#2108

مصنف : مریم خنساء

مشاہدات : 6577

تزکیہ نفس میں شکر کا کردار

  • صفحات: 115
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2300 (PKR)
(جمعرات 06 نومبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

اسلامی شریعت کی اصطلاح میں تزکیہ کا مطلب ہے اپنے نفس کوان ممنوع معیوب اور مکروہ امور سے پاک صاف رکھنا جنہیں قرآن وسنت میں ممنوع معیوب اورمکروہ کہا گیا ہے۔گویا نفس کو گناہ اور عیب دارکاموں کی آلودگی سے  پاک صاف کرلینا اور  اسے  قرآن وسنت کی روشنی  میں محمود ومحبوب اور خوب صورت خیالات  وامور سے آراستہ رکھنا ہے۔اللہ تعالیٰ نے  انبیاء کو جن اہم امور کےلیے بھیجا ان میں سے ایک تزکیہ نفس بھی ہے  جیسا کہ  نبی اکرم ﷺ کے متعلق ارشاد باری تعالیٰ ہے : هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ‘‘اس  آیت سے معلوم ہوتاہےکہ رسول اکرم ﷺ پر نوع انسانی کی اصلاح کےحوالے جو اہم ذمہ داری  ڈالی گئی اس کےچار پہلو ہیں ۔تلاوت آیات،تعلیم کتاب،تعلیم حکمت،تزکیہ انسانی۔ قرآن مجید میں یہی مضمون چار مختلف مقامات پر آیا ہے  جن میں ترتیب مختلف ہے  لیکن ذمہ داریاں یہی  دہرائی گئی ہیں۔ان آیات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ تلاوت آیات اورتعلیم کتاب وحکمت کا منطقی نتیجہ تزکیہ ہے۔تزکیہ نفس  کے حصول کےلیے قرآن وحدیث میں وارد بہت سے امور کااختیار کرنا اور بہت سےامور کا ترک کرنا ضروری ہے ۔ حصول تزکیہ  نفس کے لیے  اختیارکیے جانے والے امور میں شکر  کا کرداربڑا اہم ہے ۔شکرایک  مومن کی صفات وعادات میں سے بنیادی صفت ہے یہی صفت ایک مومن کو اصل مومن اورایک بندے کو بہترین بندہ بناتی ہے۔ انبیائے کرام چوں کہ انسانوں میں سے  چیدہ اور برگزیدہ انسان ہوتے ہیں اس لیے  ان میں تمام مومنانہ صفات مکمل طور پر موجود ہوتی ہیں۔چنانچہ قرآن حکیم میں شکر کا انبیاء کی صفت کے حوالے سے اکثر ذکر ملتاہے۔زیر تبصرہ  کتابچہ ’’تزکیہ نفس میں شکر  کا کردار ‘‘محترمہ مریم خنساء   کی   ایک اہم تحریر ی کاوش ہے جس میں موصوفہ کی والدہ محترمہ کے  کچھ اضافہ جات  بھی شامل  ہیں ۔اس میں   مصنفہ نے  شکر  کے  معنی مفہوم اور اس  کے فضائل وفوائد کو بڑے احسن انداز میں  بیان کیا ہے اللہ تعالی ٰ اسے عوام الناس کےلیے   نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف تشکر

 

5

سخن وضاحت

 

8

تزکیہ نفس سے مراد

 

9

شریعت میں شکر سے مراد

 

12

شکر صفت الہٰی

 

14

شکر شیوہ انبیاء

 

18

شکر صفت عباد

 

21

شکر عبادت کا ایک انداز

 

24

مظاہر فطرت اور شکر

 

29

اہل ایمان پر خصوصی احسانات اور شکر

 

34

اخلاص نیت اور شکر

 

41

روزہ اور شکر

 

48

انفاق اور شکر

 

52

شکر اور ایام اللہ کے ذریعے عبرت حاصل کرنا

 

57

صبر اور شکر

 

60

شکر کے محرکات

 

70

انسانوں کا شکر

 

86

بقائے شکر کے لیے پرہیز

 

96

لغو سے اعراض

 

100

بد بخت نا شکرے لوگ

 

108

جنت میں بھی شکر

 

110

توفیق شکر کی طلب اور دعائیں

 

111

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 29041
  • اس ہفتے کے قارئین 454531
  • اس ماہ کے قارئین 1655016
  • کل قارئین113262344
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست