#2759

مصنف : امام ابو عیسٰی محمد بن عیسیٰ ترمذی

مشاہدات : 16488

جامع ترمذی مترجم اردو ( تخریج شدہ ایڈیشن ) جلد دوم

  • صفحات: 1185
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 29625 (PKR)
(جمعرات 30 جولائی 2015ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور

جامع ترمذی حدیث کی معروف کتب صحاح ستہ میں سے حدیث کی اہم کتاب ہےامام ترمذی نے اپنی اس کتاب میں خصوصیت کے ساتھ احادیثِ احکام کا اہتمام کیا ہے جن پر فقہاء کرام کا عمل رہا ہے۔ دوسری طرف اس کو صرف احکام کے لیے مختص نہیں کیا؛ بلکہ امام بخاری کی طرح تمام ابواب کی احادیث لاکر اس کتاب کو جامع بنادیا ہے۔ صحاحِ ستہ میں انہی دو کتابوں پر بالاتفاق جامع کا اطلاق کیا جاتا ہےاس کتاب کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ امام ترمذیؒ ہرحدیث کے آخر میں اس کی سند کے بارے میں صحیح، حسن یاضعیف ہونے کا حکم لگاتے ہیں اور طلبہ حدیث کو مدارجِ حدیث معلوم کرنے میں اس سے بہت مدد ملتی ہے؛ پھرآپ آخر ابواب میں مذاہب فقہاء بھی بیان کرتے ہیں، اس سے پتہ چلتا ہے کہ ان دنوں فہم حدیث میں مذاہب فقہاء کو کس درجہ اہمیت حاصل تھی اور محدثین بیان ِحدیث میں فقہاء کی آراء بیان کرنے میں کوئی عار نہ سمجھتے تھے۔ محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی ﷫ نے سنن ترمذی کی صحیح اور ضعیف احادیث کو الگ الگ کیا ہے۔اور جامع ترمذی کی کئی شروح لکھی گئی ہیں جو علماء میں متداول ہیں۔علامہ بدیع الزماں ﷫ نے جامع ترمذی کا بھی اردوترجمہ کیا یہی ترجمہ رائج ہے بعض ناشرین نےاسی ترجمہ کوتسہیل وتہذیب کے ساتھ کے شائع کیا ہے ۔ زیر تبصرہ ’’جامع ترمذی مترجم اردو‘‘علامہ بدیع الزماں کے ترجمہ وتشریح پرمشتمل ہے ۔علاوہ ازیں اس میں حدیث کی ترقیم علامہ فواد عبد الباقی اورعلامہ ناصر الدین البانی﷫ کا حکم صحت وضعف حدیث بھی اس میں شامل ہے ۔نیز جامع ترمذی کے تحقیق وتخریج شدہ اس جدید ایڈیشن کی تسہیل وتہذیب محترم جناب حافظ محمد انور زاہد نےبڑی محنت سے کی ہے ۔اگر چہ ویب سائٹ پر جامع ترمذہ کا ترجمہ موجود ہے لیکن یہ ایڈیشن چونکہ تحقیق وتخریج شدہ ہے اس لیے اسے بھی اسے ویب سائٹ پر پبلش کیا جارہا ہے ۔اللہ تعالیٰ ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے (آمین)( م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

قدر کے بیان میں

 

40

فتنوں کے بیان میں

 

58

خوابوں کی تعبیر کے بیان میں

 

151

گواہوں کے متعلق مسائل کے بیان میں

 

171

زہد کے بیان میں

 

178

قیامت کے بیان میں

 

240

جنت کے بیان میں

 

318

دوزخ کے بیان میں

 

361

ایمان کے بیان میں

 

387

طلب علم کی فضیلت کے بیان میں

 

422

الاستیذان و آداب کے بیان میں

 

451

مثانوں کے بیان میں

 

527

فضائل قرآن کے بیان میں

 

539

قراءت کے بیان میں

 

567

قرآن کی تفسیر کے بیان میں

 

578

دعاؤں کے بیان میں

 

888

فضیلتوں کے بیان میں

 

1014

راویوں کے بیان میں

 

1174

فہرست نا مکمل

 

 

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7931
  • اس ہفتے کے قارئین 7931
  • اس ماہ کے قارئین 1681882
  • کل قارئین113289210
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست