#489.01

مصنف : علامہ شبلی نعمانی

مشاہدات : 72896

مقالات شبلی جلد2

  • صفحات: 95
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2375 (PKR)
(منگل 08 جنوری 2013ء) ناشر : مسلم اکادمی لاہور

علامہ شبلی نعمانی اردو کے مایہ ناز علمی و ‌ادبی شخصیات میں سے ہیں۔ خصوصاً اردو سوانح نگاروں کی صف میں ان کی شخصیت سب سے قدآور ہے۔ مولانا شبلی نے مستقل تصنیفات کے علاوہ مختلف عنوانات پر سیکڑوں علمی و تاریخی و ادبی و سیاسی مضامین لکھے تھے جو اخبارات و رسائل کے صفحات میں منتشر تھے۔ اگرچہ مولانا مرحوم کے چند مضامین ’رسائل شبلی‘ اور ’مقالات شبلی‘ کے نام سے ان کی زندگی ہی میں شائع ہو چکے تھے، لیکن یہ دونوں مجموعے ناتمام ہیں اور صرف چند تاریخی و علمی مضامین پر مشتمل ہیں،  مولانا کے تمام مضامین کو یکجا صورت میں پیش کرنے کے لیے ہندوستان کے مختلف رسائل و اخبارات مثلاً معارف علی گڑھ، دکن ریویو، انسٹیٹیوٹ گزٹ، تہذیب الاخلاق، الندوہ، مسلم گزٹ وغیرہ سے مولانا کے تحریر کردہ  تمام مضامین استقصاء کے ساتھ نہایت تلاش و محنت سے جمع  کیے گئے اور مختلف موضوع کے لحاظ سے الگ الگ ان کی تقسیم کی گئی اور ’مقالات شبلی‘ کے نام سے اشاعت کا انتظام کیا گیا۔ یہ اس سلسلے کی دوسری جلد ہے۔ جس میں مولانا کے دس مضامین شائع کیے گئے ہیں۔ اس میں مولانا کے ان مضامین کو جگہ دی گئی ہے جن کا تعلق براہ راست ادب سے ہے۔ ان میں سے صرف دو مضمون ’سر سید مرحوم اور اردو لٹریچر‘ اور ’املا اور صحت الفاظ‘ علی گڑھ کالج منتھلی میگزین سے لیے گئے ہیں اور ’اردو ہندی‘ معارف میں چھپا تھا بقیہ کل مضامین الندہ سے لیے گئے ہیں۔ ادب سے شغف رکھنے والے صاحبان علم کے لیے یہ ایک خاصے کی چیز ہے۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

دیباچہ

 

1

عربی زبان

 

1

فن بلاغت

 

4

نظم  القرآن وجمہرۃ البلاغۃ

 

12

شعر العرب

 

26

عربی اور فارسی شاعری کا موازنہ

 

42

سرسید مرحوم اور اردو لٹریچر

 

49

املا اور صحت الفاظ

 

57

اردو ہندی

 

61

بھاشا زبان اور مسلمان

 

67

تحفۃ الہند

 

78

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 34571
  • اس ہفتے کے قارئین 556974
  • اس ماہ کے قارئین 1610474
  • کل قارئین110931912
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست