#2758

مصنف : امام ابو عیسٰی محمد بن عیسیٰ ترمذی

مشاہدات : 19825

جامع ترمذی مترجم اردو ( تخریج شدہ ایڈیشن ) جلد اول

  • صفحات: 1171
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 29275 (PKR)
(بدھ 29 جولائی 2015ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور

جامع ترمذی حدیث کی معروف کتب صحاح ستہ میں سے حدیث کی اہم کتاب ہےامام ترمذی نے اپنی اس کتاب میں خصوصیت کے ساتھ احادیثِ احکام کا اہتمام کیا ہے جن پر فقہاء کرام کا عمل رہا ہے۔ دوسری طرف اس کو صرف احکام کے لیے مختص نہیں کیا؛ بلکہ امام بخاری کی طرح تمام ابواب کی احادیث لاکر اس کتاب کو جامع بنادیا ہے۔ صحاحِ ستہ میں انہی دو کتابوں پر بالاتفاق جامع کا اطلاق کیا جاتا ہےاس کتاب کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ امام ترمذیؒ ہرحدیث کے آخر میں اس کی سند کے بارے میں صحیح، حسن یاضعیف ہونے کا حکم لگاتے ہیں اور طلبہ حدیث کو مدارجِ حدیث معلوم کرنے میں اس سے بہت مدد ملتی ہے؛ پھرآپ آخر ابواب میں مذاہب فقہاء بھی بیان کرتے ہیں، اس سے پتہ چلتا ہے کہ ان دنوں فہم حدیث میں مذاہب فقہاء کو کس درجہ اہمیت حاصل تھی اور محدثین بیان ِحدیث میں فقہاء کی آراء بیان کرنے میں کوئی عار نہ سمجھتے تھے۔ محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی ﷫ نے سنن ترمذی کی صحیح اور ضعیف احادیث کو الگ الگ کیا ہے۔اور جامع ترمذی کی کئی شروح لکھی گئی ہیں جو علماء میں متداول ہیں۔علامہ بدیع الزماں ﷫ نے جامع ترمذی کا بھی اردوترجمہ کیا یہی ترجمہ رائج ہے بعض ناشرین نےاسی ترجمہ کوتسہیل وتہذیب کے ساتھ کے شائع کیا ہے ۔ زیر تبصرہ ’’جامع ترمذی مترجم اردو‘‘علامہ بدیع الزماں کے ترجمہ وتشریح پرمشتمل ہے ۔علاوہ ازیں اس میں حدیث کی ترقیم علامہ فواد عبد الباقی اورعلامہ ناصر الدین البانی﷫ کا حکم صحت وضعف حدیث بھی اس میں شامل ہے ۔نیز جامع ترمذی کے تحقیق وتخریج شدہ اس جدید ایڈیشن کی تسہیل وتہذیب محترم جناب حافظ محمد انور زاہد نےبڑی محنت سے کی ہے ۔اگر چہ ویب سائٹ پر جامع ترمذہ کا ترجمہ موجود ہے لیکن یہ ایڈیشن چونکہ تحقیق وتخریج شدہ ہے اس لیے اسے بھی اسے ویب سائٹ پر پبلش کیا جارہا ہے ۔اللہ تعالیٰ ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے (آمین)( م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

71

امام ترمذی

 

73

جامع ترمذی ، مقام اور شان

 

78

پیش لفظ

 

80

جمعہ کے بیان میں

 

81

وتر کے بیان میں

 

155

جمعہ کے بیان میں

 

299

سفر کے بیان میں

 

343

زکوۃ کے بیان میں

 

375

روزوں کے بیان میں

 

409

حج کے بیان میں

 

467

جنازہ کے بیان میں

 

539

نکاح کے بیان میں

 

595

دودھ ہلانے کے بیان میں

 

631

طلاق اور لعان کے بیان میں

 

647

خرید و فروخت کے بیان میں

 

667

حکومت و قضاء کے بیان میں

 

731

دیتوں کے بیان میں

 

769

حد اور سزاؤں کے بیان میں

 

789

شکار کے مسائل کے بیان میں

 

815

قربانی کے مسائل کے بیان میں

 

829

قسموں اور نذروں کے بیان میں

 

845

سیر کے بیان میں

 

857

جہاد کے فضائل کے بیان میں

 

895

جہاد کے بیان میں

 

917

لباس کے بیان میں

         

939

کھانوں کے بیان میں

 

967

مشروبات کے بیان میں

 

1003

والدین اور صلہ رحمی کے بیان میں

 

1021

دوا و علاج کے بیان میں

 

1085

فرائض ، ترکہ کے بیان میں

 

1124

وصیتوں کے بیان میں

 

1147

ولا اور ہبہ کے باین میں

 

1157

فہرست نا مکمل

 

 

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42419
  • اس ہفتے کے قارئین 238587
  • اس ماہ کے قارئین 862295
  • کل قارئین112469623
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست