#424.03

مصنف : ولی الدین الخطیب التبریزی

مشاہدات : 29906

مشکوٰۃ المصابیح (اردو) جلد چہارم

  • صفحات: 466
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13980 (PKR)
(پیر 21 مارچ 2011ء) ناشر : مکتبہ محمدیہ،چیچہ وطنی

اس وقت آپ کے سامنے ’مشکوٰۃ المصابیح‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ ’مشکوٰۃ المصابیح‘ احادیث کا وہ مجموعہ ہےجسے امام بغوی نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر خطیب تبریزی نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔  اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی۔مزید برآں ہر فصل میں ایک باب کا اضافہ کیا۔’مشکوۃ المصابیح‘ کو تین فصول میں تقسیم کیا گیا ہےپہلی فصل میں  صحیح بخاری و مسلم کی احادیث بیان کی گئی ہیں۔ دوسری فصل میں وہ احادیث ہیں جن کو دیگر ائمہ نے اپنی کتب میں نقل کیا ہے۔ تیسری فصل میں شروط کے تحت ایسی چیزیں شامل ہیں جن میں باب کا مضمون پایا جاتا ہے۔ ’مشکوۃ المصابیح‘ کی افادیت کے پیش نظر اس  کے متعدداردو تراجم شائع ہوچکے ہیں۔ اس کا پیش نظر اردو قالب مولانا صادق خلیل  مرحوم کی انتھک محنت کا ثمرہ ہے۔ خدا ان کو غریق رحمت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ دے۔ کتاب کے اردو ترجمے میں ان کی محنت کی جھلک واضح نظر آتی ہے لیکن ترجمے میں بعض جگہ سرسری نقائص کا بھی اشارہ ملتا ہے۔ مثلاً بعض مقامات پر مشکل الفاظ کا ترجمہ چھوڑ دیا گیا ہے۔ اور ٹائٹل پر مولانا کے نام کے ساتھ مترجم و شارح بھی لکھا گیا ہے حالانکہ انہوں نے صرف ترجمہ کیا ہے احادیث کی تشریح نہیں کی۔ بہت نادر مقامات پر بعض حدیثوں کی صرف مختصر وضاحت کی ہے۔ اس کے علاوہ تحقیق و نظر ثانی کے ذیل میں ناصر محمود داؤد کا نام ذکر کرتے ہوئے پیش لفظ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ضعیف رواۃ کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اسماء و رجال کی کتب کے حوالہ جات دئیے گئے ہیں۔ حالانکہ امر واقع اس سے بالکل مختلف ہے۔ اور بہت کم مقامات پر یہ اہتمام نظر آتا ہے۔ اور تحقیق تو کجا مشکوۃ میں بیان کردہ احادیث کی تخریج بھی نہیں کی گئی۔

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

کتاب الأداب.... باب السّلام

 

 

آداب او رسلام

 

9

گھر میں داخل ہونے  سے پہلے اجازت طلب کرنا

 

24

مصافحہ او رمعانقہ کرنا

 

28

کسی شخص کی آمد پرکھڑے ہونا

 

35

بیٹھنے، سونے  اور چلنے پھرنے کے آداب

 

39

چھینک مارنے  اور جمائی لینے کا بیان

 

49

ہنسنے کے آداب

 

51

نام رکھنے کے آداب

 

53

خطابت اور شعر کے آداب

 

63

زبان کی حفاظت، غیبت اور گالی گلوچ سے احتراز

 

73

وعدے کی اہمیت

 

93

مزاح اور خوش طبعی  کرنا

 

96

فخر اور جاہلی تعصب کی ممانعت

 

100

نیکی اور صلہ رحمی

 

106

اللہ کی مخلوق سےشفقت کرنا اور  ان پر ترس کھانا

 

119

اللہ کے لیے کسی سے محبت کرنا .....

 

136

وہ امور جن سے روکا جاتا ہے۔ ترک ملاقات، قطع تعلق اور عیوب کا تجسّس

 

145

معاملات میں سوچ بچار اور احتیاط

 

153

نرمی، حیاء اور  حُسن اخلاق

 

158

غصّہ اور تکبر

 

167

ظلم کی مٍذمت

 

173

اچھی باتوں کا حکم

 

178

دلوں میں رقت پیدا کرنے والی باتیں

 

188

کتاب الرقاق

 

 

فقراء کی فضیلت  اور نبی کریم ﷺ  کی معیشت

 

213

لمبی آرزوئیں  اور دنیوی لالچ

 

226

اللہ کی فرمانبرداری  کرتے ہوئے  مال اور عمر سے محبت کرنا

 

231

توکل اور صبر کی فضیلت

 

236

ریا کاری او رشہرت سے بچنا

 

245

گریہ و زاری کرنا او راللہ کے  عذاب سے ڈرنا

 

254

لوگوں میں  تبدیلی  کا رونما ہونا

 

265

ڈرانا اور نصیحت کرنا

 

270

کتاب الفتن

 

 

فتنوں کا وقوع پذیر ہونا

 

276

لڑائیوں کے بارے میں پیش گوئیاں

 

292

قیامت کی علامت

 

305

قیامت  سے پہلے ظاہر ہونے والی علامات اور دجال

 

316

ابن صیاد کے بارے میں چند معلومات

 

336

حضرت عیسیٰ ؑ کا آسمان سے اترنا

 

343

قرب قیامت کا بیان (جو شخص فوت ہوگیا  اس پر قیامت قائم ہوگئی)

 

346

قیامت صرف بُرے لوگوں پر قائم ہوگی

 

349

کتاب صفۃ  القیامۃ والجنۃ والنار

 

 

قیامت کے احوال  او رجنت  اور دوزخ کا ذکر

 

352

صُور پھونکنے کا بیان

 

352

قیامت کے روز مخلوق کو جمع کرنےکا ذکر

 

357

حساب، قصاص اور ترازہ کا بیان

 

366

حوض کوثر اور قیامت کےدن  شفاعت کا بیان

 

375

جنت اور اہل جنت کے احوال

 

405

دیدار الہٰی کا بیان

 

423

دوزخ کی کیفیت اور دوزخیوں کے حالات

 

430

جنت اور دوزخ  کی تخلیق

 

441

کائنات کی ابتداء اور انبیاء ؑ   کا تذکرہ

 

444

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 47673
  • اس ہفتے کے قارئین 164776
  • اس ماہ کے قارئین 738823
  • کل قارئین110060261
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست