#2600

مصنف : ڈاکٹر یوسف القرضاوی

مشاہدات : 12824

فقہ الزکوۃ حصہ اول دوم

  • صفحات: 682
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17050 (PKR)
(جمعہ 12 جون 2015ء) ناشر : البدر پبلیکیشنز لاہور

دینِ اسلام کا جمال وکمال یہ  ہے کہ یہ ایسے ارکان واحکام پر مشتمل ہے جن کا تعلق ایک طرف خالق ِکائنات اور دوسری جانب مخلوق کےساتھ استوار کیا گیا ہے ۔ دین  فرد کی انفرادیت  کا تحفظ کرتے ہوئے اجتماعی زندگی کوہر حال میں قائم رکھنے  کاحکم دیتاہے۔اس کے بنیادی ارکان  میں کوئی ایسا رکن نہیں جس میں انفرادیت  کے ساتھ اجتماعی زندگی  کو فراموش کیا گیا ہو ۔انہی  بینادی ارکان خمسہ میں سے  ایک  اہم رکن زکوٰۃ ہے۔عربی زبان میں  لفظ  ’’زکاۃ‘‘ پاکیزگی ،بڑھوتری اور برکت کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔جبکہ شریعت  میں  زکاۃ ایک  مخصوص مال کے مخصوص حصہ کو کہا جاتا ہے جو مخصوص لوگوں کو دیا جاتا ہے ۔اور اسے   زکاۃ اس لیے کہاجاتا ہے کہ اس سے دینے والے کا تزکیہ نفس ہوتا ہے اور اس کا مال پاک اور بابرکت ہوجاتا ہے۔ نماز کے بعد دین اسلام کا اہم ترین حکم ادائیگی زکاۃ ہے ۔اس کی ادائیگی فر ض ہے اور   دینِ اسلام  کے ان پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے جن پر دین قائم ہے۔زکاۃ ادا کرنےکے بے شمار فوائد اور ادا نہ کرنے کے  نقصانات  ہیں ۔قرآن مجید اور احادیث نبویہ میں  تفصیل سے اس کے احکام  ومسائل بیان ہوئے ۔جو شخص اس کی فرضیت سےانکار کرے وہ  یقینا کافر اور واجب القتل ہے  ۔یہی وجہ کہ  خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق  نے  مانعین ِزکاۃ کے خلاف اعلان جنگ کیا۔اور جو شخص زکاۃ کی فرضیت کا تو قائل ہو لیکن اسے ادا نہ کرتا ہو  اسے درد ناک عذاب میں  مبتلا  کیا جائے گا۔جس کی  وضاحت سورہ توبہ کی ایت 34۔35 اور صحیح بخاری شریف کی حدیث نمبر1403میں موجود ہے ۔ اردو عربی زبان میں  زکوٰۃ کے  احکام ومسائل کےحوالے سے  بیسیوں  کتب موجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ فقہ الزکاۃ‘‘ مسائل زکاۃ کےبہت  سے  پہلوؤں پر محیط ہے ۔ کتاب کے مصنف ڈاکٹر یو سف القرضاوی   عالم اسلام  کے  معروف دینی رہنما  اور ہیں  ان کی علمی خدمات  نے  عالمِ اسلام پر گہرے اثرات مرتب کیے  ہیں ۔ انہو ں نے  اپنی اس کتاب میں وقت کے ایک بڑے چیلنج کا مؤثر اور شافی کافی جواب دیا ہے  اور اسلام کے مالیاتی نظام کا خاکہ پیش کر کے مسئلہ کا یقینی حل پیش کیا ہے۔یہ کتاب اہل علم کے ہاں مرجع کی حیثیت  رکھتی ہے ۔اصل عربی کتاب دو جلدوں میں ہے۔ جناب ساجد الرحمن  صاحب نے  اس کتاب کا سادہ   سلیس اور بامحاورہ ترجمہ  کیا۔ادارہ معارف اسلامی  نے  1981ء میں اسے پہلی بار شائع کیا۔ اللہ تعالیٰ مصنف ، مترجم  اور ناشرین کی اس کاوش کو  قبول  فرمائے اور اسے   امت مسلمہ کےلیے نفع بخش  بنائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

11

تمہید

 

50

پہلا باب زکوۃ کی فرضیت اور اسلام میں اس کا مقام

 

59

دوسرا باب کن لو گوں پر زکوۃ فرض ہے

 

128

تیسرا باب وہ امور جن پر زکوۃ فرض ہے اور زکوۃ کی مقررہ مقداریں

 

161

فصل اول وہ اموال جن پر زکوۃ عائد ہوتی ہے اور زکوۃ کی شرائط

 

162

فصل دوم سونے اور چاندی پر زکوۃ

 

226

فصل سوم تجارتی ثروت پر زکوۃ

 

228

فصل چہارم زرعی سرمائے پر زکوۃ

 

230

فصل پنجم شہد اور حیوانی پیداوار پر زکوۃ

 

232

چھٹی فصل معدنی اور بحری دولت پر زکوۃ

 

247

ساتویں فصل عمارتوں اور کارخانوں کی آمدنیوں پر زکوۃ

 

276

آٹھویں فصل کسب عمل پر اور آزاد پیشوں پر زکوۃ

 

308

نویں فصل حصص اور سرٹیفکیٹوں پر زکوۃ

 

349

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 23108
  • اس ہفتے کے قارئین 448598
  • اس ماہ کے قارئین 1649083
  • کل قارئین113256411
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست