#7281.01

مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

مشاہدات : 1266

فقہ الصلاۃ نماز نبوی مدلل جلد دوم ( جدید ایڈیشن)

  • صفحات: 729
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 29160 (PKR)
(ہفتہ 27 اپریل 2024ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور

نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے۔ قرآن و حدیث میں نماز کو بروقت اور باجماعت ادا کرنے کی بہت زیادہ تلقین ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قدر اہم ہے کہ سفر و حضر ، میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت و فضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں اور بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد و زن کے لیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہو گی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کے لیے رسول اللہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ فقہ الصلاۃ نماز نبوی مدلل ‘‘ابو عدنان محمد منیر قمر﷾ کی ان تقاریر کا مجموعہ ہے جو انہوں نے متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القیوین کے ریڈیو اسٹیشن کی اردو سروس سے نماز کے بارے میں روزانہ نشر ہونے والے پروگرام ’’ دین و دنیا‘‘ میں تقریباً 786 نشستوں میں پیش کیے ۔بعد ازاں مولانا حافظ ارشاد الحق (فاضل مدینہ یونیورسٹی) نے انہیں بڑی محنت سے مرتب کیا ہے ۔یہ کتاب 3؍ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے جو کہ اپنے موضوع میں اردو زبان میں شاید ضخیم ترین کتاب ہے ۔ اس کتاب میں احکام ِطہارت اور نماز کے جملہ احکام و مسائل کو قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیلاً مدلل انداز میں بیان کیا گیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی تمام دعوتی و تبلیغی ، تحقیقی و تصنیفی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

گفتنی

 

29

حرف آغاز

 

29

آغاز کتاب

 

31

فضائل نماز قرآن کریم میں

 

31

شرائع قدیمہ اور نماز

 

35

ترک نماز کا انجام

 

36

فضائل نماز اور تارک نماز کا حکم و شرعی حیثیت

 

47

نماز پنجگانہ

 

47

فضائل نماز

 

52

نماز میں عدم پابندی کا انجام

 

68

ترک نماز کا انجام

 

76

تارک نماز کا حکم

 

83

تمام دلائل پر طائرانہ نظر

 

104

اذان و اقامت کے مسائل

 

139

اذان کے بعد مسجد سے بلا عذر نکلنا

 

166

نماز کے لیے ضروری لباس

 

174

ریشم کے لباس میں نماز

 

187

مقام ستر قرار نہ دینے والوں کے دلائل

 

196

کندھوں کو ڈھانپنا

 

210

نماز میں پگڑی یا ٹوپی سے سر کو ڈھانپنا

 

219

ننگے سر نماز کا جواز

 

226

نماز کے لیے عورت کا لباس

 

252

عورتوں کا پتلون پہننا

 

260

آزاد عورت اور کنیز کے پردے کا مسئلہ

 

303

عورت کے کار وغیرہ کی ڈرائیونگ کرنےکا حکم

 

384

احکام و آداب مساجد اور مقامات نماز

 

396

کفار کی عبادت گاہوں میں نماز

 

422

قبروں پر مساجد  تعمیر کرنے کا حکم

 

437

ائمہ فقہا کا مذہب

 

456

یہ قبریں یہ آستانے

 

477

جنت میں گھر

 

521

دائیں جانب تھوکنے کی ممانعت

 

547

مسجد میں گمشدہ بچوں یا دیگر چیزوں کا اعلان کرنا

 

561

تمباکو نوشی

 

605

عورت کا مسجد میں سونا

 

629

بچوں کو مسجد میں لے جانا

 

677

مسجد میں نماز جنازہ

 

696

مصادر و مراجع

 

719

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 28201
  • اس ہفتے کے قارئین 258752
  • اس ماہ کے قارئین 1777825
  • کل قارئین115669825
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست