#7281.02

مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

مشاہدات : 1208

فقہ الصلاۃ نماز نبوی مدلل جلد سوم ( جدید ایڈیشن)

  • صفحات: 775
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 31000 (PKR)
(اتوار 28 اپریل 2024ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور

نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے۔ قرآن و حدیث میں نماز کو بروقت اور باجماعت ادا کرنے کی بہت زیادہ تلقین ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قدر اہم ہے کہ سفر و حضر ، میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت و فضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں اور بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد و زن کے لیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہو گی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کے لیے رسول اللہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ فقہ الصلاۃ نماز نبوی مدلل ‘‘ابو عدنان محمد منیر قمر﷾ کی ان تقاریر کا مجموعہ ہے جو انہوں نے متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القیوین کے ریڈیو اسٹیشن کی اردو سروس سے نماز کے بارے میں روزانہ نشر ہونے والے پروگرام ’’ دین و دنیا‘‘ میں تقریباً 786 نشستوں میں پیش کیے ۔بعد ازاں مولانا حافظ ارشاد الحق (فاضل مدینہ یونیورسٹی) نے انہیں بڑی محنت سے مرتب کیا ہے ۔یہ کتاب 3؍ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے جو کہ اپنے موضوع میں اردو زبان میں شاید ضخیم ترین کتاب ہے ۔ اس کتاب میں احکام ِطہارت اور نماز کے جملہ احکام و مسائل کو قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیلاً مدلل انداز میں بیان کیا گیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی تمام دعوتی و تبلیغی ، تحقیقی و تصنیفی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض مولف

 

41

افتتاحیہ

 

43

الصلاۃ کے معانی و مفاہیم قرآن کریم میں

 

47

فقہ الصلاۃ قرآن کریم میں

 

54

نماز کا مسنون طریقہ اور اس کے احکام و مسائل

 

58

استقبال قبلہ

 

64

قیام

 

81

سترہ

 

102

نماز میں کھڑے ہوتے وقت صف بندی اور پاؤں کی کیفیت

 

142

مسنون کیفیت نماز اور اس کی ترتیب

 

173

دعائے استفتاح یا ثنا کا حکم

 

236

قراءت سورۃ الفاتحہ

 

288

آمین

 

311

سورت فاتحہ کے بعد قراءت کرنا

 

318

نماز تہجد یا قیام اللیل

 

355

نماز جمعہ

 

365

تکبیرات انتقال

 

386

مسئلہ رفع الیدین

 

391

رکوع اور اس کا حکم

 

404

قومہ

 

422

بشارت

 

434

سجدے

 

450

پیشانی اور ناک

 

471

سجدوں میں رفع الیدین

 

503

سجود کے وقت رفع الیدین

 

524

دوسری رکعت کے احکام و مسائل

 

546

تحقیقات جدیدہ اور ایک اصولی قاعدہ

 

580

دعائے قنوت

 

606

جزئیات میں اختلاف رائے

 

612

اخفائے تشہد

 

628

توحید کی گواہی

 

635

شاذ یا منکر جملہ

 

652

سجود و قعدے میں دعاؤں کی کثرت

 

678

مقتدی کے سلام پھیرنے کا وقت

 

693

سجدہ سہو

 

698

نماز قصر

 

706

مدت قصر

 

718

صلاۃ الخوف

 

736

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 74910
  • اس ہفتے کے قارئین 293294
  • اس ماہ کے قارئین 293294
  • کل قارئین111900622
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست