#2126

مصنف : ولی الدین الخطیب التبریزی

مشاہدات : 19329

مشکوۃ المصابیح مع الاکمال فی اسماء الرجال جلد اول

  • صفحات: 721
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 18025 (PKR)
(منگل 25 نومبر 2014ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

مشکوٰۃ المصابیح  حدیث کی ایک  معروف کتاب ہے۔ جسے  اس کی تالیف کے دور سے ہی اس قدرشرفِ قبولیت حاصل ہے  کہ بہت سے لوگوں نے اس کی شروحات ،تعلیقات اور حواشی لکھے حتی خود مصنف کے استاذ محترم  نے بھی اپنے لائق  شاگرد کی تالیف کی ایک جامع شرح قلمبند فرمائی۔ یہ اعزاز بہت ہی کم لوگوں حاصل ہوا ہوگا۔’’مشکوٰۃ المصابیح‘‘ دراصل دوکتابوں کا مجموعہ ہے ایک کا نام مصابیح السنہ اور دوسری کا  نام مشکوٰۃ ہے۔کتبِ حدیث کےمجموعات میں اس کا نام سر فہرست ہے او ربہت سے دینی مدارس میں یہ  کتاب شاملِ  نصاب ہے ۔اس لیے  بہت سے اہل علم نے  اس کی عربی ،اردو زبان میں شروحات اور حواشی  لکھے ہیں ۔ صاحب  مشکوٰۃ نے  احادیث مشکوٰۃ کے راویوں اورمخرجین کے علاوہ ااحادیث کےضمن میں آنے والی شخصیات کا بھی ایک الگ کتاب میں بالاختصار تذکرہ کیا ہے  جس کا نام ’’ الاکمال فی اسماء الرجال‘‘ہے مدارسِ اسلامیہ میں پڑھائے جانے والے درسی نسخہ کےآخر میں یہ کتاب مطبوع ہے ۔مشکوٰۃ پڑھنے والے ہر شخص کےلیے  ’’الاکمال فی اسماء الرجال‘‘ کاپڑھنا  از حد ضروری ہے۔زیر تبصرہ  ’’مشکوٰۃ المصابیح‘‘ کے ترجمہ کے فرائض پروفیسر ابوانس محمد سرور گوہر نے سرانجام دئیے ہیں۔اور  انتہائی سلیس اور رواں ترجمہ پوری  احیتاط کےساتھ کیاہے۔اس ترجمہ کی  نظر ثانی شارح صحیح بخاری ،مفتی جماعت    شیخ الحدیث حافظ عبدالستار حماد نے  انتہائی  ذمہ داری سے   ادا کی  ہے۔ اور احادیث کی تخریج وتحقیق کا فریضہ عصر ِحاضر کےعظیم محقق علامہ حافظ زبیر علی زئی نے عرق ریزی سے سرانجام دیا ہے ۔اوراس  میں  شامل اشاعت  الاکمال کاترجمہ معروف اسلامی سکالر ومضمون نگار ،مترجم کتب کثیرہ  پروفیسر ابو حمزہ سعیدمجتبیٰ السعیدی (سابق استاذ حدیث جامعہ لاہورالاسلامیہ ،ورکن مجلس ادارت ماہنامہ  محدث،لاہور) کےقلم ہوا ہے  ۔کتاب  ہذا پر مذکورہ  معروف  علمی  شخصیات  کے کام کی وجہ  سے زیر تبصرہ ایڈیشن منفرد خصوصیات کا حامل ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کےمصنف،مترجم، محقق ،ناشرین اور  کتاب کو تیار کرنے والے دیگر اہل علم کی  کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے  نوازے (آمین)(م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

7

حر ف اول

 

9

مقدمہ از : حافظ زبیر علی زئی

 

12

مقدمہ از: حافظ عبد الستار الحماد

 

14

مقدمہ از : امام خطیب تبریزی

 

28

کتاب الایمان

 

31

کبیر گناہوں اور نفاق کی علامتوں کا بیان

 

49

باب وسوسہ کےبیان میں ہے

 

54

تقدیر پر ایمان لانے کا بیان

 

59

عذاب قبر کے اثبات کا بیان

 

75

کتاب وسنت کے ساتھ تمسک اختیار کرنے کا بیا ن

 

83

کتاب العلم

 

102

علم اور اس کی فضیلت کا بیان

 

102

کتاب الطہارۃ

 

124

وجوب وضو کے اسباب کا بیان

 

130

قضائے حاجت کےآداب کا بیان

 

138

وضو کے طریقوں کا بیان

 

152

غسل کا بیان

 

161

جنبی شخص سے میل جول رکھنے اور اس کے لیے مباح امورکا بیان

 

167

پانی کے احکام کا بیان

 

173

نجاست دور کرنے کا بیان

 

178

موزوں پر مسح کرنے کا بیان

 

184

تیمم کا بیان

 

187

غسل مسنون کا بیان

 

191

حیض کا بیان

 

194

مستحاضہ کا بیان

 

198

کتاب الصلاۃ

 

201

نماز کے اوقات کا بیان

 

206

تعجیل نماز کا بیان ؍ اول وقت نماز پڑھنے کا بیان

 

210

فضائل نماز کا بیان

 

219

اذان کا بیان

 

223

اذان دینے اور اذان کا جواب دینے کی فضیلت

 

228

اذان کے بعض احکام کا بیان

 

235

مساجد او رنماز پڑھنے کے مقامات کا بیان

 

239

ستر کا بیان

 

257

سترہ کا بیان

 

262

نماز پڑھنے کا بیان

 

267

تکبیر تحریمہ کے بعد پڑھی جانے والی چیزوں کا بیان

 

275

نماز میں قراءت کا بیان

 

280

رکوع کا بیان

 

293

سجود اور ان کی فضیلت کا بیان

 

299

تشہد کا بیان

 

304

نبی ﷺ پر درود پڑھنے اور اس کی فضیلت کا بیان

 

308

تشہد کی دعا کا بیان

 

314

نماز کے بعد ذکر کا بیان

 

319

دوران نماز ناجائز اور مباح اعمال کا بیان

 

326

(نماز میں ) بھول جانے کا بیان

 

336

سجدہ تلاوت کا بیان

 

340

نماز کے لیے ممنوع اوقات کا بیان

 

344

جماعت اوراس فضیلت کابیان

 

350

صفیں برابر کرنے کا بیان

 

359

(نماز میں ) کھڑے ہونے کی جگہ کا بیان

 

365

امامت کا بیان

 

369

امام کی ذمہ داری کا بیان

 

373

مقتدی کے لیےامام کی متابعت اور حکم مسبوق کا بیان

 

376

دومرتبہ نماز پڑھنے والے آدمی کا بیان

 

382

سنتوں اور ان کی فضیلت کابیان

 

386

نماز تہجد کا بیان

 

394

نمازتہجد کے اذکار

 

402

عمل میں میانہ روی کا بیان

 

412

وتر کا بیان

 

416

قنوت کا بیان

 

425

ماہ رمضان کے قیام کا بیان

 

428

نماز چاشت کابیان

 

433

نفل نماز کا بیان

 

437

نماز تسبیح کا بیان

 

440

نماز سفر کا بیان

 

442

جمعہ کا بیان

 

448

وجوب جمعہ کا بیان

 

454

نظافت اور اول وقت آنے کا بیان

 

457

خطبہ اور نماز کا بیان

 

462

نماز خوف کا بیان

 

267

نما عیدیں کا بیان

 

471

قربانی کابیان

 

478

عتیرہ کا بیان

 

485

نماز خسوف

 

487

سجدہ شکر کا بیان

 

492

نماز استسقاء کا بیان

 

494

آندھیوں کا بیان

 

499

 

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 47827
  • اس ہفتے کے قارئین 164930
  • اس ماہ کے قارئین 738977
  • کل قارئین110060415
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست