#1497

مصنف : ابو الاسجد

مشاہدات : 7368

مقالات شاغف

  • صفحات: 546
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 21840 (PKR)
(پیر 24 فروری 2014ء) ناشر : بیت الحکمت، لاہور

اسلامی تعلیمات کی تعلیم و  تفہیم کے لیے ہمیشہ کتاب و سنت  کے  دو مستند ذرائع موجود رہے ہیں ۔قرآن مجید اور احادیثِ مبارکہ قرآن  مجید کی  حفاظت  کی ذمہ داری  تو اللہ تعالیٰ نےاس آیت مبارکہ میں بیان  کردی ہے    إنا نحن نزلنا الذكر وإنا له لحٰفظون  جس  طرح   قرآن  مجید کی حفاظت ضروری ہے  ،بعینہ ٖ آپ ﷺ کی توضیحات وتشریحات (احادیث مبارکہ) کا تحفظ بھی  ناگزیر ہے ۔ قرآن مجید اگر  وحی متلو ہے تو حدیث وحی غیر متلو ہے  جس محفوظ  ذریعے اور طریق سے قرآن مجید کی  آیات بینات کا نزول ہوا ہے اسی  طریق اور ذریعے سے  اس کی تشریحات وتوضیحات کی بھی تعلیم دی گئی ہے  صحابہ  کرام  نے آپ کی سنت اور عادت کو اپنایا اور آپ کے اقوال وافعال واحوال کو ہر  اعتبار سے محفوظ رکھنے کی  کوشش کی  اس کے بعد ائمہ محدثین نے  لاکھوں احادیث کو  مدون کر کے ان کی درجہ  بندی کی  اور ان کی صحت وضعف کو  واضح کیا اور روایت ودرایت کے حوالے سے  متن اور راوی  کے صحت واعتبار کےلیے  ایسے علوم وفنون کوبھی ترتیب  دیا جس کی مثال اس سے  قبل تاریخ علوم انسانی  میں  ناپید اور مفقود ہے   کہ  جس سے  علوم  الحدیث کو علمی وقار اور عملی امتیاز حاصل  ہوا۔ جب بھی  انکار  سنت کے فتنے  نے  آنکھ کھولی تو  اہل علم اور  ائمہ محدثین نے  اپنی  عملی اور تحقیقی کاوشوں سے اسے  موت کی نیند سلا دیا۔ زیر نظر کتاب ’’ مقالات شاغف ‘‘ در  اصل ابو الاشبال شاغف بہاری ﷾ کے  برصغیر پاک وہند کے  علمی  وتحقیقی رسائل وجرائد میں  علم  حدیث   کی حجیت  ،ثقاہت،تدوین  اور  دفاع حدیث  کے  موضوع پر تحقیقی مضامین کا نادر مجموعہ ہے  مولانا  ابو الاشبال شاغف  بہاری﷾ انڈیا کے صوبہ بہار میں  پید ا ہو ئے   اور مختلف کبار علماء سے  شر ف تلمذ کیا  آپ  تحقیق وتخریج کے  حوالے  سے  مرجع  کی حیثیت رکھتے  ہیں  آپ کو رابطہ عالم اسلامی کے علمی  وتحقیقی مرکز میں کام کرنے کے مواقع بھی ملے ۔  طویل عرصہ سے سعوی عرب میں مقیم ہیں  آپ کی علمی  وجاہت کے پیش نظر حکومت  سعودیہ نے انہیں  شہریت کے اعزاز سے بھی نوازا ہے  اللہ تعالی  سے دعا  ہے کہ  وہ ان مقالات کے مطالعہ سے  دین وشریعت کا صحیح فہم پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے  (آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف اول

 

13

تفسیر قرآن

 

21

امام بخاری فن تحقیق کے امام تھے

 

24

امام بخاری اور علم جرج و تعدیل

 

26

مجدد کامل

 

38

احادیث نبویہ پر مشتمل دو کتابیں

 

46

مصنفات امام بخاری

 

53

فقہ البخاری فی تراجمہ

 

73

امام بخاری کو اختلافی امور میں قوت فیصلہ حاصل تھی

 

84

امام بخاری پر ایک تہمت اور اس کی حقیقت

 

96

صحیح بخاری کی ترتیب پر ایک نظر

 

119

بخاری کی آخری روایت پر ایک نظر

 

134

کتب احادیث کے مراتب اور ان سے استفادہ کا طریقہ

 

148

امام مسلم

 

172

امام نسائی

 

175

امام ابن خزیمہ

 

184

شیدائی سنت امام ابن حزم

 

188

ضعیف حدیث پر کب عمل جائز ہے

 

203

مقلدین احناف عبرت حاصل کریں

 

225

دنیا سے اسلامی حکومتوں کا خاتمہ کیوں کر ہوا

 

240

سب سے بڑا بدنصیب کون ہے؟

 

249

ترک تقلید اور اہل حدیث

 

265

ہماری دعائیں قبول کیوں نہیں ہوتیں؟

 

277

سنت نبویہ کے شیدائیو محدثین سے چمٹ جاؤ

 

312

ہرمشکل وقت میں اپنے نبی کی سیرت سے سبق لو

 

336

قرات فاتحہ خلف الامام اور شیخ البانی

 

354

علمائے اہل حدیث کی ذمہ داریاں

 

389

بدعتی بدعت کو کیوں نہیں چھوڑتا

 

419

فقیہ تو محدث ہی ہوتا ہے

 

454

اتفاق بین المسلمین کا صحیح طریقہ

 

504

تسبیحات کو ہاتھوں کی انگلیوں پر گننا چاہیے

 

526

ہومیو پیتھک طریقہ علاج کتاب وسنت کے آئینے میں

 

541

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 49932
  • اس ہفتے کے قارئین 280671
  • اس ماہ کے قارئین 1954622
  • کل قارئین113561950
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست