پیش کر رہا ہو ۔ قرآن مجید میں انہیں آیات (نشانیاں) قرار دیاگیاہے مختلف پیغمبروں کومختلف معجزے عطا ہوئے  تھےتا کہ  وہ ان کے ذریعے  سےاللہ  کی قدرت  کالوگوں   پراظہار  کرسکیں۔ نبی کریم  ﷺکوبھی  کئی معجزوں سے نوازا گیا  ان میں سے   واقعہ معراج او رواقعہ شق القمر زیادہ مشہور ہیں۔زیر نظر کتاب ’’سلسلہ معجزات ‘‘ترکی  کے  نامور  مصنف  جدید اور سائنسی علوم کے  ماہرمحترم ہارون یحییٰ﷾  کی   تصنیف ہے اس کتاب میں انہوں نے  کائنات کی ابتداء سے آج تک  وقوع پذیر ہونے والی کئی مثالوں کا  تذکرہ کرنے کے ساتھ  ساتھ  اس وقت  دنیا  کے گوشے  گوشے میں پیش آنے والے  گزشتہ  اور آئندہ معجزوں کاتذکرہ کیا  ہے ۔او رمعجزات کی ان مثالوں  کو درج ذیل  ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔1 کائنات میں موجود معجزے۔2 زمین سمیت نظام شمسی میں موجود معجزے۔3جانداروں میں پائے  جانے والے   معجزات ۔اس کتاب  کاہدف قاری کےسامنے مختلف معجزات کی ایسی مثالیں پیش کرنا ہے جو  اللہ تعالیٰ  کی عظمت اوراس کی  لامتناہی  قدرت  پردال  ہیں اور اس کا سب سے بڑا مقصد انسان  کواپنے ماحول میں موجود  ان تمام چیزوں  پر غور  کرنے کی دعوت دینا ہے  جو زمین وآسمان  کے  خالق کی قدرت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔اللہ تعالی ٰ اس کتاب کو  لوگوں کے  ایمان   میں پختگی اوراضافے    کا باعث بنائے  (آمین) ( م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

قاری کی خدمت میں

 

6

کچھ مولف کے بارے میں

 

8

پیش لفظ

 

14

پہلا باب کائنات کی تخلیق میں موجود معجزوں کی مثالیں

 

19

عظیم دھماکے کے نتیجے میں پیدا ہونے والا دقیق نظام

 

20

کائنات کے پھیلاو کی رفتار کا معجزانہ پیمانہ

 

23

اجرام فلکیہ کے درمیان مسافیں

 

27

کاربن کی معجزانہ تخلیق

 

32

کشش ارضی کا حساس پیمانہ

 

40

کائنات کی مختلف طاقتوں میں معجزانہ توازن

 

44

الیکٹران اور پروٹان میں معجزانہ ربط

 

52

دوسرا باب نظام شمسی اور زمین کی تخلیق کے معجزانہ پیمانے

 

59

کہکشاں میں نظام شمسی کا محل وقوع

 

60

مجموعہ نظام شمسی کے دقیق اور گہرے توازنات

 

64

زمین کے توازنات

 

68

خشکی کی حرارت کے ترتیب وار فاصلے

 

75

ہوا کی کثافت

 

84

سورج کی روشنی اور آنکھ میں معجزانہ مطابقت

 

95

پانی کے طبعی خواص

 

102

پانی کا کیمیائی معجزہ

 

109

تیسرا باب جانداروں میں معجزہ تخلیق کے نمونے

 

121

اتفاق محض اور سادہ ترین جاندار کی تخلیق

 

122

زمین پر جانداروں کا اچانک اور معجزاتی ظہور

 

131

خلیوں کی تخصیص و تعیین کا راز

 

140

خاتمہ

 

145

ارتقا کا فریب

 

147

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 54946
  • اس ہفتے کے قارئین 103958
  • اس ماہ کے قارئین 2175875
  • کل قارئین113783203
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست