#2834

مصنف : محمد صادق سیالکوٹی

مشاہدات : 5141

انوار الزکوٰۃ

  • صفحات: 208
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7280 (PKR)
(اتوار 16 اگست 2015ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور

دینِ اسلام کا جمال وکمال یہ ہے کہ یہ ایسے ارکان واحکام پر مشتمل ہے جن کا تعلق ایک طرف خالق ِکائنات اور دوسری جانب مخلوق کےساتھ استوار کیا گیا ہے۔ دین فرد کی انفرادیت کا تحفظ کرتے ہوئے اجتماعی زندگی کوہر حال میں قائم رکھنے کاحکم دیتاہے۔اس کے بنیادی ارکان میں کوئی ایسا رکن نہیں جس میں انفرادیت کے ساتھ اجتماعی زندگی کو فراموش کیا گیا ہو ۔انہی بینادی ارکان خمسہ میں سے ایک اہم رکن زکوٰۃ ہے۔ عربی زبان میں لفظ ’’زکاۃ‘‘ پاکیزگی ،بڑھوتری اور برکت کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔جبکہ شریعت میں زکاۃ ایک مخصوص مال کے مخصوص حصہ کو کہا جاتا ہے جو مخصوص لوگوں کو دیا جاتا ہے ۔اور اسے   زکاۃ اس لیے کہاجاتا ہے کہ اس سے دینے والے کا تزکیہ نفس ہوتا ہے اور اس کا مال پاک اور بابرکت ہوجاتا ہے۔ نماز کے بعد دین اسلام کا اہم ترین حکم ادائیگی زکاۃ ہے ۔اس کی ادائیگی فر ض ہے اور   دینِ اسلام کے ان پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے جن پر دین قائم ہے۔زکاۃ ادا کرنےکے بے شمار فوائد اور ادا نہ کرنے کے نقصانات ہیں ۔قرآن مجید اور احادیث نبویہ میں تفصیل سے اس کے احکام ومسائل بیان ہوئے۔ جو شخص اس کی فرضیت سےانکار کرے وہ یقینا کافر اور واجب القتل ہے۔ یہی وجہ کہ خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق﷜ نے مانعین ِزکاۃ کے خلاف اعلان جنگ کیا۔اور جو شخص زکاۃ کی فرضیت کا تو قائل ہو لیکن اسے ادا نہ کرتا ہو اسے درد ناک عذاب میں مبتلا کیا جائے گا۔جس کی وضاحت سورہ توبہ کی ایت 34۔35 اور صحیح بخاری شریف کی حدیث نمبر1403 میں موجود ہے۔ اردو عربی زبان میں زکوٰۃ کے احکام ومسائل کےحوالے سے بیسیوں کتب موجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’انوار الزکاۃ ‘‘ بھی اسی سلسلہ ایک کڑی ہے ۔جو کہ معروف عالم دین مصنف کتب کثیرہ مولانا محمد سیالکوٹی ﷫ کی زکوۃ کےموضوع پر آسان فہم جامع کتاب ہے۔ جس میں انہوں نے زکاۃ او رصدقات کےتمام مسائل قرآن وحدیث کی روشنی میں بیان کیے ہیں ۔اللہ تعالیٰ مولانا کی تمام تبلیغی وتصنیفی خدمات کوقبول فرمائے اور اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے۔ آمین(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

فہرست

3

مالی عبادت

9

مال کو گزران کا سبب بنانا

10

اللہ کو قرض دینا

11

مال خرچ کرنے کا حکم

12

بخیلوں کے لیے تخویف

13

راہ خدا میں مال خرچ کرنے کا بے پناہ ثواب

14

ایک روپے کا لاکھوں روپے کے برابر ثواب

15

صدقات کا اجر احسان نہ جتانے پر ملے گا

16

راہ خد میں دے کر کبھی احسان نہ جتائیں

17

صدقات و خیرات کا ابطال

18

ریا کار کی سل صاف

19

ریائی صدقات

290

اللہ کی رضا جوئی کے لیے خرچ کرنے کی مثال

21

ریا اور نمود کی آتش، ایک اور مثال

23

باغ جن بھن کر راکھ ہو گیا

24

زکوٰۃ و خیرات مال حلال سے دیں

25

مال حلال کمائیں

26

حرام مال سے زکوٰۃ و صدقات قبول نہیں ہوتے

26

بری چیز دینے کا قصد نہ کرو

27

اللہ تعالیٰ کی معیت کی نشانیاں

28

 

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 2325
  • اس ہفتے کے قارئین 95683
  • اس ماہ کے قارئین 719391
  • کل قارئین112326719
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست