#7281

مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

مشاہدات : 1798

فقہ الصلاۃ نماز نبوی مدلل جلد اول ( جدید ایڈیشن)

  • صفحات: 653
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 26120 (PKR)
(جمعہ 26 اپریل 2024ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور

نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے۔ قرآن و حدیث میں نماز کو بروقت اور باجماعت ادا کرنے کی بہت زیادہ تلقین ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قدر اہم ہے کہ سفر و حضر ، میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت و فضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں اور بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد و زن کے لیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہو گی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کے لیے رسول اللہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ فقہ الصلاۃ نماز نبوی مدلل ‘‘ابو عدنان محمد منیر قمر﷾ کی ان تقاریر کا مجموعہ ہے جو انہوں نے متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القیوین کے ریڈیو اسٹیشن کی اردو سروس سے نماز کے بارے میں روزانہ نشر ہونے والے پروگرام ’’ دین و دنیا‘‘ میں تقریباً 786 نشستوں میں پیش کیے ۔بعد ازاں مولانا حافظ ارشاد الحق (فاضل مدینہ یونیورسٹی) نے انہیں بڑی محنت سے مرتب کیا ہے ۔یہ کتاب 3؍ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے جو کہ اپنے موضوع میں اردو زبان میں شاید ضخیم ترین کتاب ہے ۔ اس کتاب میں احکام ِطہارت اور نماز کے جملہ احکام و مسائل کو قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیلاً مدلل انداز میں بیان کیا گیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی تمام دعوتی و تبلیغی ، تحقیقی و تصنیفی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

27

حرف آغاز

 

29

آغاز کتاب

 

31

طہارت کے بنیادی احکام قرآن کریم میں

 

31

فلسفہ تیمم

 

33

پاک مٹی

 

35

اوقات نماز قرآن کریم میں

 

37

نماز باجماعت قرآن کریم میں

 

40

مطلق پانی کی اقسام و احکام

 

41

مرد و زن کا اکٹھے غسل اور وضو کرنا

 

56

بہتے ہوئے پانی کا حکم

 

68

جھوٹے پانی کی اقسام

 

73

مخلوط معاشرے

 

82

اہل کتاب کا کھانہ

 

86

اہل کتاب عورتوں سے نکاح

 

87

گوہ کا گوشت

 

102

قرون اولیٰ میں مسلم اور غیر مسلم خوشگوار تعلقات کی چند مثالیں

 

117

حیوانات اور پرندوں کا جھوٹا

 

133

کپڑے بدن یا جگہ کو پیشاب سے پاک کرنے کا طریقہ

 

147

طہارت کی اہمیت اسلام کی نظر میں

 

154

اقسام حدیث اور اسباب غسل

 

157

حیض و نفاس اور استحاضہ کے بعض احکام

 

161

غسل کا حکم اور اس کا طریقہ

 

167

قضائے حاجت کے آداب

 

173

اسباب و موجبات یا نواقض وضو

 

186

وضو کا مسنون طریقہ

 

192

وضو  کے ارکان و فرائض اور سنن و مستحبات

 

204

کانوں کا مسح کرنے کے لیے نیا پانی لینا

 

236

مصنوعی اعضا کی صورت میں غسل اور وضو کے احکام

 

246

موالات یا تسلسل

 

300

تیمم

 

328

نواقض تیمم اور نواقض وضو

 

388

شرم وحیا کے مسائل

 

395

طویل الاوقات علاقوں میں نماز

 

528

نماز میں پابندی وقت قرآن کریم میں روشنی میں

 

619

نماز میں پابندی وقت حدیث شریف کی روشنی میں

 

632

مصادر و مراجع

 

643

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 63211
  • اس ہفتے کے قارئین 360189
  • اس ماہ کے قارئین 1413689
  • کل قارئین110735127
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست