سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی زندگی کے سنہرے واقعات(1026#)

عبد المالک مجاہد
دار السلام، لاہور
323
9690 (PKR)

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے افضل ہیں ۔اور آپ کی تمام زندگی اسلام کی سربلندی کے لیے وقف تھی۔آپ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معتمد ترین رفیق اور اسلام کے عظیم داعی اور مبلغ تھے۔جنہوں نے اسلامی کرنوں کی ضیاع پاشیوں کے ساتھ ہی اسلام قبول کیا اور مردوں میں سے سب سے پہلے انہیں ہی اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل ہوا۔اور تادم مرگ آپ کی اسلام سے شدید وابستگی رہی ۔حتی کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں یہ بات معروف تھی کہ امت کے افضل بزرگ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔اور ان کی اسلامی خدمات کا اعتراف خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کیا۔ایسی عظیم شخصیت کی سیرت نگاری  امتیوں کے لیے رشد وہدایت کا باعث ہے۔ان کی سیرت وکردار سے واقفیت حاصل کرنا اور ان جیسی خدمات انجام دینے کی کوشش کرنا ہر مسلمان کا حق ہے۔ان کی سیرت نگاری پر کئی کتب دستیاب ہیں اور اس کو مزید متعارف کروانے کے لیے مولانا عبدالمالک مجاہد ڈائریکٹر دارالسلام نے اپنا حصہ ڈال کر ایمانی محبت اور صحابہ کرام سے دلی وابستگی کا ثبوت دیا ہے۔کتاب طباعت کے تمام محاسن سے مزین ہے البتہ واقعات کی مکمل تحقیق میں تشنگی باقی ہے۔اس کتاب کا مطالعہ نہایت معلومات افزا اور ایمان میں  اضافے کا باعث ہے۔(ف۔ر)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض مؤلف وناشر

 

8

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا نام ونسب

 

22

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے القاب کا مختصر تعارف

 

24

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا قبیلہ

 

27

ولادت اور شکل وشباہت

 

27

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے والدین

 

29

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی ازواج محترمات

 

31

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی اولاد کا مختصر تذکرہ

 

33

نسل در نسل صحابہ

 

35

خیروبھلائی کے سفر کی ابتداء

 

42

بے مثال جرات وکردار

 

48

اسلام کے پہلے بے باک خطیب

 

50

مکہ مکرمہ کی پہلی مسجد

 

68

مسجد نبوی کی تعمیر میں سیدنا صدیق رضی اللہ عنہ کا کردار

 

75

محبت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم

 

87

غزوہ بدر

 

91

ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ صحابہ میں سب سے بڑھ کر صائب الرائے

 

108

غزوہ تبوک میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا اعزاز

 

112

مہمان نوازی

 

130

جنت کی خوشخبری

 

146

سیدنا ابوبکرصدیق کی امامت

 

152

ابوبکر سے کہو نماز پڑھائیں

 

155

سب سے پہلے جنت میں داخلہ

 

156

صدیق اکبر کا عدل وانصاف

 

169

نابینا خاتون کی خدمت

 

177

گورنروں کی تقرری

 

190

خلافت سنبھالنے کے بعد پہلی شورش

 

213

خلیفہ رسول کی دانش اور آپ کا تدبر

 

248

جامع القرآن

 

260

ساتھی مجاہدین سے نرمی کا حکم

 

296

سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے مروی احادیث

 

300

سیدناابوبکر  رضی اللہ عنہ کا وقت رحلت

 

310

امت کے سب سے اعلیٰ مسلمان

 

319

سرتاپا خیرہی خیر

 

320

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 296
  • اس ہفتے کے قارئین: 6164
  • اس ماہ کے قارئین: 23120
  • کل مشاہدات: 42433387

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں