#861

مصنف : مریم خنساء

مشاہدات : 15796

مسلمانوں کا فکری اغوا

  • صفحات: 273
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8190 (PKR)
(اتوار 05 فروری 2012ء) ناشر : المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور

یہود و نصاریٰ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح دینِ اسلام کی اساسیات کو کھوکھلا کر دیں۔ اور اس روشن، چراغ کو اپنی پھونکوں سے بجھا دیں۔ لہٰذا ٓغاز اسلام سے ہی وہ اسلام اور اہلِ اسلام کے سازشوں میں مصروفِ عمل ہیں۔ زیرِ نظر کتاب میں قابلِ مصنفہ مریم خنساء نے ان تمام امور کی طرف نشان دہی کر دی ہے جن کو یہود و نصاریٰ نے غیر محسوس طریقے سے ہم پر مسلط کیا ہے اور ہم ان کی سازشوں کا شکار ہو گئے ہیں۔ وہ سازشیں کیا ہیں؟ کس نوعیت کی ہیں؟ ان سے کس طرح بچا جا سکتا ہے؟ یہ سب جاننے کے لئے کتاب ھذا کا مطالعہ انتہائی ضروری ہے۔ قابل مصنفہ نے کتاب ھذا میں فکری اغواء کے عوامل اور طریق کار کو بھی بیان کیا ہے اور اپنی معلومات کو، مسلمانوں کا فکری اغواء، فکری اغواء کے مختلف پہلو، انکار حدیثِ فکری اغواء کے افرادی اور دماغی قوت ختم کرنے کی کوشش جیسے عنادین میں سمو دیا ہے۔ اور کتاب کے اختتام پر ’’حرفِ آخر‘‘ کے عنوان کے تحت پوری کتاب کا نچوڑ اور خلاصہ بیان کر دیا ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ جن مصادر و مراجع سے کتاب میں استفادہ کیا گیا ہے ان کی فہرست بھی کتاب کے آخر میں دے دی گئی ہے۔ ہر مسلمان کو کتاب ھذا کا مطالعہ کرنا چاہئے تاکہ وہ یہود و نصاریٰ کی رشیہ دوانیوں سے مکمل آگاہی رکھ سے اور ان سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنا سکے۔ بہرحال یہ کتاب نہ صرف قابلِ مطالعہ ہے بلکہ لائق ستائش بھی ہے۔ (آ۔ہ)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

7

حرف وضاحت

 

8

مسلمانوں کا فکری اغوا

 

11

مسلمان کون ہے؟

 

16

فکری اغوا کے مختلف پہلو

 

21

انکار حدیث

 

47

حدیث کی اہمیت

 

49

انکار حدیث کیوں؟

 

50

برصغیر میں انکار حدیث کی تاریخ

 

53

فکری اغوا کے تحریبی پہلو

 

73

ذرائع تبلیغ دین سے نفرت انگیزی

 

95

علماء کی فضیلت اور مقام

 

97

تقسیم قومیت اور عصبیت

 

135

مسئلہ تہذیب وثقافت

 

149

ادب کا تخریبانہ استعمال

 

199

افرادی اور دماغی قوت ختم کرنے کی کوشش

 

225

جہاد دہشت گردی یا...؟

 

256

جہاد اور اپنوں کا وطیرہ

 

258

جہاد کے خلاف بھرپور عملی اقدامات

 

261

خرف آخر

 

268

وہ کتب جن سے مدد لی گئی

 

272

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 79292
  • اس ہفتے کے قارئین 158411
  • اس ماہ کے قارئین 1677484
  • کل قارئین115569484
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست