#2814

مصنف : محمد صادق سیالکوٹی

مشاہدات : 3882

نماز مقبول مع نورانی نماز

  • صفحات: 74
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1480 (PKR)
(پیر 24 اگست 2015ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور

مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پروردگار کےسامنے باوضوء ہوکر کھڑے ہونا اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنا اور اپنے رب سے اس کی رحمت طلب کرنا ہے ۔نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اورا سلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ کلمۂ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے ۔ بے نماز کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ نماز بے حیائی اور برائی کے کاموں سے روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قدر اہم ہے کہ سفر وحضر ، میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے۔اس لیے ہرمسلمان مرد اور عورت پر پابندی کے ساتھ وقت پر نماز ادا کرنا لازمی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’نمازمقبول مع نورانی نماز‘‘نماز کےموضوع پر معروف اورمقبول عام کتاب ’’ صلاۃ الرسول‘‘ کےمصنف مولانا محمد صادق سیالکوٹی ﷫ کے نماز کے متعلق دو چھوٹے چھوٹے کتابچے ہیں جنہیں یکجا کر کےشائع کیا گیا ہے۔نماز مقبول نامی کتابچہ مولانا موصوف نے صلاۃ الرسول کے بعد چھوٹے بچے اور بچیوں کے لیے لکھا اور اس میں آسان فہم انداز میں نبی ﷺ کی مسنون نما ز کو اختصار کے ساتھ پیش کیا ۔اور نورانی نماز میں نماز میں پڑھی جانے والی دعاؤں کا صرف لفظی ترجمہ تحریرکیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مولاناکی تمام خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین)(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

آغاز سخن

 

5

سب سے پہلی بات

 

10

منہ پر ماری جانے والی نماز

 

11

نماز کی بد دعا

 

12

کوے کی طرح ٹھونگیں مارنا

 

14

وضو کرنے کا مسنون طریقہ

 

16

جرابوں پر مسح

 

18

نمازوں کی اذان

 

20

اذان میں ترجیع

 

23

اذان کا جواب

 

24

نمازوں کے اوقات

 

28

رسول خدا کی نماز کی پیاری صورت

 

32

نمازوں کی رکعتیں

 

37

رفع الیدین کی سنت مطہرہ

 

45

نماز کے بعد کی دعائیں

 

50

وتروں میں ایک ہی تشہد پڑھیں

 

53

نورانی نماز

 

54

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 90903
  • اس ہفتے کے قارئین 90903
  • اس ماہ کے قارئین 714611
  • کل قارئین112321939
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست