#2077

مصنف : ولی الدین الخطیب التبریزی

مشاہدات : 30234

مشکوۃ المصابیح جلد اول

  • صفحات: 692
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17300 (PKR)
(ہفتہ 01 نومبر 2014ء) ناشر : مکتبہ محمدیہ، لاہور

اللہ تعالی کی رسی یعنی  قرآن کریم  کے ساتھ انسان کا  تعلق اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب  تک  قرآن کریم کی  تشریح وتفسیر رسول اللہ ﷺ کی سنت ،حدیث یعنی  آپ کے طریقہ سے نہ ہو  اور آپ ﷺ کےطریقہ کےساتھ وابستہ ہونا اس وقت تک ناممکن ہے  جب تک اس علم پر عمل  نہ کیا جائے ۔کتبِ حدیث کے مجموعات میں  سے   ایک مجموعۂ حدیث ’’مشکاۃ المصابیح‘‘  کے نام سے معروف    ہے ۔مشکاۃ المصابیح احادیث نبویہ ﷺ کا انمول ذخیرہ ہے جسے  امام بغوی  نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر علامہ  خطیب تبریزی ﷫نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔  اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی اور اس کو تین فصول میں تقسیم کیا ۔اس  کتاب کی افادیت کے پیش نظر اس  کے متعدداردو تراجم کیے گئے  اور  جید علماء کرام  نے اس پر تحقیق وتخریج کا کام بھی کیا  ہے ۔ یہ  مجموعہ جہاں دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے  تووہیں یہ عام پرھے لکھے افراد کےلیے  بھی  روشنی کامینارہ  ہے۔ اصولی طور پر اگر اس کی اہمیت کودیکھا جائے تواحادیث کا یہ  ایسا ذخیرہ ہے  کہ جوہر  ایک  مسلمان گھرانے کی ضرورت ہے  کیونکہ اس میں دین ِاسلام کےتقریبا ہر قسم کے مسائل درج ہیں کہ جن کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ہر مسلمان کادینی فریضہ ہے ۔زیرتبصرہ   مشکوٰۃ المصابیح کا نسخہ   سیدمحمد  عبداللہ   غزنوی کے   فرزند جلیل   سید محمد عبدالاول غزنوی کا ترجمہ وفوائد   پانچ مجلدات پر مشتمل ہےاور اس میں احادیث کی تخریج  کےساتھ ساتھ شیخ ناصرالدین البانی کی  طرف سے حکم الحدیث کے عنوان  سے صحت وضعف کا حکم  لگا کر حدیث کی اہمیت کو واضح کیاگیاہے ۔محترم  حافظ عبد لخبیر اویسی اور  پروفیسر ابو انس محمدسرور گوہر نے  اس میں  تسہیل ترجمہ وحواشی کا  کام  انتہائی خوش اسلوبی سے کیا  ہے ۔جس  کی وجہ سے  قاری کےلیے     سید عبد الاول غزنویکے ترجمہ وفوائد سے  استفادہ کرنا آسان ہوگیا ہے ۔ اللہ  تعالیٰ اس کتاب کی تیاری میں شامل تمام احباب کی مساعی جمیلہ کو شرف ِقبولیت سے  نواز ے ۔جلد اول  کے  شروع میں  ائمہ  محدثین  کے  حالات واحوال پر  مشتمل  طویل  مقدمہ اور  جلد پنجم کے  آخر میں’’ الاکمال فی اسماء الرجال ‘‘کا ترجمہ بھی شامل  اشاعت  ہے  جو کہ طالبانِ حدیث کے لیے  انتہائی مفید ہے ۔(آمین) (م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

کتاب الایمان

 

 

ایمان کے مسائل کا بیان

 

65

بڑے گناہوں اور نفاق کی نشانیوں کا بیان

 

90

وسوسہ کا بیان

 

97

تقدیر پر ایمان لانے کا بیان

 

103

عذاب قبر ثابت کرنے کا بیان

 

127

کتاب وسنت پر مضبوطی سے عمل کرنے کا بیان

 

137

علم کا بیان

 

163

پاکیزگی کا بیان

 

194

وضو کو واجب کرنے والی چیزوں کا بیان

 

202

مسواک کرنے کا بیان

 

226

نہانے کا بیان

 

244

پانی کے احکام کا بیان

 

260

تیمم کا بیان

 

279

حیض کا بیان

 

288

نماز کا بیان

 

298

اذان کا بیان

 

328

سترہ کا بیان

 

380

رکوع کا بیان

 

422

تشہد کا بیان

 

435

سجدہ سہو کا بیان

 

475

امامت کا بیان

 

515

مسبوق کے حکم کا بیان

 

531

رات کی نماز کا بیان

 

547

نماز وتر کا بیان

 

575

قنوت کا بیان

 

587

نفل نماز کا بیان

 

606

نماز سفر کا بیان

 

612

جمعہ کا بیان

 

619

عیدین کی نماز کا بیان

 

648

قربانی کا بیان

 

658

نماز استسقاء کا بیان

 

677

ہواؤں کا بیان

 

684

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 5077
  • اس ہفتے کے قارئین 163609
  • اس ماہ کے قارئین 1682682
  • کل قارئین115574682
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست