#487

مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

مشاہدات : 90184

المرتضیٰ

  • صفحات: 482
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12050 (PKR)
(ہفتہ 05 جنوری 2013ء) ناشر : مجلس نشریات اسلامی کراچی

زیر تبصرہ کتاب چوتھے خلیفۃ الاسلام حضرت علی المرتضیٰ ؓکی سیرت پر لکھی گئی ہے۔ جس کے متعلق مصنف کا کہنا ہے کہ ان شخصیات میں جن کے حقوق نہ صرف یہ کہ ادا نہیں ہوئے بلکہ ان کے حق میں شدید بے انصافی روا رکھی گئی، حضرت علی بن ابی طالب ؓکی بلند و محبوب شخصیت بھی ہے، مخصوص حالات، خاص قسم کے عقائد اور چند نفسیاتی اسباب کی بنا پر ان کی سیرت پر بہت گہرے اور دبیز پردے پڑ گئے ہیں، ارباب بحث و تحقیق تو الگ رہے، خود وہ لوگ جو ان کی عظمت کے گن گاتے ہیں، اور ان کے نام پر اپنے عقائد کی عمارت تعمیر کیے ہوئے ہیں، انھوں نے بھی اکثر اوقات ان کی سیرت کا مطالعہ معروضی و تحقیقی انداز میں نہیں کیا اور پورے ماحول اور ان کے عہد کے تقاضوں اور دشواریوں کو سامنے رکھ کر امانت و غیر جانبداری کے ساتھ پیش نہیں کیا۔ کتاب کے مصنف مولانا سید ابو الحسن علی ندوی نے کتاب مرتب کرتے ہوئے مکمل غیر جانبداری کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے حضرت علی ؓکی پیدائش سے لے کر وفات تک کے تمام تر حالات و واقعات اور مختلف ادوار میں ان کا کردار کسی لگی لپٹی کے بغیر بیان کر دیا ہے۔ اپنے موضوع پر یہ کتاب نہایت مفید اور لائق مطالعہ ہے۔ جس کے عربی، اردو اور انگریزی زبان میں متعدد ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

دیباچہ

 

13

سخنہائے گفتی

 

17

باب اول۔خاندان پیدائش وہجرت

 

29

باب دوم۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ مدینہ میں

 

63

باب سوم۔حضرت علی ؓحضرت ابوبکر صدیق ﷜ کے عہد خلافت میں

 

93

باب چہارم۔سیدنا علی ؓخلافت فاروقی کے عہد میں

 

157

باب پنجم۔سیدنا علی ؓسیدنا عثمان بن عفان کے دور خلافت میں

 

189

باب ششم۔حضرت علی کرم اللہ وجہہ اپنے دور خلافت میں

 

227

باب ہفتم۔حضرت علی ؓخوارج او راہل شام کے مقابلہ میں

 

269

باب ہشتم۔سیدنا علی ؓخلافت کے بعد

 

297

باب نہم۔جوانان اہل جنت کے سردار حسن اور حسین ؓ

 

343

باب دہم۔اہل بیت او راولاد سیدنا علی کرم اللہ وجہہ اور ان کی پاکیزہ سیرتیں

 

383

فرقہ اثنا عشریہ کا عقیدہ امامت

 

415

خلفائے اربعہ رضوان اللہ علیہم

 

433

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 19867
  • اس ہفتے کے قارئین 445357
  • اس ماہ کے قارئین 1645842
  • کل قارئین113253170
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست